تو پھر یوسف سے عشق میں مجھے کیوں ملامت کرتى ہو ؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
اے یوسف(ع) قبول کر لومصر کى عورتوں نے اپنے ہاتھ کا ٹ لئے

اس وقت مصر کى عورتیں پورى بازى ہار چکى تھیں ان کے زخمى ہا تھوں سے خون بہہ رہا تھا پر یشا نى کے عالم میں وہ بے روح مجسمے کى طرح اپنى جگہ چپکى سى بیٹھى تھیں ان کى حالت کہہ رہى تھى کہ وہ بھى نے زوجہ عزیزسے کچھ کم نہیںہیں، کیا اس نے اس مو قع کو غنیمت سمجھا اور کہا :'' یہ ہے وہ شخص جس کے عشق پر تم مجھے طعنے دیتى تھیں '' (1)
گو یا زوجہ عزیز چاہتى تھى کہ ان سے کہے کہ تم نے تو یوسف کو ایک مر تبہ دیکھا ہے اور یوں اپنے ہوش وحواس گنوا بیٹھى ہو تو پھر مجھے کیو نکر ملا مت کرتى ہو جبکہ میں صبح وشام اس کے سا تھ اٹھتى بیٹھى ہوں ،زوجہ عزیز نے جو منصو بہ بنایا تھا اس میں اپنى کا میابى پر وہ بہت مغرور اور پورى صراحت کے سا تھ اپنے گناہ کا اعترف کیا اور کہا : جى ہاں : ''میں نے اسے اپنى آرزو پورا کرنے کے لئے دعوت دى تھى لیکن یہ بچا رہا_'' (2)
اس کے بعد بجائے اس کے کہ اپنے گناہ پر اظہا ر ندامت کر تى یا کم از کم مہمانو ں کے سا منے کچھ پردہ پڑا رہنے دیتى اس نے بڑى بے اعتنائی اور سخت انداز میں کہ جس سے اس کا قطعى ارا دہ ظاہر ہو تا تھا ، صراحت کے سا تھ اعلان کیا :'' اگر اس (یوسف ) نے میرا حکم نہ ما نا اور میرے عشق سوزاں کے سامنے سر نہ جھکا یا تو یقینا اسے قید میں جانا پڑے گا ''(3) ''نہ صر ف یہ کہ میں اسے زندان میں ڈال دوں گى بلکہ قید خا نے کے اندر بھى ذلیل و خوار ہو گا_''(4) فطرى امر ہے کہ جب عزیز مصر نے اس واضح خیانت پر اپنى زوجہ سے فقط یہى کہنے پر قنا عت کى کہ'' اپنے گناہ پر استغفار کر'' تو اس کى بیوى رسوائی کى اس منزل تک آپہنچى اصولى طور پر جیسا کہ ہم نے کہا ہے مصر کے فرعون اور عزیزوں کے در بار میں ایسے مسائل کو ئی نئی بات نہ تھى _


(1)سورہ یوسف آیت 32
(2)سورہ یوسف 32
(3)سورہ یوسف ایت 32
(4)سورہ یوسف آیت32

 

 

 

اے یوسف(ع) قبول کر لومصر کى عورتوں نے اپنے ہاتھ کا ٹ لئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma