ادریس (علیه السلام) کون تھے ؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
سوره مریم / آیه 61 - 63 یہ سچے پیغمبر تھے ،لیکن

ادریس (علیه السلام) کون تھے ؟


بہت سے مفسرین کے قول کے مطابق ادریس ، نوح کے پرداداتھے ان کانام توریت میں ” اخنوخ “ اور عربی میں ادریس ہے جیسے بعض ” درس “ کے مادہ سے سمجھتے ہیں ۔کیونکہ وہ پہلے شخص تھے جنہونے قلم کے ساتھ خط لکھا ۔وہ پہلے شخص جنہوں نے انسان کو لباس سینے لاطریقہ سکھایا ۔
اس عظیم پیغمبر کے بارے میں قرآن میں صرف دو مربتہ ، وہ بھی مختصرسے اشاروں کے ساتھ ، بیان آیاہے ۔ایک انہیںزیر بحث آیات میں اور دوسراسورہ انبیاء کی آ یات ۸۵ ۸۶ ۔میں مختلف روایات میں ان کی زندگی کے بارے میں تفصیلی طورپربیان کیاگیاہے کہ جسے ہم پورے کاپورامعتبرنہیں سمجھتے ۔ اس وجہ سے ہم مذکورہ اشارے پر قناعت کرتے ہوئے اس بحث کو ختم کرتے ہیں ۔
۲۔ ایک حدیث میں کہ جو علمائے اہل سنت کی بہت سی کتابوں میں لکھیہوئی ہے ، یہ کہاگیاہے کہ پیغمبراکرم نے جب آیہ” فخلف من بعد ھم خلف  “ کی تلاوت کی تو فرمایا :
یکون خلف من بعد ستین سنةاضاعوالصلوٰة واتبعو االشھوات فسوف یلقون غیّا ثم یکون خلف یقرؤن القراٰن لایعد واتراقیھم ویقرء القراٰن ثلاثةمئومن و منافق و فاجر :
ساٹھ سال کے بعد ایسے لوگ ظاہرہوں گے جونماز کوضائع کردیںوارشہوت میںغرق ہو جائیں گے اور بہت جلدی اپنی گم راہی کانتیجہ پالیں گے ۔ ان کے بعد اور گروہ ظاہرہوگا ۔یہ لوگ قرآن کو (بڑی شان کے ساتھ ) پڑ ھیں گے ۔ لیکن وہ ان کے شانو ں سے اوپر رہ جائے گا ۔کیونکہ نہ اس میں اخلاص ہوگا ، نہ غوروفکر ہو گا ، نہ عمل کرنے کے لیے سوبچارہوگا بلکہ وہ ریاکاری اور دکھاوے کے طور پر ہوگا ۔ یاصرف الفاظ پر قناعت ہوگی اوراسی وجہ سے ان کے اعما ل خداکی بارگاہ میں نہ پہنچ پائیں گے (1) ۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ اگر ہم ساٹھ سال کی ابتداء پیغمبر اکرم کی ہجرت سے لیں تو یہ ٹیک وہ زمانہ بنتاہے کہ جب یزید تخت سلطنت پر بیٹھا ۔اور سیدالشہد اء امام حسینل علیہ السلا م اور ان کے یارو انصار نے جامے شہادت نوش فرمایااوراس کے بعد باقی ماندہ زمانہ بنی امیہ اور بنی عباس کادور ہے کہ جنہوں نے اسلام کے صر ف نام پر قناعت لرلی تھی اورقرآن کے صرف الفاظ پر ہم خداسے پناہ مانگتے ہیں کہ ہم اس قسم کے ناقلف گروہ میں سے ہوں ۔



1۔ تفسیرالمیزان ، جلد ۱۴ ، ص ۸۴ ۔
سوره مریم / آیه 61 - 63 یہ سچے پیغمبر تھے ،لیکن
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma