سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی
صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 

جس شخص میں خمس ادا کرنے کی قدرت پائی جاتی ہے اس کے ساتھ کم کی مصالحت [خمس کے مختلف مسائل]

سوال: اگر خمس کسی کے ذمہ ہو اور وہ فورا ادا بھی کرسکتا ہو تو کیا خمس کم لینے کی مصالحت کی جاسکتی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر حاکم شرع اسی کام میں مصلحت سمجھتا ہو تو یہ کام انجام دے سکتا ہے ۔

لمبے بالوں پر مسح کرنے کا طریقہ [سر کا مسح کرنا]

سوال: میرے لئے سر کا مسح کرنا مشکل ہے کیونکہ میرے بہت لمبے بال ہیں اور میری مانگ بھی سر کے بیچ سے نہیں نکلتی ،ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لمبے بالوں میں سر کا مسح کس طرح کیا جائے ؟
جواب دیدیا گیا: بالوں کو ہٹا کر بالوں کی جڑوں پر مسح کریں ۔

مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر سر اور پیر کا دوبارہ مسح کرنا [پیروں کا مسح کرنا]

سوال: مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر عمدا یا سہوا سر اور پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے کیا وضو باطل ہوجاتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: سر کا مسح کرنے میں اشکال ہے لیکن پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا ۔

مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر سر اور پیر کا دوبارہ مسح کرنا [سر کا مسح کرنا]

سوال: مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر عمدا یا سہوا سر اور پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے کیا وضو باطل ہوجاتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: سر کا مسح کرنے میں اشکال ہے لیکن پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا ۔

جس قالین کو بنانے میں کئی سال لگے ہوں [کار و بار کا نفع]

سوال: ایسی قالین کے خمس کا حساب کس طرح کیا جائے گا جس کو بنانے میں کئی سال لگ گئے ہوں ؟
جواب دیدیا گیا: قالین بننے کے بعد جب اس کو بیچنے کے لئے تیار کرلیں اوراس پر ایک سال گزر جائے اور اس کا پیسہ استعمال نہ ہو تو خمس دینا ہوگا ۔

سورہ حمد کے کچھ حصہ کو بغیر توجہ کے پڑھنے کی صورت میں سورہ حمد کی قرائت کی تکرار [پہلی اور دوسری رکعت میں قرائت]

سوال: ایک شخص نے سورہ حمد کو بغیر توجہ کے پڑھا ہے کیا اس کی تکرار کرنا جائز ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جائز نہیں ہے ، باقی نماز کو حضور قلب کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرے ۔

امام جماعت سے پہلے رکوع میں جانا [جماعت کےاحکام]

سوال: نماز جماعت میں امام کے حمد و سورہ ختم کرتے ہی اگر ہم بھولے سے امام سے پہلے رکوع میں چلے جائیں تو کیا ہم دوبارہ کھڑے ہوجائیں اور امام کے ساتھ دوبارہ رکوع میں جائیں اور پھر احتیاطا نماز کو دوبارہ پڑھیں ؟ جس وقت امام رکوع سے پہلے اللہ اکبر کہہ رہا ہے اورہم بھولے سے رکوع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟ جس وقت امام جماعت قنوت میں مشغول ہو اور ہم بھولے سے رکو ع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر امام فورا رکوع میں چلا جائے تو کوئی حکم نہیں ہے لیکن اگر فاصلہ ہوجائے تو کھڑا ہو اور دوبارہ امام کے ساتھ رکوع میں جائے اور نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس میں داخل ہونے کی اجازت [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

سوال: جناب عالی کی نظر میں کسی کے خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس کی تعریف کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: کسی کے خصوصی مسائل سے مراد وہ امور ہیں جو کسی کے ذاتی مسائل اور اسرار سمجھے جاتے ہوں ۔

حکومت کا رعایا کے خصوصی مسائل میں دخالت کرنا [اسلامی حکومت]

سوال: کیا قانون اساسی اور عقلی اعتبار سے حکومت کو اپنی رعایا کے خصوصی اور ذاتی مسائل میں دخالت کرنا کا حق حاصل ہے ؟
جواب دیدیا گیا: حکومت کسی شخص کی ذاتی اور خصوصی زندگی میں ضرورت کے بغیر دخالت نہیں کرتی ۔

پلیس کا لوگوں کے خصوصی مسائل کے بارے میں تجسس کرنا [اسلامی حکومت]

سوال: ١۔ کیا پولیس کا لوگوں کے خصوصی جشن میں دخالت کرنا صحیح ہے اور شراب وغیرہ کی وجہ سے لوگوں کو پکڑنا صحیح ہے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچ جائے ، مثلا کوئی شخص پلیس کے خوف سے فرار کرتے ہوئے زینہ سے گر کر مرجائے ؟ ٢۔ زنا کا حکم اس وقت جاری ہوتا ہے جب چار عادل شخص گواہی دیںلہذا پولیس کسی کے ذاتی مسائل میں کیوں دخالت کرتی ہے شاید انہوں نے متعہ کر رکھا ہو یا عقد پڑھ رکھا ہو ، کیا ہر انسان کی عزت کو خاک میں ملا دیا جائے ؟
جواب دیدیا گیا: ١ و ٢ لوگوں کے خصوصی مسائل کے بارے میں تجسس کرنا جائز نہیں ہے ، لیکن اگر وہ فساد کا مرکز ہو یا ضرورت اس بات کا اقتضاء کرتی ہو ۔

نماز کے دوران امام جماعت کے وضو کا باطل ہوجانا [امام جماعت کےشرایط]

سوال: اگر نماز کے دوران امام جماعت کی ریح خارج ہوجائے تو امام جماعت کو کیا کرنا چاہئے ؟ نماز کو ترک کردے یا نماز کے بعد مومنین سے کہ اپنی نماز کو دوبارہ پڑھ لیں، یا اگر اس کو اپنی عزت کا خطرہ ہو تو کیا کرے ؟
جواب دیدیا گیا: ایسے شخص کو آگے بڑھا دے جس میں جماعت کی امامت کے شرایط پائے جاتے ہوں تاکہ مومنین اپنی نماز کو اس کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور اگر کوئی ایسا شخص جماعت کی صف میں نہ ہو تو پھر اعلان کردے کہ میرا وضو باطل ہوگیا ہے (اور وضو باطل ہونے کی کیفیت کو بیان نہ کرے) اور آپ لوگ اپنی نمازوں کو جاری رکھیں ۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا

سوال: آج کے زمانہ میں کفار کے ساتھ خرید و فروخت ، رفت و آمد اور ہلینڈ جیسے ملکوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے کفر و طاغوت کی مدد ہوتی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر جائز کام انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا [مشاغل]

سوال: آج کے زمانہ میں کفار کے ساتھ خرید و فروخت ، رفت و آمد اور ہلینڈ جیسے ملکوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے کفر و طاغوت کی مدد ہوتی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر جائز کام انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا [مغرب میں رہنے والے]

سوال: آج کے زمانہ میں کفار کے ساتھ خرید و فروخت ، رفت و آمد اور ہلینڈ جیسے ملکوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے کفر و طاغوت کی مدد ہوتی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر جائز کام انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

شکار کرنے والی اس بندوق سے شکارجس میں گول اور باریک کارتوس ہوتا ہے [اسلحه سے شکار]

سوال: شکار کرنیوالی اس بندوق سے شکار کرنے کا کیا حکم ہے جس میں گول اور باریک کارتوس ہوتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر وہ جانور کے بدن میں سوراخ کردے اور خون باہر آجائے تو حلال ہے ، لیکن اگر جانور کے پاس اس وقت پہنچے جب وہ زندہ ہو تو اس کے سر کو کاٹ دیں ۔

کپڑے دھونے کی وہ مشینیں جو ایک بار دھوتی ہیں اور دو بار پانی نکالتی ہیں [کپڑےدهونے کی مشین]

سوال: کیا کپڑے دھونے کی نئی مشینیں ، کپڑے کی نجاست کو پاک کرتی ہیں ؟ خاص طور سے وہ مشینیں جو ایک بار دھوتی ہیں اور دو مرتبہ پانی نکالتی ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: جواب : جی ہاں ، پاک کرتی ہیں ۔

سجدہ کی حالت میں اعضاء سجدہ کے علاوہ دوسرے اعضاء کا زمین پر رکھنا [سجده کی سات جگہیں]

سوال: سجدہ کی حالت میں اعضائے سجدہ اور ناک کے علاوہ دوسرے اعضاء کو زمین پر رکھنے کا کیا حکم ہے ؟ جیسے پیر کی دوسری انگلیاں، پیشانی کے اوپر کا حصہ اور کہنیاں وغیرہ ۔
جواب دیدیا گیا: جواب : کوئی حرج نہیں ہے ۔

حکومت کا رعایا کے خصوصی مسائل میں دخالت کرنا [کپڑےدهونے کی مشین]

سوال: کیا قانون اساسی اور عقلی اعتبار سے حکومت کو اپنی رعایا کے خصوصی اور ذاتی مسائل میں دخالت کرنا کا حق حاصل ہے ؟
جواب دیدیا گیا: حکومت کسی شخص کی ذاتی اور خصوصی زندگی میں ضرورت کے بغیر دخالت نہیں کرتی ۔

جو نمازیں حافظہ ختم ہوجانے کی وجہ سے نہیں پڑھی گئیں [والدین کی قضا نماز]

سوال: والدین کے وہ نماز اور روزے جو آخری عمر میں اس وقت قضا ہوئے جب وہ اس قدر بوڑھے ہوگئے تھے کہ اپنے نزدیکی بعض رشتہ داروں کونہیں پہچانتے تھے اور ان کا حافظہ بھی ختم ہوچکا تھا ،بڑے بیٹے پر واجب ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: اگر نماز کے اوقات کو نہ پہچان سکیں تو واجب نہیں ہے ۔

شہر کے اطراف میں صنعتی مراکز کی وجہ سے حدترخص کا معین نہ ہونا [حد ترخص تک پہنچ جائے]

سوال: شہروں کی وسعت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر، حدترخص کو معین کرنا مشکل ہوگیا ہے ، توضیح المسائل میں حدترخص کی جو تعریف بیان ہوئی ہے وہ شہر اور آبادی کی آخری دیوار ہے ،اس وقت آخری دیوار اور گھر کے بجائے صعنتی مراکز اور فیکٹری وغیرہ ہیں جنہوں نے ہر طرف سے شہر کا احاطہ کررکھا ہے۔ اس بناء پرنماز و روزہ انجام دینے کے لئے وطن میں آنے والے یا سفر پر جانے والے کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اکثر صنعتی مراکز اور فیکٹری وغیرہ شہر سے باہر ہوتی ہیں اور وہ شہر کا جزء شمار نہیں ہوتی ہیں ۔

خشک شدہ خون کو فرش کے اوپر سے جھاڑو کے ذریعہ صاف کرنا [عین نجاست کادورہونا]

سوال: اگر خشک شدہ خون فرش کے اوپرگر جائے اوریہ معلوم نہ ہو کہ کس جگہ گرا ہے پھر پورے فرش کے اوپر چند مرتبہ جھاڑو لگا دی جائے تو کیا فرش پاک ہوجائے گا؟
جواب دیدیا گیا: مذکورہ سوال کو فرض کرتے ہوئے پاک ہوجائے گا۔

خشک شدہ خون کو فرش کے اوپر سے جھاڑو کے ذریعہ صاف کرنا [مطہرات کےمختلف مسائل]

سوال: اگر خشک شدہ خون فرش کے اوپرگر جائے اوریہ معلوم نہ ہو کہ کس جگہ گرا ہے پھر پورے فرش کے اوپر چند مرتبہ جھاڑو لگا دی جائے تو کیا فرش پاک ہوجائے گا؟
جواب دیدیا گیا: مذکورہ سوال کو فرض کرتے ہوئے پاک ہوجائے گا۔

فرش پر بھیگا ہوا کپڑ پھیرنا [نجاست سرایت کرنے کے اسباب]

سوال: اگر فرش کا ایک چھوٹا سا حصہ نجس ہوجائے لیکن فرش کے جابجا ہونے کی وجہ سے معلوم نہ ہو کہ کس جگہ سے نجس ہوا ہے ، پھر ایک بھیگا ہوا کپڑا تین چوتھائی فرش کے اوپر پھیر دیا جائے ، لیکن اچھی طرح معلوم نہ ہوسکے کہ نجس کے اوپر کپڑا لگا ہے یا نہیں ؟ اس صورت میں کیا جس حصہ پر یہ بھیگا ہوا کپڑا پھیرا گیا ہے وہ نجس ہے؟
جواب دیدیا گیا: سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر پورے فرش پر کپڑا نہیں پھیرا ہے تونجس نہیں ہے ۔

طلاق رجعی کی عدت میں عورت سے متعہ کرنا [متعه کی عدت]

سوال: اگر طلاق رجعی میں رجوع کرنے کے بجائے متعہ کرلے اورعدت کے ختم ہونے پر متعہ کا وقت بھی ختم ہوجائے تو کیا یہ مطلقہ رجعیہ ،دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ یا عدت کی ضرورت ہے؟ اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہوا ہو توکیا پھر بھی عدت ضروری ہے؟
جواب دیدیا گیا: متعہ کی عدت کو بھی پورا کرے، اس کے بعد دوسرے مرد سے شادی کرے لیکن اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہو تو متعہ کی عدت کی ضرورت نہیں ہے ۔

طلاق رجعی کی عدت میں عورت سے متعہ کرنا [طلاق رجعی]

سوال: اگر طلاق رجعی میں رجوع کرنے کے بجائے متعہ کرلے اورعدت کے ختم ہونے پر متعہ کا وقت بھی ختم ہوجائے تو کیا یہ مطلقہ رجعیہ ،دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ یا عدت کی ضرورت ہے؟ اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہوا ہو توکیا پھر بھی عدت ضروری ہے؟
جواب دیدیا گیا: متعہ کی عدت کو بھی پورا کرے، اس کے بعد دوسرے مرد سے شادی کرے لیکن اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہو تو متعہ کی عدت کی ضرورت نہیں ہے ۔

عدت رکھنے کا معیار [عدت کے احکام]

سوال: کیا زنا،لعان،ظہار، ایلا، اور کفر کی وجہ سے عقد کے منحل ہونے میں عدت کی ضرورت ہے؟ اگر عدت ہے تو اس کی مقدار کتنی ہے؟
جواب دیدیا گیا: عقد اور دخول کے بعد عورت کامرد سے کسی بھی طرح جدا ہونے سے عدت واجب ہواجب ہوجاتی ہے اور زنا کے متعلق احتیاط یہ ہے کہ ایک مرتبہ حیض آنے اور پاک ہونے کے اندازہ کے مطابق نکاح کرنے سے پرہیز کرے ۔

عدت میں بغیر دخول کے شادی کرنا [جن عورتوں سے شادی حرام هے]

سوال: اگر کوئی عورت عدت کے تمام ہونے سے پہلے کسی دوسرے مرد سے متعہ کرلے اور دخول نہ ہو اورصرف دوسری لذات اٹھائیں تو کیا اس صورت میں بھی انہوںنے زنا کیا ہے اور ایک دوسرے پر حرام ابدی ہیں؟
جواب دیدیا گیا: یہ کام حرام اور گناہ ہے ،لیکن اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دخول نہیں ہوا تھا اس لئے ایک دوسرے پر حرام موبد نہیں ہیں ۔

عدت میں بغیر دخول کے شادی کرنا [عدت کے احکام]

سوال: اگر کوئی عورت عدت کے تمام ہونے سے پہلے کسی دوسرے مرد سے متعہ کرلے اور دخول نہ ہو اورصرف دوسری لذات اٹھائیں تو کیا اس صورت میں بھی انہوںنے زنا کیا ہے اور ایک دوسرے پر حرام ابدی ہیں؟
جواب دیدیا گیا: یہ کام حرام اور گناہ ہے ،لیکن اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دخول نہیں ہوا تھا اس لئے ایک دوسرے پر حرام موبد نہیں ہیں ۔

جس شراب کے الکحل کو زیرو (صفر) فی صد تک پہنچا دیا گیا ہو [الکحل والے مشروبات]

سوال: جس شراب کے الکحل کو زیرو (صفر ) کی حد تک پہنچادیا گیا ہو اس کے حرام یا حلال ہونے کے متعلق آپ کا نظریہ کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر وہ پہلے شراب ہو اور بعد میں اس کے الکحل کو ختم کردیا گیا ہو او راس میں شراب کا ذایقہ بھی نہ ہو ، لیکن چونکہ اس میں نجاست کا شبہہ پایا جاتا ہے اس لئے اس کو پینے میں اشکال ہے ۔
کل صفحات : 103