۱۔ دوعظیم معجزے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
۲۔ چیزوں کی فوق الفادت استعدادموسٰی کا عصا اور ید بیضا

۱۔ دوعظیم معجزے : اس میں شک نہیں کہ موسٰی (علیه السلام) کے عصاکے ایک بہت بڑے سانپ میں تبدیل ہوجانے کے بارے میں زیر نظر آیات میں جو کچھ کہاگیاہے یہاں تک کہ سورئہ اعراف کی آیات ۱۰۷ میں اسے ” ثعبان “ (اژدھا) سے تعبیر کیاگیاہے او ر اسی طرح ایک مختصر سے لمحہ کے لیے ہاتھ میں ایک خاص قسم کی چمک پیداہونااور پھراس کاپہلی حالت کی طرف پلٹ جانا، یہ ایک معمولی یانادروکمیاب امرنہیں ہے ، بلکہ یہ دونوںخلاف معمول اور معجزہ شمار ہوتے ہیں جوایک مافوق بشرقوت کے سہارے اور مدد کے سوایعنی خدائے عظیم کی قدرت کے بغیر ممکن نہیں ہیں ۔
جولوگ خداپرایمان رکھتے ہیں اوراس کے علم و قدرت کوبے پایاں سمجھتے ہیںوہ ان امور کاہرگز انکار نہیں کرسکتے ،اور نہ ہی مادہ پردستوں کی طرف اسے خرافات کہہ سکتے ہیں ۔
معجزہ میں جو بات اہم ہے وہ یہ ہے کہ وہ عقلی طور پر محال نہ ہواور یہ اور یہ بات اس مقام پرپورے طور سے صادق آتی ہے کیونکہ کوئی عقلی دلیل عصاکے بہت بڑے سانپ میں تبدیل ہونے کے امکان کی نفی پردلت نہیں کرتی ۔
کیاعصا اوربڑاسانپ دونوں ماضی میں مٹی سے ہی پیدانہیں ہوئے ؟ یقینی طور پرشاید لاکھوں یاکروڑوں سال گزر گئے ہوں کہ جب اس قسم کی موجودات وجود میں آئی ہوں (اور اس مسئلہ میں کوئی فرق نہیں ہے خوہ ہم انواع کے ثبوت کو مانیںیااس کے ارتقا کے قائل ہوں،کیونکہ ہرحال میں درختوں کی لکڑی بھی مٹی سے ہی پیدا ہوئی ہے اور حیوانات بھی) ۔
زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ یہ کام معجزانہ طورپرانجام پایاہے کیونکہ و ہ مراحل جو ہزاروں سالوں میںطے ہونے چاہیئں تھے وہ ایک لمحے اورایک انتہائی کم اور مختصر مدّت میں انجام پاگئے ہیں ، کیاایساکام محال نظر آتاہے ؟
ممکن ہے کہ میں تو ایک ضخیم کتاب کوایک سال میں لکھوں، اب اگر کوئی ایساشخص پیداہوجائے کہ وہ اعجاز کے سہارے اتنی تیزی کے ساتھ لکھے کہ وہ ایک گھنٹے یااس سے بھی کم وقت میں لکھی جائے ،تو یہ محال عقلی نہیں ہے ،یہ خلا ف معمول ہے (غور کیجئے گا ) ۔
بہر حال معجزات کے بارے میں عاجلانہ فیصلے اور خدانخوستہ ان کو خرافات کہنامنطق اور عقل سے دور ہے محض ایک چیز جوکبھی کبھی ایسے افکارکوجنم دیتی ہے یہ ہے کہ ہم معمول کی علت و معلول کے خوگر ہوگئے ہیں یہاں تک کہ ہم ان کو ایک ضرورت قرار ینے لگ گئے ہیں اور جو کچھ اس کے خلاف ہواسے مخالف ضرورت سمجھنے لگے ہیں،حالانکہ ان طبعی اور عادی معلوں کی شکل پرگز بھی ضرورت کاپہلونہیں رکھتی ، اور اس بات میں کوئی امر مانع نہیں ہے کہ مافوق طبیعت عامل ا ن میں تبدیلیاں پیدا کردے ( 1) ۔


1۔ اس کے بارے میں ہم نے جلد ۶ / ب پربھی بات کی ہے ۔
۲۔ چیزوں کی فوق الفادت استعدادموسٰی کا عصا اور ید بیضا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma