عمل صالح کے بغیر ایمان کا کوئی فائدہ نہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 06
نفاق پھیلانے والوں سے علیحدگی کا حکمبے جا اور محال توقعات

آیت مذکورہ بالا سے چند قابل توجہ نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے ایک نکتہ یہ ہے کہ یہ آیت ایسی راہ نجات کا پتہ دے رہی ہے جو ایمان کے زیر سایہ ہے، پھر ایمان بھی وہ ایمان جس کی روشنی میں بندہ اعمال نیک بجالائے۔
ممکن ہے کوئی پوچھے کہ کیا تنہا ایمان کافی نہیں ہے، چاہے وہ تمام سال اعمال خیر سے خالی ہو؟
اس سوال کے جواب میں ہم کہیں گے: ہم نے مانا کہ کچھ باایمان افراد ایسے بھی ہوسکتے ہیں جن سے لغزشیں ہوجائیں اور وہ گناہوں کےمرتکب بھی ہوجائیں پھر اس کے بعد گناہوں پر نادم وپشیمان بھی ہوں اور اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہوں لیکن ایسا با ابمان شخص جس نے اپنی عمر میں کافی مواقع کے باوجود کوئی نیک عمل نہ کیا ہو بلکہ اس کے برعکس وہ رہ طرح کے بُرے کاموں میں مشغول رہااور ہر قسم کی سیاہ کاری اس سے سرزد ہوئی ہو، بہت بعید معلوم ہوتا ہے کہ ایسا شخص نجات یافتہ ہوجائے اور اس کا یہ عمل سے خالی ایمان اسے فائدہ پہنچائے کیونکہ اصولی طور پر یہ یقین نہیں آتا کہ کوئی شخص کسی نظریہ پر ایمان رکھتا ہو اس کے باوجود اپنی تمام عمر ایک میں مرتبہ بھی اس نظریہ کے قوانین پر عمل پیرا نہ ہوسکے بلکہ اس کے برعکس اس کے تمام قوانین کو ٹھکرادے، اس کا ایسا کرنا اس بات کی کھلی دلیل ہوگا کہ اسے سرے سے اس نظریے پر ایمان واطمینان نہ تھا، اس طرح سے معلوا ہوا کہ ایمان وہی ہے جو عمل کے ہم پہلو ہو چاہے وہ عمل نیک تھوڑآ ہی کیوں نہ ہو تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ اس کے دل میں ایمان کا وجود ہے۔

۱۵۹ إِنَّ الَّذِینَ فَرَّقُوا دِینَھُمْ وَکَانُوا شِیَعًا لَسْتَ مِنْھُمْ فِی شَیْءٍ إِنَّمَا اٴَمْرُھُمْ إِلَی اللهِ ثُمَّ یُنَبِّئُھُمْ بِمَا کَانُوا یَفْعَلُونَ-
۱۶۰ مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَہُ عَشْرُ اٴَمْثَالِھَا وَمَنْ جَاءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَایُجْزیٰ إِلاَّ مِثْلَھَا وَھُمْ لَایُظْلَمُونَ-
ترجمہ
۱۵۹۔ وہ لوگ جنھوں نے اپنے آئین کو پراگندہ کردیا اور وہ مختلف جہتوں (اور مختلف مذہبوں) میں بٹ گئے، تمھیں (اے رسول!) ان سے کوئی واسطہ نہیں، ان کا معاملہ خدا کے سپرد ہے، لہٰذا خدا ہی انھیں ان کے کرتوتوں سے آگاہ کرے گا ۔
۱۶۰۔ جو شخص بھی نیک کام کرے گا اسے دس گُنا صلہ ملے گا، اور جو شخص کوئی بُرا کام کرے گا اسے اتنا ہی سزا ملے گی (جتنا بُرا کام کیا تھا) اور ان پر کسی قسم کا ظلم نہیں کیا جائے گا ۔
تفسیر

نفاق پھیلانے والوں سے علیحدگی کا حکمبے جا اور محال توقعات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma