سوره کهف / آیه 92 - 98

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 12
ذوالقرنین نے دیوار کیسے بنائی؟ ذوالقرنین کی عجیب کہانی

۹۲ ثُمَّ اٴَتْبَعَ سَبَبًا
۹۳ حَتَّی إِذَا بَلَغَ بَیْنَ السَّدَّیْنِ وَجَدَ مِنْ دُونِھِمَا قَوْمًا لَایَکَادُونَ یَفْقَھُونَ قَوْلًا
۹۴ قَالُوا یَاذَا الْقَرْنَیْنِ إِنَّ یَاٴْجُوجَ وَمَاٴْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِی الْاٴَرْضِ فَھَلْ نَجْعَلُ لَکَ خَرْجًا عَلیٰ اٴَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَبَیْنَھُمْ سَدًّا
۹۵ قَالَ مَا مَکَّنَنِی فِیہِ رَبِّی خَیْرٌ فَاٴَعِینُونِی بِقُوَّةٍ اٴَجْعَلْ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَھُمْ رَدْمًا
۹۶ آتُونِی زُبَرَ الْحَدِیدِ حَتَّی إِذَا سَاوَی بَیْنَ الصَّدَفَیْنِ قَالَ انفُخُوا حَتَّی إِذَا جَعَلَہُ نَارًا قَالَ آتُونِی اٴُفْرِغْ عَلَیْہِ قِطْرًا
۹۷ فَمَا اسْتَطَاعُوا اٴَنْ یَظْھَرُوہُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَہُ نَقْبًا
۹۸ قَالَ ھٰذَا رَحْمَةٌ مِنْ رَبِّی فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّی جَعَلَہُ دَکَّاءَ وَکَانَ وَعْدُ رَبِّی حَقًّا

ترجمہ

۹۲ ۔ اس نے پھر ان وسائل سے اسفادہ کیا ( کہ جو اس کے اختیار میں تھے) ۔
۹۳۔ ( اور اسی طرح اپنا سفر جاری رکھا) یہاں تک کہ وہ دو پہاڑوں کے در میان پہنچا اور وہاں ان دو سے مختلف ایک ایسا گروہ پایا جس کے لوگ کوئی بات نہیں سمجھ سکتے تھے ۔
۹۴۔ ( وہ لوگ) کہنے لگے: اے ذوالقرنین! یا جوج و ماجوج اس سرزمین پر فساد برپا کرتے ہیں کیا ممکن ہے کہ اخراجات تجھے ہم فراہم کریں اور تمھارے او ران کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنادے ۔
۹۵۔ ( ذوالقرنین نے) کہا: الله نے جو میرے اختیار میں دیا ہے وہ ( اس سے) بہتر ہے (کہ جس کی تم پیشکش کرتے ہو) قوت و طاقت سے میری مدد کرو تا کہ تمھارے اور ان کے درمیان دیوار بنادوں ۔
۹۶۔ لو ہے کی بڑی بڑی سِلیں میرے پاس لے آوٴ ( اور انھیں ایک دوسرے پر چن دو) تا کہ دونوں پہاڑوں کے درمیان کی جگہ پوری طرح چھپ جائے ۔ اس کے بعد اس نے کہا اس کے اطراف میں آگ روشن کرو اور) آگ کو دھونکو یہاں تک کہ (دھونکتے دھونکتے انھوں نے لو ہے کی سلوں کو سرخ انگارہ بنا کر پگھلا دیا اس نے کہا (اب) پگھلا ہوٴا تانبا میرے پاس لے آوٴ تا کہ اسے اس کے اوپر ڈال دوں ۔
۹۷۔ (آخر کار اس نے ایسی مضبوط دیوار بنای کہ) اب وہ اس کے اوپر نہیں جاسکتے تھے اور نہ ہی اس میں نقب لگا سکتے تھے ۔
۹۸ ۔ اس نے کہا: یہ میرے رب کی رحمت ہے لیکن جب میرے رب کا وعدہ آپہنچا تو اسے درہم برہم کردے گا اور میرے پروردگار کا وعدہ حق ہے ۔

ذوالقرنین نے دیوار کیسے بنائی؟ ذوالقرنین کی عجیب کہانی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma