پچاس ہزار معمار برج بناتے ہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
بیدار کرنے والى سزائیںموسى کے خدا کى خبرلاتا ہوں

بہر کیف _بعض تواریخ کے بیان کے مطابق، ہامان نے حکم دیا کہ ایسا محل اور برج بنانے کے لئے زمین کا ایک وسیع قطعہ انتخاب کریں اور اس کى تعمیر کے لئے پچاس ہزار معمار اور مزدور روانہ کردے اور اس عمارت کے واسطے مٹیریل فراہم کرنے کے لئے ہزاروں آدمى مقرر کئے گئے اس نے خزانہ کا منہ کھول دیا اور اس مقصد کے لئے کثیر رقم خرچ کى یہاں تک کہ تمام ملک مصر میں اس عظیم برج کى تعمیر کى شہرت ہوگئی _
یہ عمارت جس قدر بھى بلند سے بلندتر، ہوتى جاتى تھى لوگ اتنے ہى زیادہ اسے دیکھنے آتے تھے اور منتظر تھے کہ دیکھئے فرعون یہ عمارت بنا کر کیا کرتا ہے ؟
یہ عمارت اتنى بلند ہوگئی کہ اس سے دوردور تک اطراف وجوانب کا میدان نظر آنے لگا بعض مو رخین نے لکھا ہے کہ معماروں نے اس کى مارپیچ سیڑھیاں ایسى بنائی تھیں کہ آدمى گھوڑے پر سوار ہوکر اس پر چڑھ سکتا تھا _
میں نے موسى علیہ السلام کے خدا کو مارا ڈالاجب وہ عمارت پایہ تکمیل کو پہنچ گئی اور اسے مزید بلند کرنے کا کوئی امکان نہ رہا تو ایک روز فرعون پورى شان وشوکت سے وہاں آیا اور بذات خود برج پر چڑھ گیا جب وہ برج کى چوٹى پر پہنچا اور آسمان کى طرف نظر اٹھائی تو اسے آسمان ویسا ہى نظر آیا جیسا کہ وہ زمین سے دیکھا کرتا تھا اس منظر میں ذرا بھى تغیرو تبدیلى نہ تھى _
مشہور یہ ہے کہ اس نے مینار پر چڑھ کے کمان میں تیر جوڑا اور آسمان کى طرف پھنکا یا تووہ تیر کسى پرندے کے لگایا پہلے سے کوئی سازش کى گئی تھى کہ تیر خون آلود واپس آیا تب فرعون وہاں سے نیچے اترآیا اور لوگوں سے کہا :جائو، مطمئن رہو اور کسى قسم کى فکر نہ کرو میں نے موسى کے خدا کو مارڈالاہے _
یہ بات حتمى طور پر کہى جاسکتى ہے کہ سادہ لوحوں اور اندھى تقلید کرنے والوں کے ایک گروہ نے او ران لوگوں نے جن کى آنکھیں اور کان حکومت وقت کے پروپیگنڈے سے بند ہوگئے تھے، فرعون کے اس قول کا یقین کرلیا ہوگا اور ہر جگہ اس خبر کو عام کیا ہوگا اور مصر کى رعایا کو غافل رکھنے کا ایک اور سبب پیدا ہوگا _
مفسرین نے یہ بھى لکھا ہے کہ یہ عمارت دیر تک قائم نہیں رہى (اور اسے رہنا بھى نہ چاہئے تھا) تباہ ہوگئی بہت سے لوگ اس کے نیچے دب کے مرگئے اس سلسلے میں اہل قلم نے اور بھى طرح طرح کى داستانیں لکھى ہیں لیکن ان کى صحت کى تحقیق نہ ہوسکى اس لئے انھیں قلم زد کردیا گیا ہے _
 

 

بیدار کرنے والى سزائیںموسى کے خدا کى خبرلاتا ہوں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma