١۔ اعتکاف دوحج اور دو عمروں کے برابر ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
اعتکاف ایک کامل عبادت
٢۔ اعتکاف کے وقت بستر کو خدا حافظی کردینا معصومین (علیہم السلام) کی احادیث میں اعتکاف
١۔ اعتکاف دوحج اور دو عمروں کے برابر ہے
 
پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے ایک روایت کے مطابق جس کو مرحوم صدوق نے کتاب من لا یحضرہ الفقیہ میں نقل کیا ہے ، فرمایا ہے :
اعتکاف عشر فی شھر رمضان تعدل حجتین و عمرتین ۔ ماہ رمضان کے ایک عشرہ میں اعتکاف کرنا (چاہے وہ پہلے عشرہ میں ہو یا دوسرے میں یاتیسرے عشرہ میں ہو) دو حج اور دو عمروں کے برابر ہے (١) ۔
مذکورہ روایت سے دو نکتوں کی طرف اشارہ ہوا ہے : پہلا نکتہ یہ ہے کہ اعتکاف کچھ لحاظ سے حج کے اعمال سے مشابہ ہے اس لئے اس کی فضیلت اور اہمیت کو دو حج اور دو عمرہ مفردہ کے برابر قرار دیا گیا ہے ۔
دوسرا نکتہ یہ ہے : اس عبادت کو انجام دینے کی فضیلت ہر جگہ پر صادق ہے لیکن زمانہ کے اعتبار سے اعتکاف ماہ رمضان کے دس دنوں سے مخصوص ہے ، اس وجہ سے ان روایات میں جواعتکاف سے متعلق پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی سیرت اور طور طریقہ کو بیان کرتی ہیں ، آنحضرت (ص) کے اعتکاف کو ماہ مبارک رمضان میں بیان کیا گیا ہے ۔
مثال کے طور پر امام صادق (علیہ السلام) کی ایک حدیث میں پڑھتے ہیں :
اعتکف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) فی شھر رمضان فی العشر الاولی ،ثم اعتکف فی الثانیة فی العشر الوسطی ، ثم اعتکف فی الثالثة فی العشر الاواخر ،ثم لم یزل یعتکف فی العشر الاواخر ۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) (کسی برس) ماہ رمضان کے پہلے عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے ، اگلے سال ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ میں اورتیسرے سال ماہ رمضان کے تیسرے عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے ۔ اور آخری برسوں میں ہمیشہ ماہ مبارک رمضان کے تیسرے عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے (٢) ۔
حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ، اعتکاف کو اس قدر اہمیت دیتے تھے کہ اگر کسی سال کسی وجہ سے اس مستحبی عبادت کو انجام نہیں دیتے تھے تو اگلے سال ماہ مبارک رمضان میں دو عشروں میں اعتکاف کرتے تھے ،ایک عشرہ اسی سال کے لئے اور ایک عشرہ قضاء کے عنوان سے اعتکاف کرتے تھے ۔
عن ابی عبداللہ (علیہ السلام) قال : کانت بدر فی شھر رمضان فلم یعتکف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ ) فلما ان کان من قابل اعتکف عشرین عشرا لعامہ و عشرا قضاء لما فاتہ (٣) ۔
١۔ وسائل الشیعہ ، جلد ١٠ ، ابواب الاعتکاف ، باب ١ ، حدیث ٣ ۔ ایک دوسری روایت میں جو کہ مستدرک الوسائل کی ٧ویں جلد کے صفحہ نمبر ٥٥٩ پر ذکر ہوئی ہے ، ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرہ میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے اعتکاف کے متعلق وہی فضیلت نقل ہوئی ہے اور تیسری روایت میںاعتکاف کے لئے وہی فضیلت ماہ مبارک رمضان کے پورے مہینہ کے لئے بیان ہوئی ہے ، یہ فرق ، مستحب کے سلسلہ مراتب سے مربوط ہے ۔
٢۔ وسائل الشیعہ ، جلد ١٠ ، ابواب الاعتکاف ، باب ١ ،حدیث ٤ و ١ و ٥ ۔ مستدرک الوسائل ، جلد ٧ ، صفحہ ٥٦٠ ۔
٣۔ گذشتہ حوالہ ، حدیث ٢ ۔ من لا یحضرہ الفقیہ ، جلد ٢ ، صفحہ ١٨٤ ۔ مستدرک الوسائل ، جلد ٧ ، صفحہ ٥٦٠ ۔
٢۔ اعتکاف کے وقت بستر کو خدا حافظی کردینا معصومین (علیہم السلام) کی احادیث میں اعتکاف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma