مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1447مسافر کے روزے کے احکام (1440)

ظہر سے پہلے يا بعد ميں سفر

مسئلہ ۱۴۴۷: ظہر کے بعد سفر کرنے والے مسافر کو اپنا روزہ پورا کرنا چاہئے لیکن ظہر سے پہلے سفر کرنے والے کا روزہ باطل ہے مگر حد تر خص سے پہلے روزہ توڑ نہیں سکتا اور اگر حد تر خص سے پہلے افطار کرلے تو اس پر کفارہ واجب ہے [حد تر خص سے مراد یہ ہے کہ ایسی جگہ پہونچ جائے جہاں سے شہر کی اذان نہ سنائی دے یا ایسی جگہ پہونچ جائے کہ شہر والوں کی نظر سے پوشیدہ ہوجائے]

مسئله شماره 1448مسافر کے روزے کے احکام (1440)

ظہر سے پہلے يا بعد ميں وطن پلٹنا

مسئلہ ۱۴۴۸: جو مسافر اپنے وطن یا جہاں دس دن ٹھہر نے کی نیت کی ہے وہاں ظہر سے پہلے پہنچ جائے اور اس وقت تک کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہو تو اس کو دن کا روزہ رکھنا چاہئے اور اگر روزہ کو باطل کرنے والا کام انجام دے چکاہے تو مستحب ہے کہ باقی دن روزے کو باطل کرنے والی چیزوں سے اجتناب کرے اور بعد میں قضا رکھے لیکن اگر ظہر کے بعد پہنچے تو روزہ رکھ سکتا۔

مسئله شماره 1450جن لوگوں پر روزہ واجب نہيں ہے (1450)

بوڑھے مرد و عورت جن کيلئے روزہ رکھنا مشکل ہے

مسئلہ ۱۴۵۰: وہ بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت جس کے لئے روزہ رکھنا مشکل ہے روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔ البتہ روزانہ ایک مد تقریبا (۷۵۰ گرام) گیہوں یا جو یا اس کے مانند دوسری چیز فقیر کو دینا ہوگا۔ اور بہتر ہے کہ گیہوں اور جو کے بدلے روٹی دیں اور روٹی دینے کی صورت میں احتیاط واجب ہے کہ اتنی روٹی دیں کہ وہ روٹیاں ایک مد خالص گیہوں کے مقدار کے برابر ہوں (یعنی ایک مد گیہوں کی جتنی روٹیاں ہوتی ہیں اتنی روٹیوں سے کم نہ دیں۔ مترجم۔

مسئله شماره 1452جن لوگوں پر روزہ واجب نہيں ہے (1450)

جو لوگ استسقاء کي بيماري ميں مبتلا ہوں

مسئلہ ۱۴۵۲: جو لوگ استسقاء کی بیماری میں مبتلا ہوں یعنی ان کو بہت پیاس لگتی ہوا ور روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو یا جن کے لئے روزہ بہت مشکل ہو ان لوگوں پر روزہ واجب نہیں ہے۔ لیکن ہر دن کے بدلے ایک ایک مد طعام (جیسا کہ مسئلہ سابقہ میں بیان کیا گیا) کفارہ دیں اور بہتر ہے کہ ضرورت سے زیادہ پانی نہ پئیں اور اگر بعد میں قضا کر سکتے ہو تو احتیاط واجب ہے کہ قضا روزے رکھیں۔

مسئله شماره 1453جن لوگوں پر روزہ واجب نہيں ہے (1450)

حاملہ عورتيں جن کا وضع حمل نزديک ہو

مسئلہ ۱۴۵۳: حاملہ عورتیں جن کا وضع حمل قریب ہوا ور روزہ بچہ کے لئے ضرر رکھتا ہو توان عورتوں پر روزہ واجب نہیں ہے لیکن کفارہ دینا (جیسا کہ اس سے پہلے والے مسئلہ میں بیان کیا گیا ہے) ضروری ہے اور اگر روزہ خود حاملہ عورت کے لئے نقصان دہ ہو تو نہ اس پر روزہ واجب ہے نہ کفارہ بلکہ بعد میں قضا واجب ہے۔

مسئله شماره 1454جن لوگوں پر روزہ واجب نہيں ہے (1450)

دودھ پلانے والي عورت

مسئلہ ۱۴۵۴: دو دھ پلانے والی عورت چاہے بچہ کی ماں ہو یا دایہ ہو اگر روزہ رکھنے سے دودھ میں کمی آتی ہوا ور بچہ کی تکلیف کا سبب ہو تو اس پر روزہ واجب نہیں ہے ہاں وہی روزانہ ایک مد کا کفارہ واجب ہے۔ البتہ بعد میں قضا بھی واجب ہے لیکن اگر روزہ خود دودھ پلانے والی کے لئے ضرر رساں ہوتو نہ روزہ واجب ہے نہ اس کا کفارہ۔ صرف چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا واجب ہے۔

مسئله شماره 1457مہنيہ کي پہلي تاريخ کے ثابت ہونے کا طريقہ (1456)

پہلي تاريخ جنتريوں اور نجوميوں کے حساب سے ثابت نہيں ہوتي

مسئلہ 1457: مہينہ کي پہلي تاريخ جنتر يوں اور نجوميوں کے حساب سے ثابت نہيں ہوتي.چاہے وہ لوگ اہل اطلاع و دقت نظر کے مالک ہوں البتہ اگر ان کے کہنے سے يقين ہوجائے تو يقين پر عمل کرسکتا ہے اسي طرح چاند کا اونچا ہونا، دير ميں غروب ہو نا اس بات کي دليل نہيں ہے کہ سابقہ رات چاندرات تھي.

مسئله شماره 1458مہنيہ کي پہلي تاريخ کے ثابت ہونے کا طريقہ (1456)

کسي شہر ميں چاند ثابت ہونے سے نزديک کے شہروں کا حکم

مسئلہ ۱۴۵۸: اگر کسی شہر میں مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہوجائے تو اس کے نزدیک والے شہروں میں بھی چاندمان لیاجائے گا یا اگر شہر دور ہیں مگر افق ایک ہی ہو تب بھی چاند ثابت ہوجائے گا اسی طرح اگر مشرقی شہروں میں چاند دیکھا جائے تو جو شہر مغرب میں ہیں ان کے لئے بھی پہلی تاریخ ثابت ہوجائے گی (مثلا مشہد میں چاند ثابت ہوجائے تو تہران والوں کے لئے کافی ہے لیکن اگر تہران میں چاند دکھائی دے تو یہ مشہد والوں کے لئے کافی نہ ہوگا۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی