دعائے پیامبر (ص)

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
فاتح خیبر على علیہ السلامفتح خیبر

''غطفان''کے قبیلہ نے شروع میں تو خیبر کے یہودیوں کى حمایت کرنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن بعد میں ڈرگئے اور اس سے رک گئے _
پیغمبر اکرم (ص) جس وقت''خیبر'' کے قلعوں کے نزدیک پہنچے تو آپ نے اپنے صحابہ کو رکنے کا حکم دیا، اس کے بعد آسمان کى طرف سربلند کیا اور یہ دعا پڑھی:
''خداوندا اے آسمانوں کے پروردگار اور جن پر انھوں نے سایہ ڈالا ہے، اور اے زمینوں کے پروردگار اور جن چیزوں کو انھوں نے اٹھارکھا ہے میں تجھ سے اس آبادى اور اس کے اہل میں جو خیر ہے اس کا طلب گارہوں، اور تجھ سے اس کے شراور اس میں رہنے والوں کے شر اور جو کچھ اس میں ہے اس شرسے پناہ مانگتاہوں'' _اس کے بعد فرمایا:'' بسم اللہ ''آگے بڑھو: اور اس طرح سے رات کے وقت ''خیبر'' کے پاس جاپہنچے' اور صبح کے وقت جب ا''ہل خیبر'' اس ماجرا سے باخبر ہوئے تو خود کو لشکر اسلام کے محاصرہ میں دیکھا، اس کے بعد پیغمبر نے یکے بعد دیگرے ان قلعوں کو فتح کیا،یہاں تک کہ آخرى قلعہ تک ، جو سب سے زیادہ مضبوط اور طاقتور تھا، اور مشہور یہودى کمانڈر''مرحب'' اس میں رہتا تھا، پہنچ گئے _
انھیں دنوں میں ایک سخت قسم کا دردسر، جو کبھى کبھى پیغمبر اکرم (ص) کو عارض ہوا کرتا تھا، آپ کو عارض ہوگیا ، اس طرح سے کہ ایک دو دن آپ اپنے خیمہ سے باہر نہ آسکے تو اس موقع پر (مشہور اسلامى تواریخ کے مطابق ) حضرت ابوبکر، نے علم سنبھالا اور مسلمانوں کو ساتھ لے کر یہودیوں کے لشکر پر حملہ آور ہوئے ، لیکن کوئی نتیجہ حاصل کیے بغیر واپس پلٹ آئے دوسرى دفعہ '' حضرت عمر'' نے علم اٹھایا، اور مسلمان پہلے دن کى نسبت زیادہ شدت سے لڑے، لیکن بغیر کسى نتیجہ کے واپس پلٹ آئے _

 


فاتح خیبر على علیہ السلامفتح خیبر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma