اتحاد کی دعوت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 03
”حبل اللہ “کی تعبیر کا مقصد تقویٰ اور پر ہیز گاری کی دعوت

و اعتصموا بحبل اللہ جمیعاً ولا تفرقوا۔
اس آیت میں مسئلہ اتحاد اور ہر قسم کے اختلاف اور تفرقہ بازی سے اجتناب کا تذکرہ ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے سبھی اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور ایک دوسرے سے جدا نہ ہو جاوٴ ۔
حبل اللہ (اللہ کی رسی ) سے کیا مراد ہے ؟ مفسرین نے اس کے متعلق کئی احتمالات کا ذکر کیا ہے ، بعض کے نذدیک اس سے مراد قرآن ہے اور بعض اس سے مراد اسلام لیتے ہیں ۔ کچھ حضرات کے نزدیک خاندان رسالت اور ائمہ معصومین (ع) مراد ہیں ۔ جو روایات پیغمبر اکرم اور اےمہ اہل بیت (ع) سے نقل ہوئی ہیں ان میں بھی کئی تعبیرات نظر آتی ہیں جیسا کہ تفسیر در منثور میں پیغمبر اکرم اور معانی الاخبار میں حضرت امام صادق علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ حبل اللہ قرآن کریم ہے اور تفسیر عیاشی میں امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ اللہ کی رسّی سے مراد آل محمد (ع) ہیں اور لوگوں کو ان سے تمسک کرنے پر مامور کیا گیا ہے ۔ لیکن ان احادیث اور تفاسیر میں کوئی تضاد نہیں کیونکہ اللہ کی رسی سے مراد ہر قسم کا ذریعہ ہے جو ذات پاک کے ساتھ ربط رکھتا ہے ۔ چاہے و ہ وسیلہ اسلام ہو یا قرآن یا پیغمبر اور ان کے اہل بیت (ع) ۔ باالفاظِ دیگر تمام وہ چیزیں جو ذکر ہو چکی ہیں ارتباط ِ خدا کے وسیع مفہوم میں داخل ہیں ۔

”حبل اللہ “کی تعبیر کا مقصد تقویٰ اور پر ہیز گاری کی دعوت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma