جناب نوح(ع) کى بیوی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت ہود علیہ السلامطوفان کے ذریعے سزا کیوں دى گئی ؟

قرآن مجید دوبے تقوى عورتوںکى سرنوشت جو دو بزرگ پیغمبر وں کے گھر میں تھیں ،اور دومومن وایثارگر خواتین کى سرنوشت بیان کرتاہے جن میں سے ایک تاریخ کے جابرترین شخص کے گھر میں تھى _
پہلے فرماتا ہے ''خدا نے کافروں کے لئے ایک مثال بیان کى ہے نوح کى بیوى کى مثال اور لوط کى بیوى کى مثال '' وہ دونوں ہمارے دوصالح بندوں کے ما تحت تھیں لیکن انہوں نے ان سے خیانت کى لیکن ان دو عظیم پیغمبر وں سے ان کے ارتباط نے عذاب الہى کے مقابلہ میں انھیں کوئی نفع نہیں دیا ''_(1)
حضرت نوح کى بیوى کا نام ''
والھہ'' اور حضرت لوط کى بیوى کا نام ''والعة''تھا 1 اور بعض نے اس کے برعکس لکھا ہے یعنى نوح کى بیوى کانام''والعة'' اورلوط کى بیوى کا نام ''والھہ'' یا ''واہلہ'' کہا ہے_
بہرحال ان دونوں عورتوں نے ان دونوں عظیم پیغمبروں کے ساتھ خیانت کى ،البتہ ان کى خیانت جائدہ عفت سے انحراف ہرگزنہیں تھا کیونکہ کسى پیغمبر کى بیوى ہرگز بے عفتى سے آلودہ نہیں ہوتى جیسا کہ پیغمبر اسلام سے ایک حدیث میں صراحت کے ساتھ بیان ہواہے : ''کسى بھى پیغمبر کى بیوى ہرگز منافى عفت عمل سے آلودہ نہیں ہوئی''_ حضرت لوط کى بیوى کى خیانت یہ تھى کہ وہ اس پیغمبر کے دشمنوں کے ساتھ تعاون کرتى تھى اور ان کے گھر کے راز انھیں بتاتى تھى اور حضرت نوح کى بیوى بھى ایسى ہى تھى _
قرآن آخر میں کہتا ہے: ''اور ان سے کہا گیا کہ تم بھى آگ میں داخل ہونے والے لوگوں کے ساتھ آگ میں داخل ہوجائو '' (2)
 


(1)سورہ تحریم آیت 10
(2)سورہ تحریم آیت 10



 

حضرت ہود علیہ السلامطوفان کے ذریعے سزا کیوں دى گئی ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma