''غار''ایک پناہ گاہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
اصحاب کہف کا اہم مقامداستان اصحاب کہف کى تفصیل

''کہف''ایک معنى خیز لفظ ہے،اس سے انسان کى بالکل ابتدائی طرز زندگى کى طرف ذہن چلا جاتا ہے،وہ ماحول کہ جب راتیں تاریک اور سرد تھیں_ روشنیسے محروم انسان جانکاہ دروں میں زندگى بسر کرتے تھے_ وہ زندگى جس میں مادیسائشےوں کا کوئی پتہ نہ تھا_ جب نہ نرم بستر تھے نہ خوشحالی_
اب جب اس طرف توجہ کہ جیسا تاریخ میں منقول ہے اصحاب کہف اس دور میں بادشاہ کے وزیر اور بہت بڑے اہل منصب تھے_ انہوں نے بادشاہ اور اس کے مذہب کے خلاف قیام کیا_ اس سے واضح ہو تا ہے کہ ناز و نعمت سے بھریس زندگى کو چھوڑنا اور اس پر نشینى کو ترجیح دینا کس قدر عزم،حوصلہ دلیرى اور جانثارى کا غماز ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کى روح کتنى عظیم تھی_
یہتاریک غار،سرد اور خاموش ضرور تھى اور اس میں موذى جانوروں کا خطرہ بھى تھا لیکن یہاں نور و صفا اور توحید و معنویت کى ایک دنیا آباد تھی_
رحمت الہى کے نور کى لکیروں نے اس کى دیواروں پر گویا نقش و نگار کردیا تھا اور لطف الہى کے آثار اس میں موجزن تھے_ اس میں طرح طرح کے مضحکہ خیز بت نہیں تھے اورظالم بادشاہ کا ہاتھ وہاں نہیں پہنچ سکتا تھا_ اس کى فضا نے جہل و جرم کے دم گھٹنے والے ماحول سے نجات عطا کردى تھى اور یہاں انسانى فکر پر کوئی پابندى نہ تھی،فکر وآزادى اپنى پورى وسعتوں کے ساتھ موجود تھی_
جى ہاںان خدا پرست جوانمردوں نے اس دنیا کو ترک کردیا کہ جو اپنى وسعت کے باوجود ایک تکلیف دہ قید خانہ کى مانند تھى اور اس کو انتخاب کرلیا کہ جو اپنى تنگى و تاریکى کے باوجود وسیع تھی_
باکل پاکباز یوسف علیہ السلام کى طرح کہ جنہوں نے عزیز مصر کى خوبصورت بیوى کے شدید اصرار کے باوجودد اس کیسرکش ہوس کے سامنے سر نہ جھکایا اور تاریک وخوف ناک قید خانے میں جانا قبول کرلیا_اللہ نے ان کیستقامت و پامردى میںاضافہ کردیا اور آخر کار انہوں نے بارگاہ خداوندى میں یہ حیران کن جملہ کہا: ''پروردگارایہ قید خانہ اپنى جانکاہ تنگى و تاریکى کے باوجود مجھے اس گناہ سے زیادہ محبوب ہے کہ جس کى طرف یہ عورتیں مجھے دعوت دیتى ہیں اور اگر تو ان کے وسوسوں کو مجھ سے دفع نہ کرے تو میں ان کے دام میںگرفتار ہوجائوں گا''_(1)
 


(1)سورہ یوسف آیت33
 

 

 

 

اصحاب کہف کا اہم مقامداستان اصحاب کہف کى تفصیل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma