سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 
اگر یونیورسٹیاں اسلامی ہوجائیں تو بہت اچھا ہوجائے گا / مغربی لوگ ، انسانیت کو نشر کرنے میں شیطنت سے کام لیتے ہیں ۔
معظم لہ نے آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب فرہاد سے ملاقات کے دوران فرمایا :

سائنس کی پیداوار کے متعلق جو عقب ماندگی ہے اس کی تلافی ضروری ہے ، الحمدللہ حال ہی میں جو چیز منعکس ہو رہی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ بہت اچھے علمی مقالات لکھے گئے ہیں اور انٹرنیشنل محافل میں ان کوقبول کرلیا گیا ہے ،ان پروگراموں کو بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ جاری رکھنا چاہئے ۔

291 قارئین کی تعداد: 2017/10/19 تاریخ انتشار:
امریکیوں پر کسی بھی طرح اعتماد نہیں کیا جاسکتا / جو بھی علم کے ذریعہ زندہ ہے وہ فتنوں سے محفوظ ہے
معظم لہ نے فقہ کے درس خارج کے دوران :

امریکی چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس کوئی قدرت و طاقت نہ ہو اور اس طرح وہ ذلیل و خوار ہوجائے ، یہی وجہ ہے کہ امریکی قابل اعتماد نہیں ہیں اور آج بھی وہ ماحولیات اور یونسکو جیسے قوانین سے ایک طرفہ خارج ہو رہے ہیں ، اگر عہد و پیمان بندھا ہوا ہے تو پھر ایک طرفہ خارج ہونے کے کیا معنی ہیں ؟

550 قارئین کی تعداد: 2017/10/19 تاریخ انتشار:
شیعہ تحقیقی مرکز (برلین ۔ جرمن کے ایک ہزار سالہ قدیمی مکتب) کے نام حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا پیغام
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

یقینا اس زمانہ میں ایسی جگہ پر اتنے بلند و بالا مقصد کے لئے ایسے مرکز کی تشکیل ،بہت ہی اہم اور قیمتی کام ہے اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترقی کے لئے اس کے مثبت آثار موجود ہیں ۔

689 قارئین کی تعداد: 2017/10/9 تاریخ انتشار:
#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے ....
معظم لہ کی سایٹ کی طرف سے اعلان

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی سایٹ کے مسئولین نے خون منتقل کرنے کی تنظیم کے تعاون سے تمام عزادارن حسینی کو ''#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے '' کہ عنوان سے خون ہدیہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ یہ سنت حسنہ جاری ہوسکے ۔

954 قارئین کی تعداد: 2017/9/29 تاریخ انتشار:
معظم لہ کے کلام میں قیام عاشورا کے آثار ونتائج

آج کی دنیا میں جبکہ بے رحم ظالم اور ستمگر ، مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے کھڑے ہوگئے ہیں تو مظلوم قوموں کو انقلاب عاشورا سے سبق حاصل کرتے ہوئے کھڑے ہوجانا چاہئے اور دنیا سے ان کے شر کو ختم کردینا چاہئے ۔

900 قارئین کی تعداد: 2017/9/28 تاریخ انتشار:
برما کے جرائم پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی خاموشی پر آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا شدید انتقاد
معظم لہ نے فقہ کے درس خارج میں فرمایا :

اسلامی ممالک کب تک خاموش رہیں گے ؟ کیا اسلامی کانفرنس کمیٹی کو جس میں ٦٠ اسلامی ممالک موجود ہیں ،برما کے متعلق آواز نہیں اٹھانا چاہئے؟ اور ان مظلوموں کی حمایت نہیں کرنا چاہئے؟

1090 قارئین کی تعداد: 2017/9/8 تاریخ انتشار:
امام محمد باقر علیہ السلام کے علمی مکتب کی تعلیمات کا پس منظر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) کی نظر میں
آج کی دایری

مشہور روایات کی بنیاد پر حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت سات ذی الحجة ١١٤ ہجری میں واقع ہوئی ہے (١) لہذا آج ان کی شہادت کے موقع پر ضروری ہے کہ ہم ان کی معرفت حاصل کرتے ہوئے ان کی تعلیمات میں کا مطالعہ کریں اور حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے اہم نظریات سے استفادہ کرتے ہوئے امام علیہ السلام کے کلام کی تفسیر مخاطبین کے سامنے پیش کریں ۔

1247 قارئین کی تعداد: 2017/8/29 تاریخ انتشار:
مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں حضرت آیة اللہ ا لعظمی مکارم شیرازی کے دفتر کا افتتاح
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے اعلان:

حج ، اسلام کا ایک اہم ترین رکن اور دین کا بزرگ ترین فریضہ ہے ۔ قرآن مجید نے مختصر اور بہترین عبارت میں فرمایا ہے : '' وَ لِلّه عَلَى النّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطاعَ اِلَیْهِ سَبیلاً '' ۔جن لوگوں میں اس کے گھر کی طرف جانے کی استطاعت پائی جاتی ہے ان لوگوں پر واجب ہے کہ وہ اللہ کے لئے اس کے گھر کا حج کریں ۔اور اس آیت کے ذیل میں فرمایا ہے : '' وَ مَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّهَ غَنِىٌّ عَنِ الْعالَمینَ '' اور جو شخص بھی انکار کرے (اور حج کو چھوڑ دے اس نے اپنا نقصان کیا ہے ) خداوند عالم دنیا والوں سے بے نیاز ہے ۔

1320 قارئین کی تعداد: 2017/8/15 تاریخ انتشار:
معظم لہ کی طرف سے زکات فطرہ اور ماه مبارک رمضان کے روزوں کے کفاره کی قیمت کا اعلان
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے اعلان :

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے فتو ی کی بنیاد پر اس سال زکات فطرہ ان لوگوں کے لئے جو زیادہ گہیوں کا استعمال کرتے ہیں ، ٥٠ روپیہ معین کی گئی ہے اور جو لوگ چاول کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان کے لئے ١٥٠ روپیہ معین کی گئی ہے ۔

1272 قارئین کی تعداد: 2017/6/26 تاریخ انتشار:
یوم قدس کی مناسبت پر معظم له کا پیغام
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

روز قدس اور مسلمانوں کے اتحاد اور دشمنوں پر کامیابی کا دن ہے اور سب پر لازم ہے کہ ان مظاہروں میں شرکت کریں ۔

1163 قارئین کی تعداد: 2017/6/26 تاریخ انتشار:
تکفیری دہشت گردوں کے حالیہ جرائم پر معظم لہ کا بیان
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

یقینا ہماری قوم ان گروہوں سے مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ مصمم ہوگئی ہے تاکہ اس جرائم پیشہ گروہ کی جڑوں کو اکھاڑ کر پھینک سکے ۔

1257 قارئین کی تعداد: 2017/6/9 تاریخ انتشار:
ایران میں ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے اعلان :

٢٧ مئی ٢٠١٧ بروز ہفتہ کو ایران میں ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ ہے ۔

1186 قارئین کی تعداد: 2017/5/27 تاریخ انتشار:
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے جرمن کی علوم اسلامی اکیڈمی کی سرگرمیوں کی تعریف کی
معظم له نے جرمن کی علوم اسلامی اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور بعض طلاب سے ملاقات کےدوران

یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ جرمن میں یعنی یوروپ کے مرکز میں ایسے پروگرام منعقد ہوتے ہیں اور کچھ بہن بھائی وہاں پر دینی علوم حاصل کرتے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ انجام دئیے جائیں گے ۔

1674 قارئین کی تعداد: 2017/5/14 تاریخ انتشار:
مصر میں عیسائیوں کے دو گرجا گھروں پر سفاکانہ حملہ کی مناسبت سے حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) کا بیان
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

مصر کی عظیم عوام کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے خداوندعالم سے دعا کرتاہوں کہ وہ اس ناگوار سانحہ سے زندہ بچ جانے والے کو صبر جزیل اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عنایت فرمائے۔

1876 قارئین کی تعداد: 2017/4/14 تاریخ انتشار:
دہشت گردی کے مسئلہ کا راہ حل
ہنگری کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران :

گزشتہ سال ہنگری کی پارلمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات ہوئی تھی ، ان کے دو جملہ ابھی بھی مجھے یاد ہیں ، انہوں نے کہا تھا کہ ''دہشت گردی یوروپ کے لئے ایک ناقابل حل مسئلہ بن گیا ہے '' ۔ لیکن ہم کہتے ہیں کہ ناقابل حل مسئلہ نہیں ہے اور اس متعلق تین راہ حل موجود ہیں ''دہشت گردی کی فکری بنیادوٹ کو ختم کردینا ''، '' سیاسی مذاکرات '' اور ''جرائم پیشہ افراد سے نمٹنا'' ۔ کیونکہ اگر ان تینوں مرحلوں پر عمل کیا جائے تو یقینا دہشت گردی ختم ہوجائے گی ۔

2044 قارئین کی تعداد: 2017/4/5 تاریخ انتشار:
بیرونی ممالک میں رہنے والوں کے لئے رقوم شرعیہ کو ادا کرنے کا طریقہ
معظم لہ کے دفتر کی سایٹ کی طرف سے اعلان:

معظم لہ کے مقلدین کی متعدد درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی ممالک سے ایران میں رقوم شرعیہ کو ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔

2032 قارئین کی تعداد: 2017/3/8 تاریخ انتشار:
ہمیں اپنے انقلاب کی حفاظت کرنا چاہئے اور اگر ہم نے ہوشیاری سے کام نہ لیا تو کچھ دن بعد معلوم ہوگا کہ انقلاب کے دشمنوں نے تمام مناصب پر قبضہ کرلیا ہے۔
معظم لہ نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر :

رسول اللہ (صلی ا للہ علیہ و آلہ وسلم) کا نیا اسلامی انقلاب دو وجوہات کی بنیاد پر نا اہلوں کے ہاتھوں میں پہنچ گیا :

اول : تمام صحابہ کی عدالت اور ان کے اجتہاد کا مسئلہ ۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) تمہارے اطراف میں منافقین موجود ہیں اور تم ان کو ظاہری طور پر نہیں پہچانتے ہو ، اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ پیغمبر اکرم(صلی ا للہ علیہ و آلہ وسلم) کے اطراف میں تھے ، یہاں تک کہ منافقین جن کی طرف قرآن کریم نے اشارہ کیا ہے ، کیا وہ سب عادل تھے اور حقیقت کو بیان کرتے تھے؟

دوسری وجہ : صحابہ کے اجتہاد کا مسئلہ تھا ، ایسا اجتہاد جو ان کو ہر طرح کا جرم کرنے کی اجازت دیتا تھا ، بیعت کو توڑنے سے لے کر حضرت رسول خدا (صلی ا للہ علیہ و آلہ وسلم) کی بیٹی کے گھر کو جلانے تک، یعنی ہر طرح کا جرم انجام دیتے تھے ، ایسا جھوٹا اجتہاد دجس کے ذریعہ انہوں نے جنگ جمل بپا کی اور اس میں ١٧ ہزار لوگ قتل ہوئے ، یا جنگ صفین میں عہد و پیمان کو توڑکر ایک لاکھ مسلمانوں کو قتل کیا ۔

1879 قارئین کی تعداد: 2017/3/3 تاریخ انتشار:
اپنے اتحاد کی حفاظت کریں
معظم لہ نے اسلامی ائتلاف کے اعضاء سے ملاقات کے دوران :

آج بعض لوگ الیکشن کے میدان میں داخل ہوکر لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے بہت سے افراد کو اپنی طرف جذب کرسکتے ہیں ۔ امریکہ کا نیا صدر اسی کھیل سے داخل ہوا ہے اور ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ مادی لحاظ سے دنیا کے سب سے برترملک نے خراب ترین صدر کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ان لوگوں نے عوام کو فریب دیا ہے اور جھوٹ سے کام لیا ہے ۔

1748 قارئین کی تعداد: 2017/3/1 تاریخ انتشار:
اسلام کے خلاف عربی، یوروپی اور امریکائی ناٹو کی تشکیل دی گئی ہے
معظم لہ نے آج صبح درس خارج کے شروع میں :

امریکہ نے منصوبہ بنایا ہے کہ جس طرح شام اور یمن کو ویران کیا ہے اسی طرح دوسرے تمام اسلامی ممالک کو بھی ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ کردے تاکہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے ممالک کو نیست و نابود کردیں اور اس طرح امریکہ کا خراب شدہ اسلحہ بھی فروخت ہوجائے گا ۔

1088 قارئین کی تعداد: 2017/3/1 تاریخ انتشار:
اسلامی جمہوریہ ایران، دہشت گرد ی کا دشمن ہے/ امریکہ پر اعتماد نہ کرنے کی دیوار کو اور زیادہ اونچا ہونا چاہئے / بہت بڑا جھوٹ بولنا ، عہد شکنی سے زیادہ غلط ہے۔
معظم لہ نے فقہ کے درس خارج کے دوران :

ایک زمانہ تھا جب بعض لوگ یہ کہتے تھے کہ امریکہ سے لڑائی مول نہ لیں اور ان کے ساتھ مصالحت اور دوستی کرلیں کیونکہ اگر ہم دوستی کریں گے تووہ شرمندہ ہوجائیں گے اور ہم سے دوستی کرلیں گے ۔ یقینا بعض لوگوں کا یہ عقیدہ تھا ،لیکن آج حجاب ہٹ گئے اور معلوم ہوگیا کہ یہ لوگ ''وعدہ خلافی'' کرتے ہیں، ڈیڑھ سال تک مذاکرات کئے اور اب انہی مذاکرات کی مخالفت کررہے ہیں ۔

1067 قارئین کی تعداد: 2017/3/1 تاریخ انتشار:
آل خلیفہ کو نصیحت ؛قذافی اور شاہ ایران کے انجام سے سبق حاصل کرو
معظم له نے درس خارج کے اختتام پر

 آل خلیفہ کو ایران کے شاہ اور قذافی کے انجام سے سبق حاصل کرنا چاهئے .آل خلیفہ اس دن کا انتظار کرے جس دن اس کو ناحق خون بهانے کا حساب دینا ہوگا اور اس روز اس سے انتقام لیا جائے گا ۔

2244 قارئین کی تعداد: 2017/1/30 تاریخ انتشار:
اسلامی تہذیب ، دشمنوں کے حملوں کے وقت معاشرہ اور جوانوں کی حفاظت کرتی ہے / عمل کے ذریعہ بہترین مبلغ اسلام بنا جاسکتا ہے ۔
معظم لہ نے ارجنٹینا کے بعض شیعہ اساتید سے ملاقات کے دوران :

اپنے علاقہ کے جونوں کی طرف زیادہ سے زیادہ اہمیت دیجئے ، آج جونوں کے اخلاق اور عقیدہ کو منحرف کرنے کے لئے بہت زیادہ پروپگنڈہ کیا جارہا ہے ، لہذا ہم اسلامی تہذیب و ثقافت کے ذریعہ اپنے جوانوں کو دشمنوں کے حملوں سے محفوظ کرسکتے ہیں ۔

2363 قارئین کی تعداد: 2017/1/30 تاریخ انتشار:
حلب کے بچوں کے لئے مغرب کے مگرمچھ کے آنسووں پر معظم کا رد عمل : مغرب کی منافقانہ سیاست پر کبھی بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا
معظم له نے فقه کے درس خارج کے دوران

یہ ایک طرح سے ''حلب'' کی شکست کی تلافی کرنا چاہتے ہیں ، خوشی کی بات یہ ہے کہ دنیا اب متوجہ ہوگئی ہے اور وہ امریکہ کے مگر مچھ کے آنسووں سے دھوکہ نہیں کھاتی ، تمہارے تمام منافقانہ پروگراموں اور کاموں کے تناقض کی طرف متوجہ ہوچکے ہیں ۔

2197 قارئین کی تعداد: 2016/12/29 تاریخ انتشار:
کئی مہینوں کی تحقیق اور جستجو کے بعد کتاب
موسسہ دارالاعلام اور تکفیری تحریکوں سے مقابلہ کے دائمی ادارہ کی طرف سے اعلان

حوزہ علمیہ قم کے محققین کے دوگروہوں نے تکفیر اور دہشت گردی کی نحس اصل واساس کو تلاش کرکے ثابت کردیا کہ اس کی جڑیں سعودی عرب کی وہابیت ہے۔ یہ کتاب فارسی زبان میں منظر عام پر عاچکی ہے ۔ عربی ، انگریزی اور اردو زبان میں اس کا ترجمہ ہورہا ہے جو بہت جلد منظر عام پر آجائے گا۔

1917 قارئین کی تعداد: 2016/12/25 تاریخ انتشار:
آج امریکہ کی زور گوئی اور خلاف ورزی سے پردے ہٹ گئے ہیں / موجودہ دنیا میں قوی ہونا ضروری ہے ۔
معظم لہ نے درس خارج میں فرمایا :

آج پردے ہٹ گئے ہیں اور ثابت ہوگیا ہے کہ مغربی فقط قدرت کی زبان سمجھتے ہیں ، قانون کی زبان، حقوق بین الملل کی زبان، عالمی مراکز کی زبان ایسے مسائل ہیں جن کی طرف مغربی متوجہ نہیں ہوسکتے ۔

1962 قارئین کی تعداد: 2016/12/9 تاریخ انتشار:
بعض لوگوں کا خیال تھا کہ جمکران کی حقیقت کو خدشہ دار کریں ۔ مہدویت ایسا مسئلہ ہے جو عالمی اور مذہب سے بڑھ کر ہے ۔
معظم لہ نے امام زمانہ سے متعلق کارکردگی انجام دینے والی کمیٹی کے اعضاء سے ملاقات کے دوران

مہدویت کی حقیقی تہذیب کو ترویج اور توسیع دینا اور مہدویت کے میدان میں شبہ ڈالنے والوں سے مقابلہ کرنابہت ضروری ہے / بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ مسجد مقدس جمکران میں چالیس بار جانے سے ان کی مشکلات دور ہوجائے گی ، لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے کہ ان کا اخلاق اور کردار بھی مہدوی ہونا چاہئے/ مسجد مقدس جمکران کی عظمت جس قدر زیادہ ہوگی ، حسد کرنے والوں کی تخریبی کارکردگی اسی قدر زیادہ ہوگی ، لہذا ان اثاثوں کی حفاظت کے لئے  ''اربعین''، ''جمکران'' اور اہل بیت (علیہم السلام کے پاک و پاکیزہ اعتقادات سے استفادہ کرنا چاہئے ۔

2010 قارئین کی تعداد: 2016/12/9 تاریخ انتشار:
شیعہ قوم ، تکفیری گروہ سے جنگ کررہی ہے / انڈونیشیا کو تکفیری وہابیت کے فتنوں سے محفوظ رہنا چاہئے ۔
معظم لہ نے انڈونیشیا کی مشورٹی کمیٹی کے صدر سے ملاقات کے دوران :

ہم اپنے مسلمان دوست ملک انڈونیشیا کے ساتھ ہر طرح کی مدد کرنے لئے آمادہ ہیں /  ہمارے انڈونیشی بھائیوں کو تکفیری وہابیت کے نفوذ سے محفوظ رہنے کی ضرورت ہے اس وقت انڈونیشیا میں بہت زیادہ آرام وسکون پایا جاتا ہے ۔

1926 قارئین کی تعداد: 2016/12/9 تاریخ انتشار:
امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی مختصر سوانح حیات
آج کی ڈایری

عباسی خلیفہ کے حکم سے امام حسن عسکری (علیہ السلام) کو سامرا کے عسکر نامی محلہ میں زبردستی رکھا گیا تھا ،اسی وجہ سے آپ کو عسکری کہتے ہیں

1141 قارئین کی تعداد: 2016/12/8 تاریخ انتشار:
کل صفحات : 10