مُردار

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
خواتین کے احکام
خون (مسئله 34-37)پیشاب اور پائخانہ

مُردار

مسأله ۲۶: جو حیوان فطری موت مرتے ہیں ان کو ”مُردار“ کہا جاتا ہے ۔
مسأله ۲۷ : جانوروں کی دو قسمیں ہیں بعض جانوروں میں خون جہندہ پایا جاتا ہے یعنی اگر ان کی رگ کو کاٹا جائے تو خون اچھل کر تیزی سے نکلتا ہے اور بعض جانوروں میں خون جہندہ نہیں ہوتا ہے ،یعنی اگر ان کی رگ کو کاٹا جائے تو خون اچھل کر نہیں نکلتا ۔
مسأله ۲۸ : جن جانوروں میں خون جہندہ نہیں ہوتا ان کا مردارپاک ہے جیسے مچھلی ۔
مسأله ۲۹ : وہ جانور جو خون جہندہ رکھتا ہے اس مُردار کے وہ اجزاء جن میں روح نہیں ہوتی جیسے بال، سینگ ، پاک ہیں اور جن میں روح ہوتی ہے جیسے گوشت، کھال نجس ہیں ۔
مسأله ۳۰ : کتے اور سور کے تمام اجزاء چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ نجس ہیں ۔
مسأله ۳۱ : مُردہ انسان کے تمام اجزاء (صرف وہ اجزاء جن میں روح نہیں ہوتی جیسے ناخن ،بال اور دانت)چاہے اس کا بدن ابھی ٹھنڈاہوا ہو یاٹھنڈا نہ ہواہو نجس ہے ۔
مسأله ۳۲ : میت کو غسل دینے کے بعد اس کا بدن پاک ہوجاتا ہے ۔
مسأله ۳۳ : جو خدا اور اسلام کی حفاظت کے لئے جنگ کرتا ہے اگر میدان جنگ میں قتل ہوجائے اور وہیں اس کی روح پرواز کرجائے تو اس کا بدن پاک ہے اور اس کو غسل و کفن دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

خون (مسئله 34-37)پیشاب اور پائخانہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma