۳ ۔ دیوار ذوالقرنین کہاں ہے؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 12
۴۔ یا ٴجوج ماٴجوج کون ہیں؟۲۔ ذوالقرنین کون تھا؟


۳ ۔ دیوار ذوالقرنین کہاں ہے؟


بعض لوگ چاہتے ہیں کہ اسے مشہور دیوارِ چین پر منطبق کریں کہ جو اس وقت موجود ہے اور کئی سوکلومیٹر لمبی ہے لیکن واضح ہے کہ دیوارِ چین لوہے اور تانبے سے نہیں بنی ہوئی اور نہ وہ کسی چھوٹے کوہستانی درّے میں ہے ۔ وہ تو ایک عام مصالحے سے بنی ہوئی دیوار ہے ۔
اور جیسا کہ ہم نے کہا ہے کئی سوکلومیٹر لمبی ہے اور اب بھی موجود ہے ۔
بعض کا اصرار ہے کہ یہ وہی دیوارِ ماٴرب ہے کہ جو یمن میں ہے ۔ یہ ٹھیک ہے کہ دیوارِ ماٴرب ایک کوہستانی درّے میں بنائی گئی ہے لیکن وہ سیلاب کو روکنے کے لیے اور پانی ذخیرہ کرنے کے مقصد سے بنائی گئی ہے اور ویسے بھی وہ لو ہے اور تانبے سے بنی ہوئی نہیں ہے ۔
جبکہ علماء و محققین کی گواہی کی مطابق سرزمین قفقاز میں دریائے خزر او ردریائے سیاہ کے درمیان پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے کہ جوایک دیوار کی طرح شمال او رجنوب کو ایک دوسرے سے الگ کرتا ہے اس میں ایک ہی دیوار کی طرح کا درّہ موجود ہے جو مشہور درّہ داریال ہے ۔ یہاں اب تک ایک قدیم تاریخی لو ہے کی دیوار نظر آتی ہے ۔ اسی بناء پربہت سے لوگوں کا نظریہ ہے کہ دیوارِ ذوالقرنین یہی ہے ۔
یہ بات جاذب نظر ہے کہ وہیں قریب ہی”سائرس“ نامی ایک نہر موجود ہے اور” سائرس“ کا معنی” کورش“ ہی ہے( کیونکہ یونانی”کورش“ کو ”سائرس“کہتے تھے) ۔
ارمنی کے قدیم آثارمیں اس دیوار کو” بھاگ گورائی“ کے نام سے یاد کیا گیا ہے ۔ اس لفظ کا معنی ہے” درہ کوروش“ یا”معبرِ کورش“(کوروش کے عبور کرنے کی جگہ) ۔یہ سند نشاندہی کرتی ہے کہ اس دیوار کا بانی کوروش ہی تھا ۔(1)





  1۔ مزید و ضاحت کے لیے کتاب ”ذوالقرنین یا کوروش کبیر“ اور ”فرہنگ قصصِ قرآن“کی طرف رجوع فرمائیں ۔
۴۔ یا ٴجوج ماٴجوج کون ہیں؟۲۔ ذوالقرنین کون تھا؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma