دائود نے جالوت کو مار ڈالا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
تابوت کیا ہے؟طالوت نے اپنى فوج کو چھانٹا

طالوت ان کم تعداد اہل ایمان مجاہدین کے ساتھ آمادہ کارزار ہوئے _ ان لوگوں نے درگاہ الہى سے شکیبائی اور کامیابى کى دعا کی_
جنگ کى آگ بھڑک اٹھی_جالوت اپنا لشکر لے کر باہر نکلا_لشکروں کے مابین مبارز طلبى ہوئی_اس کى بارعب پکار نے دلوں کو لرزا دیا_ میدان میں جانے کى جرا ت کسى میں نہ رہی_ دائود ایک کم سن نوجوان تھا_ شاید وہ جنگ کے لئے بھى میدان میں نہ آیا تھا بلکہ اپنے جنگجو بڑے بھائیوں اور باپ کى خدمت کے لئے چلا آیا تھا لیکن چالاک و چوبند اور قوى تھا_ ''خلد خن'' اس کے ہاتھ میں تھى اس کے ذریعے اس نے پتھر ایسے ماہرانہ انداز میں پھینکے کہ ٹھیک جالوت کى پیشانى اور سر میں پیوست ہوگئے_ اس کے سپاہیوں پر وحشت اور تعجب کا عالم طارى تھا_وہ ان کے درمیان گرا اور مرگیا_جالوت کى موت سے اس کى فوج میں عجیب خوف و ہراس پیدا ہو گیا_ جالوت کا لشکر بھاگ کھڑا ہوا اور بنى اسرائیل کامیاب ہوگئے_

 

 

تابوت کیا ہے؟طالوت نے اپنى فوج کو چھانٹا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma