شیطانى وسوسہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
میرى والدہ کو سلام کہنااسماعیل (ع) قربان گاہ میں

شیطان نے بہت ہاتھ پائوں مارے کہ کوئی ایسا کام کرے کہ حضرت ابراہیم(ع) اس میدان سے کامیاب ہوکر نہ نکلیں ، کبھى وہ (اسمعیل کی) ماں ہاجرہ کے پاس آیا اور ان سے کہا:کیا تمھیں معلوم ہے کہ ابراہیم نے کیا ارادہ کیا ہے ؟ وہ چاہتاہے کہ آج اپنے بیٹے کو ذبح کردے_
ہاجرہ نے کہا: دورہوجا ، محال اور نہ ہونے والى بات نہ کر، کیونکہ وہ تو بہت مہربان ہے اپنے بیٹے کو کیسے ذبح کرسکتا ہے ؟ اصولاً کیا دنیا میں کوئی ایسا انسان پیدا ہوسکتا ہے جو اپنے بیٹے کو اپنے ہاتھ سے ذبح کردے ؟
شیطان نے اپنے وسوسہ کو جارى رکھتے ہوئے کہا: اس کا دعوى ہے کہ خدانے اسے حکم دیا ہے _ ہاجرہ نے کہا : اگر خدا نے اسے حکم دیا ہے تو پھر اسے اطاعت کرنا چاہیے، اور سوائے رضاو تسلیم کے کوئی دوسرى راہ نہیں ہے

پھر شیطان ان کے بیٹے اسماعیل(ع) کے پاس آیا،اور انھیں ورغلانے لگا ،ان سے بھى اسے کچھ حاصل نہ ہوسکا، کیونکہ اس نے اسماعیل (ع) کو تسلیم ورضا کا پیکر پایا _
آخرمیں حضرت ابراہیم (ع) کے پاس آیا اور ان سے کہا: ابراہیم(ع) : جو خواب تم نے دیکھا ہے وہ شیطانى خواب ہے، تم شیطان کى اطاعت نہ کرو _
ابراہیم (ع) نے نور ایمان اور نبوت کے پر تو میں اسے پہچان لیا : چلاکر کہا: ''دورہوجااے دشمن خدا _''
ایک حدیث میں منقول ہے کہ حضرت ابراہیم (ع) پہلے''
مشعرالحرام'' میں آئے تاکہ بیٹے کى قربانى دیں، تو شیطان ان کے پیچھے دوڑا _ وہ'' جمرہ اولى '' کے پاس آئے شیطان کو دیکھا ، اس کو سات پتھر مارے، اس کے بعد وہاں سے جمرہ دوم پر ائے وہاں شیطان کو دیکھا تو دوبارہ سات پتھراسے مارے یہاںتک کہ '' جمرہ عقبہ '' میں آئے تو سات اور پتھراسے مارے _(اور اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنے سے مایوس کردیا)_

 

 

میرى والدہ کو سلام کہنااسماعیل (ع) قربان گاہ میں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma