2) دین کی حفاظت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
فلسفه انتظار
3) فداکاروں کی تربیت 1) اُمّید

حضرت علی علیہ السلام نے ایک مختصر سے جملے میں امام کی ضرورت کو بیان فرمایا ھے اور اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ھے کہ زمین کسی بھی صورت میں الٰہی نمائندے سے خالی نہیں رہ سکتی ھے۔ ارشاد فرماتے ھیں:
اللھمّ بلیٰ لاتخلوا الارض من قائم للہ بحجّۃ اما ظاھراً مشھورا او خائفا مغمورا لئلا تبطل حجج اللہ وبیناتہ
ھاں واللہ زمین کبھی بھی الٰہی دلیل، قائم اور حجت خدا سے خالی نہیں رہ سکتی خواہ یہ حجت ظاھر و آشکارا ھو اور خواہ پوشیدہ و مخفی۔ تاکہ اللہ کی دلیلیں اور اس کی نشانیان ضائع نہ ھونے پائیں۔
ھر روز ھی شخصی نظریات کو مذھب کا رنگ دیا جارھا ھے خود غرض اور فتنہ پرداز افراد آسمانی تعلیمات کی حسب خواھش توضیح و تفسیر کر رھے ھیں جس کی بنا پر اصلی اسلام میں اتنی خرافات شامل ھوگئی ھیں کہ ایک عام انسان کے لئے صحیح اسلام کی تلاش محال نہیں تو دشوار ضروری ھے۔
وحی کے ذریعہ آسمان سے نازل شدہ آب حیات میں اجنبی نظریات کی آمیزش سے وہ تازگی اور بالیدگی نہ رھی جو صدر اسلام میں تھی۔ ایسی صورت میں ایک ایسے فرد کی موجودگی سخت ضروری ھے جس کے پاس آسمانی اسناد اپنی اصلی صورت میں ھوں۔ اب کسی پر وحی تو نازل ھوگی نہیں۔ کیونکہ آنحضرت (ص) کی وفات کے بعد وحی کا سلسلہ منقطع ھوگیا لھٰذا اس زمانے میں بھی ایک معصوم فرد کا وجود لازمی ھے جو اسلامی تعلیمات کا تحفظ کرسکے، جس کے پاس ھر طرح کی خرافات سے پاک صاف دین موجود ھو۔ اسی حقیقت کی طرف مولائے کائنات نے اشارہ فرمایا ھے کہ تاکہ اللہ کی دلیلیں اور نشانیاں ضائع نہ ھونے پائیں۔ اور اس طرح حقیقت کے متلاشی افراد حقیقت تک پہونچ سکیں اور ھدایت کے پیاسے سرچشمۂ ھدایت و حیات سے سیراب ھوسکیں۔

3) فداکاروں کی تربیت 1) اُمّید
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma