حذیفہ کا واقعہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
جنگ احزاب قرآن کى روشنى میںنعیم بن مسعود کى داستان اور دشمن کے لشکر میں پھوٹ

بہت سى تواریخ میں آیا ہے ،کہ حذیفہ یمانى کہتے ہیں کہ ہم جنگ خندق میں بھوک او رتھکن ،وحشت اوراضطراب اس قدر دو چار تھے کہ خدا ہى بہتر جانتا ہے ،ایک رات (لشکر احزاب میں اختلاف پڑ جانے کے بعد )پیغمبر (ص) نے فرمایا:کیا تم میں سے کوئی ایسا شخص ہے جو چھپ چھپا کر دشمن کى لشکر گاہ میں جائے اور ان کے حالات معلوم کر لائے تا کہ وہ جیت میں میرا رفیق اور ساتھى ہو_
حذیفہ کہتے ہیں: خدا کى قسم کوئی شخض بھى شدت وحشت ، تھکن اور بھوک کے مارے اپنى جگہ سے نہ اٹھا _
جس وقت آنحضرت(ص) نے یہ حالت دیکھى تو مجھے آوازدی، میں آپ کى خدمت میں حاضر ہوا تو فرمایاجائو اور میرے پاس ان لوگوں کى خبر لے آئو _ لیکن وہاںکوئی اور کام انجام نہ دینا یہاں تک کہ میرے پاس آجائو _
میںایسى حالت میں وہاںپہنچا جب کہ سخت آندھى چل رہى تھى اور طوفان برپا تھا اور خدا کا یہ لشکر انھیں تہس نہس کررہا تھا _ خیمے تیز آندھى کے سبب ہوا میںاڑ رہے تھے _ آگ بیابان میں پھیل چکى تھی_ کھانے کے برتن الٹ پلٹ گئے تھے اچانک میںنے ابو سفیان کا سایہ محسوس کیاکہ وہ اس تاریکى میں بلند آواز سے کہہ رہا تھا: اے قریش تم میں سے ہر ایک اپنے پہلو میں بیٹھے ہوئے کو اچھى طرح سے پہچان لے تا کہ یہاں کوئی بے گانہ نہ ہو ، میںنے پہل کر کے فوراًہى اپنے پاس بیٹھنے والے شخص سے پوچھا کہ تو کون ہے ؟ اس نے کہا ، فلاں ہوں ، میں نے کہابہت اچھا _
پھر ابو سفیان نے کہا:خدا کى قسم یہ ٹھہرنے کى جگہ نہیں ہے، ہمارے اونٹ گھوڑے ضائع ہو چکے ہیں اور بنى قریظہ نے اپنا پیمان توڑ ڈالا ہے اور اس طوفان نے ہمارے لئے کچھ نہیں چھوڑا _
پھر وہ بڑى تیزى سے اپنے اونٹ کى طرف بڑھا اور سوار ہو نے کے لئے اسے زمین سے اٹھا یا، اور اس قدر جلدى میں تھا کہ اونٹ کے پائوںمیں بندھى ہوئی رسى کھولنا بھول گیا ،لہذا اونٹ تین پائوں پر کھڑا ہو گیا، میں نے سوچا ایک ہى تیرسے اسکا کام تمام کردوں،ابھى تیر چلہ کمان میں جوڑا ہى تھا کہ فوراًآنحضرت(ص) کا فرمان یادآگیا کہ جس میں آپ (ص) نے فرمایا تھا کچھ کاروائی کے بغیر واپس آجا نا،تمہارا کام صرف وہاں کے حالات ہمارے پاس لانا ہے، لہذا میں واپس پلٹ گیا اور جا کر تمام حا لات عرض کئے _ پیغمبر اکرم (ص) نے بارگاہ ایزدى میں عرض کیا :
''خداوندا تو کتاب کو نازل کرنے والا او رسریع الحساب ہے ، توخود ہى احزاب کو نیست و نا بو دفرما خدایا انہیں تباہ کردے اور ان کے پائوں نہ جمنے دے ''_

 

 

 

جنگ احزاب قرآن کى روشنى میںنعیم بن مسعود کى داستان اور دشمن کے لشکر میں پھوٹ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma