حضرت لوط علیہ السلام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
قوم لوط کا سب سے بڑا اخلاقى انحراف امام کسے کہتے ہیں؟

جناب لوط علیہ السلام خدا کے عظیم پیغمبر تھے اور حضرت ابراہیم (ع) کے ہم عصر تھے اور جناب ابراہیم(ع) سے قریبى رشتہ دارى تھى (کہا جاتاہے کہ آپ جناب ابراہیم(ع) کے خا لہ زاد بھائی تھے )_
یہ بات مسلمہ ہے کہ ابراہیم(ع) عراق اور سرزمین بابل سے ہجرت کرنے کے بعد شامات کى طرف گئے، کہتے ہیں کہ لوط بھى ان کے ساتھ تھے لیکن کچھ مدت کے بعد (توحید کى طرف دعوت دینے اور فتنہ وفساد سے مبارزہ کے لئے ) شہر''
سدوم'' کى طرف گئے _
''
سدوم '' قوم لوط کے ایک شہر اور آبادى کا نام تھا جو شامات( ملک اردن میں )'' بحر المیت'' کے قریب واقع تھا جو آباد اور درختوں اور سبزہ زار سے بھرا تھا، لیکن اس بدکاروبے غیرت قوم پر عذاب الہى کے نازل ہونے کے بعد، ان کے شہر مسمار اور تہ وبالا ہوگئے ، چنانچہ انہیں '' مدائن مو تفکات''_ (تہ وبالاہونے والے شہر) کہتے ہیں _
بعض کا نظر یہ، یہ ہے کہ ان شہروں کے ویرانے زیر آب آگئے ہیں، اور ان کا دعوى ہے کہ انہوں نے '' بحر المیت''کے ایک گوشہ میں کچھ ستون اور دوسرے آثار جوان شہروں کے خرابوں پر دلالت کرتے ہیں دیکھے ہیں _
جب کہ بعض لوگوں کا نظریہ ہے کہ قوم لوط کے شہر زیر اب نہیں ائے ،اور اب بھى ''بحر المیت''کے قریب ایک علاقہ ہے جو سیاہ پتھروں کے نیچے ڈھکا ہوا ہے، احتمال ہے کہ قوم لوط کے شہروں کى جگہ یہیں ہو _
اور یہ بھى کہا ہے کہ ابراہیم(ع) کا مرکز شہر''
حبرون'' میں تھا ، جو شہر'' سدوم '' سے چنداں دور فاصلہ پر نہیں تھا، اور جس وقت زلزلہ یا صاعقہ کے زیراثران کے شہروں کو آگ لگى تو اس وقت ابراہیم حبرون کے قریب کھڑے ہوئے تھے، اور شہر سے جو دھنواں اٹھ رہا تھا اسے اپنى آنکھ سے دیکھ رہے تھے _
اس گفتگو کے مجموعہ سے ان شہروں کے قریباً حدودواضح ہوگئے، اگرچہ ان کے جزئیات کے ابھى تک پردہ ابہام میں ہیں _

 

قوم لوط کا سب سے بڑا اخلاقى انحراف امام کسے کہتے ہیں؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma