اسلامی اعیاد میں سے ایک عید ،عید غدیر ہے
صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 

اسلامی اعیاد میں سے ایک عید ،عید غدیر ہے

سوال:
اجمالی جواب:
تفصیلی جواب:

سوال : کیا غدیر کا شمار اسلامی اعیاد میں ہوتا ہے یا یہ عید شیعوں سے مخصوص ہے؟


جواب : یہ عید شیعوں سے مخصوص نہیں ہے ، اگر چہ شیعہ اس عید سے بہت زیادہ لگاو رکھتے ہیں بلکہ مسلمانوں کے دوسرے فرقے بھی اس روز کو عیدجانتے ہیں ۔
ابوریحان بیرونی نے کتاب ”الآثار الباقیہ عن القرون الخالیه“(۱) میں اس کو اہل اسلام کی اعیاد میں شمار کیا ہے ۔
ابن طلحہ شافعی نے کتاب ”مطالب السوٴول “ (۲) میں لکھا ہے :
امیرالمومنین (علیہ السلام) نے اپنے اشعار میں غدیر خم کو یاد کیا ہے اور یہ روز عید کے روز سے جانا جاتا ہے ، کیونکہ اس روز پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے حضرت علی (علیہ السلام) کو اس بلند مرتبہ سے نوازا ہے اور ان کو ا س کا شرف بخشا ہے اوردوسروں کو یہ شرف حاصل نہیں ہوا ۔
اس کے علاوہ کہتے ہیں :
لفظ ”مولی“ کے جو معنی رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے لیے ممکن ہیں وہی معنی رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے حضرت علی (علیہ السلام) کے لیے قرار دییے ہیں اور یہ بہت بڑا مرتبہ ہے جو آپ کو عطا کیا ہے اور کسی دوسرے کو عطا نہیں کیا ، اسی وجہ سے اس دن کو عید اور حضرت علی (علیہ السلام) کے چاہنے والوں کیلیے خوشی کا دن قرار دیا ہے(۳) ۔
ابن خلکان کی کتاب ”وفیات“ (۴) کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اس دن کو عید کا دن قرار دینے پر علماء کا اتفاق ہے ۔
مسعودی نے حدیث غدیر کو ذکر کرنے کے بعد کہا ہے :
حضرت علی (علیہ السلام) کی اولاد اور ان کے شیعہ اس دن کی عظمت کے قایل ہیں (۵) ۔
نیز ثعلبی نے ”ثمار القلوب“ (۶) میں شب عیدغدیر کوامت اسلامی کے نزدیک بزرگ راتوں میں شمار کیا ہے اور کہا ہے : شب غدیر وہ شب ہے جس کے اگلے روز پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے غدیر خم میں انٹوں کے کجاوں پر خطبہ دیا اور اپنے خطبہ میں فرمایا : ”من کنت مولاہ فعلی مولاہ، اللھم وال من والاہ و عاد من عاداہ و انصر من نصرہ، واخذل من خذلہ“ ۔ اس وجہ سے شیعہ اس رات کو بزرگ شمار کرتے ہیں اوراس میں عبادات انجام دیتے ہیں ۔
غدیر کے عید ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ شیخین (ابوبکر او رعمر) ، ازواج پیغمبر اور دوسرے صحابہ نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے حکم سے امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کو مبارک باد دی ، اورمبارکباد دینا عید اور خوشیوں کے دنوں سے مخصوص ہے (۷) ۔
1 ـ الآثار الباقیه عن القرون الخالیه: 334.
2 ـ مطالب السوول: 53 (ص 16).
3 ـ مدرک پیشین: 56.
4 ـ وفیات الاعیان 1: 60; 2: 223 (1/180، شماره 74; 5/230 شماره 728).
5 ـ التنبیه والاشراف: 221 (ص 221 ـ 222).
6 ـ ثمار القلوب: 511 (ص 636، شماره 1068).
7- شفیعی مازندرانی / گزیده اى جامع از الغدیر، ص 76.

حوالہ جات:

    
تاریخ انتشار: « 1396/04/07 »

منسلک صفحات

مولی کے معنی کو معین کرنے والے متصل قرینے

ابوبکر اور عمر کا مبارکباد دینا

امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کو مبارکباد دینا

اسلامی اعیاد میں سے ایک عید ،عید غدیر ہے

غدیرخم پر زیادہ توجہ

CommentList
*متن
*حفاظتی کوڈ غلط ہے. http://makarem.ir
قارئین کی تعداد : 3044