حرف اوّل

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن

بسم اللہ الرحمن الرحیم
عصر حاضر میں جوانوں اور نوجوانوںکو راہ ہدایت سےگمراہ کرنے کے لئے جس قدر پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں،تاریخ میں اس کى مثال نہیں ملتی،اخبار اور جرائد ایک طرف،توریڈیو، ٹى وى دوسرى طرف اور آج کل انٹرنیٹ جس نے پورى دنیا کى اچھائیاں کم اور برائیاں زیادہ ایک میز پر لاکر رکھ دى ہیں،ہر طرف سے اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں،اسلام کى ترقى دیکھ کر اسلام دشمن طاقتیں ایڑى چوٹى کے زور لگارہى ہیں، خصوصاً جبکہ دشمن سمجھ چکاہے کہ دین حقیقى کے ماننے والے یہى شیعہ اثنا عشرى ہیں، کہیں یورپ اور امریکہ سے اسلام کے خلاف اعتراضات بیان ہوتے ہیں تو کبھى فرقہ وہابیت کى طرف سے شیعیت پر بے جاشبہات وارد کئے جاتے ہیں_
لہذا ایسے ماحول میںاپنے جوانوں کو دینى راستے پر قائم رکھنا واقعاً ہم سب کى ذمہ دارى ہے، علمائے کرام، دینى رہبروں اورقوم وملت کے صاحبان حیثیت افرادکافریضہ ہے کہ اس سلسلے میںہر ممکن کوشش کریں،ورنہ کل روز قیامت خدا کى بارگاہ میںجواب دہ ہوں گے اسى چیز کے پیش نظر الحاج جناب آقائے انصاریان صاحب کى فرمائشے پر تفسیر نمونہ(تالیف استاد محترم آیت اللہ العظمى مکارم شیرازى دام ظلہ) سے منتخب شدہ قرآنى واقعات کو قارئین کرام کى خدمت میںپیش کیا جارہا ،کیونکہ قرآنى واقعات ہمارى زندگى کے لئے بہترین نمونہ عمل بن سکتے ہیں_
کتاب ''قصص قرآن'' ،تفسیرنمونہ(مترجم حجة الاسلام و المسلمین سید صفدر حسین اعلى اللہ مقامہ) سے تلاش کرنا، نشانات لگانا، کمپوز کرنا پھر تصحیح اور مطابقت کرناواقعاً مشکل کام تھا، بسا اوقات ہم کو یہ فکر لاحق ہوتى تھى کہ شاید اس سےآسان تو ترجمہ ہى ہوجاتا ،
الحمدللہ توفیق الہى اوربعض برادران کے تعاون سے ایک سال کى مدت میں یہ کام پایہ تکمیل تک پہونچ گیاہے، ہم تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں_
خداوند عالم ہمارى توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے_
''ربّنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم_''
والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ_

اقبال حیدر حیدری

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma