ایک یہودى کو حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کا جواب

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
بنى اسرائیل سر زمین مقدس کى طرفحضرت موسى علیہ السلام سے بت سازى کى فرمائشے

نہج البلاغہ میں ہے کہ ایک مرتبہ ایک یہودى نے حضرت امیرالمو منین علیہ السلام کے سامنے مسلمانوں پر اعتراض کیا:
''ابھى تمہارے نبى دفن بھى نہ ہونے پائے تھے کہ تم لوگوں نے اختلاف کردیا ''_
حضرت على علیہ السلام نے اس کے جواب میں فرمایا :
ہم نے ان فرامین واقوال کے بارے میں اختلاف کیا ہے جو پیغمبر سے ہم تک پہنچے ہیں، پیغمبریا ان کى نبوت سے متعلق ہم نے کوئی اختلاف نہیں کیا (چہ جائیکہ الوہیت کے متعلق ہم نے کوئی بات کہى ہو)لیکن تم (یہودی) ابھى تمہارے پیر دریا کے پانى سے خشک نہیں ہونے پائے تھے کہ تم نے اپنے نبى (حضرت موسى علیہ السلام) سے یہ کہہ دیا کہ ہمارے لئے ایک ایسا ہى معبود بنادو جس طرح کہ ان کے متعدد معبود ہیں، اور اس نبى نے تمہارے جواب میں تم سے کہا تھا کہ تم ایک ایسا گروہ ہوجو جہل کے دریا میں غوطہ زن ہے _
حضرت موسى علیہ السلام نے اپنى بات کى تکمیل کے لئے بنى اسرائیل سے کہا: ''اس بت پرست گروہ کو جو تم دیکھ رہے ہو ان کا انجام ہلاکت ہے اور ان کاہر کام باطل وبے بنیادہے ''_(1)
اس کے بعد مزید تاکید کے لئے فرمایا گیا ہے : ''آیا خدائے برحق کے علاوہ تمہارے لئے کوئی دوسرا معبود بنالوں، وہى خدا جس نے اہل جہان (ہمعصر لوگوں)پر تم کو فضیلت دى ''_(2)
اس کے بعد خداوند کریم اپنى نعمتوں میں سے ایک بڑى نعمت کا ذکر فرماتا ہے جو اس نے بنى اسرائیل کوعطا فرمائی تھى تاکہ اس عظیم نعمت کا تصور کرکے ان میں شکر گزارارى کا جذبہ بیدار ہواور انہیں یہ احساس ہوکہ پرستش اور سجدے کا مستحق صرف خدائے یکتا ویگانہ ہے، اور اس بت کى کوئی دلیل نہیں پائی جاتى کہ جو بت بے نفع اور بے ضرر ہیں ان کے سامنے سر تعظیم جھکایا جائے _
پہلے ارشاد ہوتا ہے :'' یاد کرو اس وقت کو جب کہ ہم نے تمہیں فرعون کے گروہ کے شرسے نجات دیدی، وہ لوگ تم کو مسلسل عذاب دیتے چلے آرہے تھے ''_(3)
اس کے بعد اس عذاب وایزارسانى کى تفصیل یوں بیان فرماتاہے:وہ تمہارے بیٹوں کو تو قتل کردیتے تھے اور تمہارى عورتوں لڑکیوں کو (خدمت اور کنیزى کے لئے ) زندہ چھوڑدیتے تھے'' _(4)


(1)سورہ اعراف آیت 139
(2)سورہ اعراف140

(3)سورہ اعراف آیت 141
(4)سورہ اعراف آیت 141

 

 

 

 

بنى اسرائیل سر زمین مقدس کى طرفحضرت موسى علیہ السلام سے بت سازى کى فرمائشے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma