عمومى معافى کا حکم

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
پیغمبر اکرم (ص) شہداء سے مخاطبہم نے شکست کیوں کھائی ؟

جو لوگ واقعہ احد کے دوران جنگ سے فرار ہوگئے تھے وہ پیغمبر اکرم (ص) کے گرد جمع ہوگئے اور انہوں نے ندامت وپشیمانى کے عالم میںمعافى کى درخواست کى تو خدا ئے تعالى نے پیغمبر اکرم (ص) سے انہیں عام معافى دینے کے لئے فرمایا لہذا حکم الہى نازل ہوتے ہى آپ نے فراخ دلى سے توبہ کرنے والے خطا کاروں کو معاف کردیا _
قرآن میں پیغمبر اکرم(ص) (ص) کى ایک بہت بڑى اخلاقى خوبى کى طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ تم پروردگار کے لطف وکرم کے سبب ان پر مہربان ہوگئے اور اگر تم ان کے لئے سنگدل،سخت مزاج اور تند خو ہوتے اور عملا ًان پر لطف وعنایت نہ کرتے تو وہ تمہارے پاس سے بکھر جاتے _ اس کے بعد حکم دیا گیا کہ'' ان کى کوتاہیوں سے درگزر فرمایئےور انہیں اپنے دامن عفو میں جگہ دیجئے''_(1)
یعنى اس جنگ میں انہوں نے جو بے وفائیاں آپ سے کى ہیں اور جو تکا لیف اس جنگ میں آپ کو پہنچائی ہیں ، ان کے لئے ان کى مغفرت طلب کیجئے اور میں خود ان کے لئے تم سے سفارش کرتا ہوں کہ انہوں نے میرى جو مخالفتیں کى ہیں ،مجھ سے ان کى مغفرت طلب کرو دوسرے لفظوں میں جو تم سے مربوط ہے اسے تم معاف کردو اورجو مجھ سے ربط رکھتا ہے اسے میں بخش دیتا ہوں، آنحضرت (ص) نے فرمان خدا پر عمل کرتے ہوئے ان تمام خطا کاروں کو عام معافى دےدى _

 

 


پیغمبر اکرم (ص) شہداء سے مخاطبہم نے شکست کیوں کھائی ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma