۱۔ ” الذین “ جمع کا صیغہ ہے :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 04
۲۔ حالت رکوع میں زکوٰة ؟ اعتراضات کا جواب

ایک اعتراض یہ ہے کہ آیت میں ” الذین “ جمع کا صیغہ ہے لہٰذا اس آیت کو ایک شخص پر کیسے منطبق کیا جاسکتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں آیت کہتی ہے کہ تمہارے ” ولی “ و ہ اشخاص ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالتِ رکوع میں زکوٰة دیتے ہیں ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ عربی ادبیات میں ایسا بارہا دکھائی دیتا ہے کہ مفرد کے لئے جمع کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے ۔
مثالیں ملاحظہ ہوں :
آیہ مباہلہ میں لفظ” نسائنا “ جمع کی صورت میں ہے جب کہ اس سے مراد جناب فاطمہ زہرا(علیه السلام) ہیں جیسا کہ اس ضمن میں مروی متعدد شانِ نزول شان ِ گواہی دیتی ہیں ۔
آیہ مباہلہ ہی میں لفظ ” انفسنا“ جمع کی صورت میں ہے جبکہ مباہلہ کےلئے جانے والوں میں رسول اللہ کے علاوہ صرف حضرت علی (علیه السلام) تھے ۔
جنگ احد کے ایک واقعہ کے سلسلے میں سورہ آل ِ عمران آیہ ۱۷۲ میں ہے :
الذین قال لھم الناس ان الناس قد جمعوا لکم فاخشوھم فزادھم ایماناً“
تیسری جلد میں اس آیہ کی تفسیر میں ہم ذکر کرچکے ہیں کہ بعض مفسرین نے اس کی شانِ نزول کی نقل کی ہے ، جس میں ” الذین “ سے ایک ہی شخص نعیم بن مسعود مراد لیا گیا ہے ۔
سورہ مائدہ کی آیہ ۵۲ میں ہے
یقولون نخشی ان تصیبنا دائرة “
اس میں بھی جمع کے صیغے ہیں ۔ حالانکہ یہ آیت عبد اللہ ابن ابی کے بارے میں وارد ہوئی ہے ۔ جس کی تفسرگزر چکی ہے ۔
علاوہ ازیں : ممتنحہ ۔ آیہٴ منافقون آیہ ۸ بقرہ آیہ ۲۱۵، ۲۷۴ ، وغیرہ
میں ایسی تعبیرات موجودہیں جو جمع کی شکل میں ہیں ، لیکن ان کی شانِ نزول کے مطابق ان سے ایک ہی شخص مراد تھا ۔
ایسی تعبیرات یا تو اس شخص کی حیثیت اور مقام کی اہمیت اور اس کے کام کے نقش ِ موٴثر واضح کرنے کے لئے ہوتی ہیں یا اس لئے کہ حکم کو کلی صورت میں پیش کیا جائے اگر چہ اس کامصداق ایک ہی فرد ہو۔
خدا کہ جو اکیلا ہے اس کے لئے قرآن مجید میں بہت سی آیات میں جمع کی ضمیر تعظیم کے طور پر ہی استعمال ہوئی ہے ۔
البتہ اس کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کہ بغیر قرینہ کے خلاف ظاہر مفرد کے لئے جمع کا استعمال جائز نہیں ہے لیکن آیت کی شان ِ نزول میں وارد ہونے والی تمام روایات ہمارے پاس واضح قرینہ کے طور پر موجود ہیں جب کہ دوسرے مواقع پر اس سے کم قرینہ پر بھی قناعت کرلی جاتی ہے ۔

 

۲۔ حالت رکوع میں زکوٰة ؟ اعتراضات کا جواب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma