وضو

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
خواتین کے احکام
جن چیزوں کے لئے وضو کرنا ضروری ہے(مسئله 65-70)عین نجاست کا زائل ہونا(مسئله64)

۳۔ وضو


یقینا ”وضو“ کے دو ظاہری فائدے ہیں :
صفائی کا فائدہ اور اخلاقی و معنوی فائدہ۔ صفائی کے لحاظ سے چہرہ اور ہاتھوں کو روزانہ پانچ مرتبہ دھونے سے بدن کی صفائی میں بہترین اثر ہوتا ہے، سر اور پیروں پر مسح کرنے سے جن میں بالوں اور بدن کی کھال پر پانی پہنچانا شرط ہے، ان اعضاء کو بھی پاک و صاف رکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جسم کی کھال پر پانی کے پہنچنے سے اعصاب کو متعادل رکھنے میں ایک خاص اثر ہوتا ہے ۔
اخلاقی اور معنوی اثر یہ ہوتا ہے کہ چونکہ یہ کام قصدقربت اور خداوندعالم کی خوشنودی کیلئے انجام دیا جاتا ہے اس لئے اس میں تربیتی اثر پایا جاتا ہے کیونکہ وضو سے یہ کنایہ لیا جاتا ہے : ”خدایا ! میں سر سے پیر تک تیری اطاعت میں قدم اٹھاتا ہوں“۔ایک روایت میں آٹھویں امام حضرت علی رضا(علیہ السلام) نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے (۱) ۔
نماز پڑھنے والے کو نماز سے پہلے وضو کرنا چاہئے اور اپنے آپ کو اس عظیم عبادت کے لئے آمادہ کرنا چاہئے ۔
بعض امور کی وجہ سے غسل کرنا چاہئے ۔ یعنی اپنے تمام بدن کو دھوئے اور اگر وضو یا غسل نہ کرسکے تو اس کی جگہ تیمم کرے ، یہاں پر ہم ان میں سے ہر ایک کے احکام کو بیان کریں گے

 


۱۔ تفسیر نمونہ ج ۴، ص ۲۹۔


جن چیزوں کے لئے وضو کرنا ضروری ہے(مسئله 65-70)عین نجاست کا زائل ہونا(مسئله64)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma