مختصر جواب:
مفصل جواب:
امام حسین (علیہ السلام) اور آپ کے اصحاب کی مظلومیت ایک پہلو سے نہیں تھی بلکہ کربلا کے واقعہ میں ہر پہلو سے مظلومیت نظر آتی ہے : امام (علیہ السلام) کو دعوت دے کر بلانا اور پھر آپ کے ساتھ بے وفائی کرنا ، مہمان کو قتل کرنا ، آپ پر ، آپ کے اصحاب، عورتوں، بچوں اور اہل بیت پر پانی بند کرنا ، ٧٢ افراد کے مقابلہ میں تیس ہزار فوج کا جنگ کرنا ، شیر خوار بچے کو قتل کرنا ، بچوں اور عورتوں پر حملہ کرنا ، خیموں کو آگ لگانا ، شہدا کے لاشوں کو پائمال کرنا ، سروں کو نیزوں پر رکھنا ، شہداء کے لاشوں کو دفن کرنے سے منع کرنا ، آل رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے بچوں اور عورتوں کو اسیر کرکے مختلف شہروں میں گھومانا یہ سب واقعہ کربلا کی خصوصیتیں ہیں جو اس کو اس کے مشابہ دوسرے حوادث سے جدا کرتی ہیں ۔
اس روز اہل بیت (علیہم السلام) کی مظلومیت کے تمام پہلو اس طرح واقع ہوئے کہ کبھی کبھی بے رحم دشمن بھی رونے لگتا تھا ، ایک جگہ حضرت زینب کبری (علیہا السلام) نے عمر بن سعد کو مخاطب کرکے فرمایا :
"" یا عمر بن سعد ! یقتل ابوعبداللہ و انت تنظر الیہ"" ۔ اے عمر سعد ! ابوعبداللہ کو قتل کررہے ہیں اور تو دیکھ رہا ہے ؟!
اس وقت عمر سعد کی آنکھوں سے آنسوئوں جاری ہوکر اس کے ناپاک چہرہ پر گرنے لگے اور اس نے شرم کی وجہ سے اپنا منہ جناب زینب (علیہ السلام) کی طرف سے موڑ لیا (١) ۔
جرمن کے موسیوماربین کے بقول : امام حسین (علیہ السلام) پر اپنے جد امجد کے دین کو احیاء کرنے میں جو مصائب پڑے ان مصائب نے آپ کو تمام گزشتہ شہداء سے برتر کردیا اور گزشتہ زمانہ میں کبھی کسی پر ایسے مصائب نہیں پڑے ... دنیا کی پوری تاریخ میں اس طرح کے مصائب صرف امام حسین (علیہ السلام) سے مخصوص ہیں (٢) ۔

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.