مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (534)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 534 : اگر مرد کی میت کو غسل دینے کے لئے کوئی مرد نہ مل سکے تو جو عورتیں اس کی محرم ہیں اس مرد کو غسل دے سکتی ہیں اسی طرح اگر عورت کی میت کو غسل دینے کے لئے عورت نہ مل سکے تو اس عورت کے محرم مرد اس کو غسل دے سکتے ہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ لباس کے اوپر سے غسل دیں۔

مسئله شماره (535)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 535 : اگر مرد کی میت کو مرد یا عورت کی میت کو عورت غسل دے تو شرمگاہ کے علاوہ اس کے پورے بدن کو برہنہ کرسکتے ہیں۔

مسئله شماره (536)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 536 : میت کی شرمگاہ پر نگاہ کرنا حرام ہے لیکن اس سے غسل باطل نہیں ہوتا۔

مسئله شماره (537)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 537 : اگر میت کا کوئی عضو نجس ہوگیا ہو تو غسل دینے سے پہلے اس کو پاک کردیں اور احتیاط مستحب ہے کہ غسل شروع کرنے سے پہلے میت کے پورے جسم کو نجاست سے پاک کردیں۔

مسئله شماره (538)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 538 : غسل میت کا طریقہ غسل جنابت کی طرح ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ جب تک غسل ترتیبی ممکن ہو ارتماسی نہ دیں البتہ غسل ترتیبی میں یہ جائز ہے کہ بدن کے تینوں حصوں کو ترتیب سے پانی میں ڈبو دیں اور اگر عورت حالت حیض میں یا مرد حالت جناب میں مرجائے تو وہی غسل میت کافی ہے۔

مسئله شماره (539)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 539 : میت کو غسل دینے کے لئے مزدوری لینا جائز نہیں ہےالبتہ مقدمات کے لئے مثلا اس کو پاک کرنے کے لئے اور اسی قسم کے کاموں کے لئے اجرت لینے میں اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره (540)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 540 : اگر پانی نہ ملے یا میت کا بدن ایسا ہو کہ اس کو غسل نہ دیا جاسکتا ہو یا کسی بھی مجبوری کی وجہ سے اگرغسل نہ دیا جاسکتا ہو تو میت کو ہر غسل کے بدلے ایک تیمم دیں اس طرح کہ تیمم دینے والا میت کے روبرو بیٹھے اور اپنے ہاتھوں کو زمین پر مارے اور میت کے چہرے اور ہتھیلیوں کی پشت پرہاتھ پھیرے۔

مسئله شماره (542)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 542 : لنگ ایسی ہو کہ ناف سے زانو تک تمام اطراف بدن کو چھپا سکے اور بہتر یہ ہے کہ سینہ سے پیروں تک پہونچ جائے اور بناء بر احتیاط واجب قمیص کاندھے سے آدھی پنڈلی تک تمام بدن کو چھپا لینے والی ہو۔ اور چادر بناء براحتیاط واجب اتنی لمبی ہو کہ سر اور پیروں کی طرف سے باندھنا ممکن ہو اور چوڑائی اتنی ہو کہ ایک طرف کا حصہ دوسری طرف ڈالا جاسکے۔

مسئله شماره (543)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 543 : واجب اور مستحب کفن عرفا(دونوں)کو میت کے مال سے لیا جاسکتا ہے چاہے میت کے ورثاء میں نابالغ بھی موجود ہوں لیکن عرف سے زائد مقدار کو نابالغ کے حق سے نہیں لیا جاسکتا مگر یہ کہ میت نے وصت کردی ہو تو ایسی صورت میں زائد کو ایک تہائی سے لیا جاسکتا ہے۔

مسئله شماره (544)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 544 : کفن کی مقدار واجب اور دیگر واجبات مثلا غسل، حنوط، دفن کے اخراجات کو اصل مال سے لیا جائے گا اس میں کسی وصیت کی ضرورت نہیں ہے اور اگر میت کے پاس مال نہیں ہے تو یہ اخراجات بیت المال سے کئےجائیں گے۔

مسئله شماره (545)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 545 : عورت کا کفن شوہر کے ذمہ ہے چاہے عورت خود مالدار ہواور جس عورت کو طلاق رجعی دی گئی ہے اگر وہ عدت تمام ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کابھی کفن شوہر کے ذمہ ہوگا۔

مسئله شماره (546)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 546 : اگر میت کے پاس مال نہیں ہے تو رشتہ داروں پر اس کا کفن واجب نہیں ہے چاہے میت ان کی واجب النفقہ ہی رہی ہو لیکن اگر کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے تو احتیاط واجب ہے کہ جس شخص پر میت کا نفقہ واجب تھا وہ میت کا کفن دے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی