١٠ ۔ غیر معقول توجیہات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
شیعوں کا جواب
نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :

١۔ صحابہ کی علی الاطلاق تنزیہ اور قداست کے طرفدار جب متعدد تضادوں سے روبرو ہوتے ہیں تو یہ کہہ کر اپنے آپ کو مطمئن کرلیتے ہیں کہ تمام صحابہ مجتہد تھے اور ان میں ہر ایک نے اپنے اجتہاد کے مطابق عمل کیا ہے ۔
لیکن یہ جواب انسانی ضمیر کو فریب دینا ہے جس کا سہارا اہلسنت نے تضادوں سے بچنے کے لئے لیا ہے ۔
کیا ایک معمولی انتقاد اور بیت المال کی بربادی کو روکنے کے لئے امر بالمعروف اور نہی از منکر کرنے کی وجہ سے ایک مومن صحابی کو اتنا مارا جائے کہ وہ بیہوش ہوجائے یہاں تک کہ ان کی نماز قضا ہوجائے ، کیا یہی اجتہاد ہے ؟
کیا ایک معروف صحابی کی پسلیوں کو صرف اس وجہ سے توڑ دیا جائے کہ اس نے کوفہ میں ایک شراب خوار کی امارت کے خلاف اعتراض کیا تھا ، کیا یہی اجتہاد تھا ؟
کیا جاہ طلبی ، حکومت اسلامی کی طمع اور قدرت کی خاطرمقامات الہیہ سے برخوردار مسلمانوں کے منتخب امیر کے خلاف جنگ کی آگ بھڑکانا اور ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو موت کی آگ میں ڈال دینا اجتہاد تھا ؟
اگر اجتہاد یہی ہے تو پھر اس کے ذریعہ تاریخ کے تمام ناگوار واقعات کی توجیہ کرنا آسان ہوجائے گا ۔
اس کے علاوہ کیا اجتہاد صرف اور صرف صحابہ سے مخصوص تھا یا بعد والی صدیوں میں بھی مجتہدوں کی کثرت تھی بلکہ بعض اہلسنت کے دانشمندوں اور تمام شیعہ علماء کی گواہی کے مطابق آج بھی باب اجتہاد کھلا ہواہے ؟
کیا اگر آج بھی کوئی انہیں خطاؤں کا مرتکب ہو تو آپ اس کی توجیہ کرنے کے لئے حاضر ہیں ؟!ہرگزنہیں!
٢۔ کبھی کہتے ہیں کہ ان کے مقابلہ میں ہمارافریضہ ،سکوت ہے ( تلک امة قد خلت لھا ماکسبت ولکم ما کستبم ولا تسالون عما کانوا یعقلون ) وہ قومیں تھیں جو گذر گئیں ، ان کے اعمال انہیں کے سر ہوں گے اور تمہارے اعمال تمہارے سر ہوں گے اور تم سے ان کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا ۔
یہ توجیہ اس وقت صحیح ہوتی جب ہماری سرنوشت اور مقدرات میں ان کا کوئی نقش واثر نہ ہوتا لیکن ہمیں انہیں کے ذریعہ رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کی تمام احادیث تک پہنچنا ہے اور انہیں کو اپنا نمونہ بنا نا ہے ، کیا اس وقت ہمارا حق نہیں بنتا کہ ہم ثقہ کو غیر ثقہ سے ، عادل کو غیر عادل سے جداکریں تاکہ اس طرح ( ان جائکم فاسق بنبأ فتبینوا) اگر تمہارے پاس کوئی فاسق خبر لائے تو اس پر عمل کرنے سے پہلے اس کے سلسلہ میں تحقیق کرلو ۔ اس پر عمل ہو جائے .
1) سورة بقرہ آیت 134_
2) سورة حجرات آیة 6_
نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma