واجبات سعی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
مستحبات سعی ۴ ۔ صفا و مردہ کے درمیان سعی

مسئلہ 236 ۔ سعی میں چند چیزیں واجب ہیں ۔
اول نیت
واجب ہے سعی کو ” قصد “ کے ساتھ اور خوشنودی خدا کے لئے انجام دے اور اسی قدر کہ اجمالاً جانے کیا کر رہا ہے اور حج یا عمرہ کے لئے سعی کر رہا ہے کافی ہے ، زبان سے کہنا لازم نہیں ہے ۔
۲ ۔ ” صفا “ سے شروع کرنا. ۳ ۔ ” مردہ “ پر ختم کرنا (جیسا کہ عرض ہوا صفا و مروہ مسجد الحرام کے نزدیک دو چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں ہیں کہ صفا و مروہ کی طرف سے مسجد الحرام سے باہر آتے وقت ، صفا دائیں طرف مروہ بائیں طرف ہوتا ہے ۔ بنا بر این پہلے حاجی صفا آتا ہے اور وہاں سے شروع کرتا ہے ۔)
” صفا “ سے ” مروہ جانا ایک دور اور اس سے پلٹنا دوسرا اور حساب ہوتا ہے بنا بر این ساتواں دور مردہ پر ختم ہوتا ہے ۔
مسئلہ 237 ۔ لازم ہے ان دونوں پہاڑیوں کے تمام فاصلہ کو طے کرے اور اس کے پیش نظر کہ اس وقت ان دونوں پہاڑیوں کی کچھ حصہ پتھروں سے چھپا دیا گیا ہے ، اسی قدر کہ بالائی سرے کو طے کرے کافی ہے ، بنا بر این لازم نہیں ہے پہاڑ کے کھلے ہوئے حصے میں جائے اور اپنے پیر کو اس سے چسپاں کرے اور نادرست کام ( جیسے پہاڑ کے اوپر جانا ) جیسا کہ بعض عوام انجام دیتے ہیں ، انجام نہ دے ۔
۴ ۔ سعی سات دور کامل ہو . لازم ہے صفاو مروہ کی سعی سات دور کامل ہو نہ کم نہ زیادہ
اگر کوئی عمدا سعی کو کم یا زیادہ کرے اس کی سعی باطل ہے ، اور اگر سہوا ہو بصورت نقصان موالات ختم ہونے پہلے کامل کرے اور اضافہ کی صورت میں سہوی زیادتی مضر نہیں ہے ۔
۵ ۔ لازم ہے صفا و مروہ کے درمیان سعی معمول اور رائج راستے سے انجام پائے. بنا بر این اگر سعی کا بعض حصہ مسجد الحرام کے اندر سے یا بیرونی فضا میں انجام دے درست نہیں ہے ۔
طبقہٴ بالا سے سعی کرنے میں کہ جس کو آج بنایا گیا ہے اور صفاو مروہ کے اوپر واقع ہے ، اشکال ہے مگر یہ کہ ازدحام یا کسی اور سبب سے پائینی طبقے سے سعی بجا نہ لاسکے ، اس صورت میں بالائی طبقے سے سعی جائز ہے اور احتیاط یہ ہے کہ اس صورت میں پائینی طبقے کے لئے بھی نائب کرے .
۶ ۔ واجب ہے مروہ کی طرف جاتے وقت مروہ کی طرف رخ ہو اور واپسی کے وقت صفا کی طرف رخ ہو . اگر کوئی مروہ جاتے وقت برعکس ہو ( یعنی مروہ کی طرف جاتے وقت اس کی طرف پشت کرے الٹے پیروں جائے یا دست راست یا دست چپ حرکت کرے ) اس کی سعی صحیح نہیں ہے ، لیکن یہ مسئلہ وسوسہ کا باعث نہ ہو بلکہ اسی قدر کے معمول کے مطابق حرکت کرے کافی ہے ہر چند اپنی صورت کو دائیں بائیں پھرائے یا مثلا اپنے ساتھیوں کو دیکھنے کے لئے کبھی پیچھے کی طرف دیکھے ۔
۷ ۔ صحت سعی کے لئے احتیاط واجب یہ ہے کہ لباس انسان غصبی نہ ہو اور مردوں میں شرمگاہ کا چھپانا اور عورتوں کے لئے حجاب لازم ہے ۔
مسئلہ 238 ۔ سعی کا بلا فاصلہ طواف اور نماز طواف کے بعد انجام دینا لازم نہیں ہے بلکہ اگر تھک گیا ہو یا ہوا گرم ہو اس کو کئی گھنٹوں کے لئے ٹال سکتا ہے حتی بغیر خستگی اور گرمی کے بھی تاخیر جائز ہے لیکن کل تک بلا ضرورت اس کو تاخیر میں ڈالنا جائز نہیں ہے ۔ اور اگر تاخیر کرے گنہ گار ہے لیکن اس کی سعی باطل نہ ہوگی ۔

مستحبات سعی ۴ ۔ صفا و مردہ کے درمیان سعی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma