حضرت ہود(ع) برادر قوم عاد

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
اے ہود تم ہمارے خدائوں کے غضب سے دیوانہ ہوگئے ہوشہر ارم اور شداد کى بہشت

قرآن نبى اللہ کے سلسلہ میں فرماتاہے :''ہم نے قوم عاد کى طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا''_ (1)
یہاں حضرت ہود کو بھائی کہا گیا تھا یہ تعبیر یاتو اس بناء پر ہے کہ عرب اپنے تمام اہل قبیلہ کو بھائی کہتے ہیںکیونکہ نسب کى اصل میں سب شریک ہوتے ہیں مثلا بنى اسد کے شخص کو ''اخواسدى '' کہتے ہیں اور مذحج قبیلہ کے شخص کو ''اخومذ حج ''کہتے ہیں ،یا ہوسکتا ہے کہ یہ اس طرف اشارہ ہوکہ حضرت ہود کا سلوک اپنى قوم سے دیگر انبیاء کى طرح بالکل برادرا نہ تھا نہ کہ ایک حاکم کا سابلکہ ایسا بھى نہیں جو باپ اپنى اولاد سے کرتا ہے بلکہ آپ کا سلوک ایسا تھا جو ایک بھائی دوسرے بھائیوں سے کرتا ہے کہ جس میں کوئی امتیاز اوربر ترى کا اظہار نہ ہو_
حضرت ہود کى بہترین دلیل
حضرت ہود نے بھى اپنى دعوت کا آغاز دیگر انبیاء کى طرح کیا آپ کى پہلى دعوت توحید اور ہر قسم کے شرک کى نفى کى دعوت تھی،''ہود نے ان سے کہا :''اے میرى قوم خدا کى عبادت کرو ،کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اللہ اور معبود لائق پرستش نہیں ،بتوں کے بارے میں تمہارا اعتقاد غلطى اور اشتباہ پرمبنى ہے اور اس میں تم خدا پر افتراء باندھتے ہو''_(2)
یہ بت خدا کے شریک نہیں ہیں، نہ خیر وشر کے منشاء ومبدا ء ،ان سے کوئی کام بھى نہیں ہوسکتا اس سے بڑھ کر کیا افتراء اور تہمت ہوگى کہ اس قدر بے وقعت موجودا ت کے لئے تم اتنے بڑے مقام ومنزلت کا اعتقاد رکھتے ہو؟_
اس کے بعد حضرت ہود نے مزید کہا :''اے میرى قوم میں اپنى دعوت کے سلسلے میں تم سے کوئی توقع نہیں رکھتا تم سے کسى قسم کى اجرت نہیں چاہتا''_(3)
کہ تم یہ گمان کروکہ میرى یہ داد وفریاد اور جوش وخروش مال ومقام کے حصول کے لیئے ہے یا تم خیال کرو کہ تمہیں مجھے کو ئی بھارى معاوضہ دینا پڑے گا جس کى وجہ سے تم تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہو، میرى اجرت صرف اس ذات پر ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے ،جس نے مجھے روح وجسم بخشے ہیں اور تمام چیزیں جس نے مجھے عطا کى ہیں وہى جو میرا خالق ورازق ہے میں اگر تمہارى ہدایت وسعادت کے لئے کوئی قدم اٹھاتا ہوں تو وہ اصولاً اس کے حکم اطاعت میں ہوتا ہے لہذا اجرو جزا بھى میں اسى سے چاہتاہوںنہ کہ تم سے، علاوہ ازیں کیا تمہارے پاس اپنى طرف سے کچھ ہے جو تم مجھے دو، جو کچھ تمہارے پاس ہے اسى خدا کى طرف سے ہے، کیا تم سمجھتے نہیں ہو ؟''_(4)
آخر میں انہیں شوق دلانے کے لئے اور اس گمراہ قوم میں حق و حق طلبى کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے تمام ممکن وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے مشروط طور پر مادى جزائوں کا ذکر کیا گیا ہے کہ جو اس جہان میں خدا مومنین کو عطافرماتا ہے ارشاد ہوتا ہے :  ''اے میرى قوم اپنے گناہوں پر خدا سے بخشش طلب کرو ،پھر توبہ کرو اور اس کى طرف لوٹ آئو اگر تم ایسا کرلو تو وہ اسمان کو حکم دے گا کہ وہ بارش کے حیات بخش قطرے پیہم تمہارى طرف بھیجے_''(5)
تاکہ تمہارے کھیت اور باغات کم آبى یا بے آبى کا شکار نہ ہوں اور ہمیشہ سرسبز وشاداب رہیں علاوہ  ازیں تمہارے ایمان و تقوى ، گناہ سے پرہیز اور خدا کى طرف رجوع اور توبہ کى وجہ سے'' تمہارى قوت میں مزید قوت کا اضافہ کرے گا_''(6)
یہ کبھى گمان نہ کرو کہ ایمان و تقوى سے تمہارى قوتمیں کمى واقع ہوگى ایسا ہر گز نہیں بلکہ تمہارى جسمانى وروحانى قوت میں اضافہ ہوگا _
اس کمک سے تمہارا معاشرہ آباد تر ہوگا ،جمعیت کثیر ہوگى ،اقتصادى حالات بہتر ہونگے اور تم طاقتور، آزاداور خود مختار ملت بن جائو گے لہذا راہ حق سے روگردانى نہ کرو اور شاہراہ گناہ پر قدم نہ رکھو _


(1) سورہ ہود آیت50
(2) سورہ ہود آیت 50

(3) سورہ ہود آیت 51
(4) سورہ ہود آیت 51
(5)سورہ ہود آیت52
(6)سورہ ہود آیت 52

 

اے ہود تم ہمارے خدائوں کے غضب سے دیوانہ ہوگئے ہوشہر ارم اور شداد کى بہشت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma