مسلمانوں کے درمیان امام حسین (علیہ السلام) کی شخصیت
صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 

مسلمانوں کے درمیان امام حسین (علیہ السلام) کی شخصیت

سوال: امام حسین (علیہ السلام) اپنے زمانہ کے مسلمانوں کے درمیان کس شخصیت کے حامل تھے ؟
اجمالی جواب:
تفصیلی جواب: لوگوں کی نظرمیں آپ کی تعظیم وتکریم
امام حسین علیہ السلام کااپنے اصیل خاندان اور رسول خدا کے نزدیکی محبوب ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کے نزدیک ایک خاص احترام تھا مثال کے طور پر ہم یہاں چند نمونے پیش کرتے ہیں:
١۔ … ابن عباس(جلیل القدر صحابی)حسن وحسین کے مرکب کی لگام پکڑے ہویے ان کے ساتھ چل رہے تھے کہ ایک شخص نے اعتراض کرتے ہویے کہا : تمہاری عمر ان دونوں سے بہت زیادہ ہے(١) پھر تم کیوں ان کے مرکب کی لگام پکڑے ہویے ہو؟
ابن عباس نے اس کے جواب میں کہا: یہ دونوں رسول خدا کے فرزند ہیں آور میں آس کام میں آپنے لیے فخر اور سعادت محسوس کرتا ہوں ""ان ھذین ابنا رسول اللہ او لیس من سعادتی ان اخذ برکابیھما""(٢) ۔
٢۔ دوسرا واقعہ ابوہریرہ کا ہے، ایک روز ابوہریرہ نے دیکھا کہ امام حسین تھکان کی وجہ سے راستے میں بیٹھے ہویے ہیں ابو ہریرہ امام کے نزدیک آیا اور اپنے لباس کے ایک حصے سے آپ کے قدموں کی گردوخاک کو صاف کیا، جب امام نے پوچھا: تم نے یہ کام کیوں کیا؟ اس نے جواب دیا:
دعنی ! فواللہ لو یعلم الناس منک ما اعلم لحملوک علی رقابھم،ہم سے تمہارا کویی واسطہ نہیں! خدا کی قسم! آپ کے بارے میں جو(عظمت ومنزلت)میں جانتاہوں اگر لوگ سمجھ جاییں تو وہ آپ کو اپنے کاندھوں پر بٹھاییں گے(٣) ۔
٣۔ جب مسلمان امام حسن و امام حسین کو حج کے راستے میں پیدل چلتے ہویے دیکھتے تھے تو سب آپ کے احترام میں اپنی سواریوں سے نیچے آجاتے تھے اور پیدل چلتے تھے اور یہ حضرات لوگوں کی پریشانی کو دیکھ کر اپنا راستہ بدل دیتے تھے تاکہ مسلمان اپنی سواریوں پر سوار ہوکر چلے جاییں(٤) ۔
جب آپ خانہ خدا کا طواف کرنے کے لیے جاتے تھے تو لوگ آپ کی زیارت اور دیدار کرنے کے لیے چاروں طرف آجاتے تھے جس سے آپ کو بہت پریشانی ہوتی تھی(٥) ۔
امام حسین علیہ السلام ، پیغمبراکرم کے زمانے میں بھی اور آپ کے بعد بھی یہاں تک کہ معاویہ کی خلافت کے زمانے تک مسلمان او رخلفاء آپ کا بہت احترام کرتے تھے، کیونکہ آپ انسانی امتیازات اور روحی،معنوی عظمت کے علاوہ فرزندرسول خدا بھی تھے اور رسول خدا آپ سے بہت محبت کرتے تھے، لیکن معاویہ کے زمانے اور اس کے بعد یزید کے زمانے میں حالات بالکل بدل گیے ۔ اگر چہ کربلا کے واقعہ کے متعلق ہمارا عقیدہ ہے کہ کربلا کی بنیاد ""سقیفہ"" ہی میں رکھی جاچکی تھی(جس کو ہم اس کی جگہ پر بیان کریں گے)لیکن اس میں کویی شک نہیں کہ معاویہ کے زمانہ اوراس کے بعد یزیدکے زمانے میں پہلے کے زمانے سے بہت زیادہ فرق پایا جاتا ہے یعنی اتنا فرق ہوگیا تھا کہ اگر امام حسین علیہ السلام کی شہادت اوران کے خاندان کی اسیری کے واقعہ کو معاویہ کی حکومت سے پہلے بیان کیا جاتا تو کسی کو یقین نہ آتا۔
جی ہاں!کسی کو یقین نہ آتا کہ رسول خدا کے محبوب اورجگرگوشہ صدیقہ کبری کی وہ گروہ جو اپنے آپ کو مسلمان اور رسول خدا کی امت کہلاتا ہو اس طرح بے حرمتی کرے گاچہ جاییکہ نینوا کی زمین پر آپ کو پیاسہ اور مظلومانہ شہید کیا جایے اور اس کے خاندان کو اسیر بنایا جایے ۔
اموی حکومت کے شروع ہوتے ہی معاویہ اور اس کے حکام کی طرف سے امیرالمومنین علی علیہ السلام اور امام حسن وحسین کی بے حرمتی اور ان کے اوپر سب و لعن کھلے عام جاری ہونے لگا اور کربلا کا واقعہ رونما ہونے کا راستہ بہت جلد ہموار ہوگیا اور جس حسین (علیہ السلا) سے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اس قدر محبت کرتے تھے ان کے لیے تمام اسلامی جگہوں پر کویی پناہ گاہ نہیں تھی (٦) ۔
حوالہ جات:
١۔ ابن عباس ہجرت سے تین سال قبل پیدا ہوئے ہیں (اسدا لغابہ ، جلد ٣ ، صفحہ ١٩٣ ) ۔ لیکن امام حسین (علیہ السلام) تیسری یا چوتھی ہجری میں پیدا ہوئے ہیں ۔
٢۔ مختصر تاریخ دمشق ، جلد ٧ ،صفحہ ١٢٨ ۔
٣۔ مختصر تاریخ دمشق ، جلد ٧ ،صفحہ ١٢٨ ۔
٤۔ بحارالانوار ، جلد ٤٣ ، صفحہ ٢٧٦ ۔
٥۔ البدایة و النھایة ، جلد ٨ ، صفحہ ٣٨ ۔
٦۔ آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے زیر نظر کتاب عاشورا ، ریشہ ھا ، انگیزہ ھا ، رویدادھا ، پیامدھا سے اقتباس ، صفحہ ٤٣ ۔
    
تاریخ انتشار: « 1392/03/21 »

منسلک صفحات

ائمہ (علیہم السلام) کا کربلا کی ترغیب دلانا

ائمہ (علیہم السلام) کی قبروں کی مٹی کو تبرک کے عنوان سے کھانا

امام حسین (علیہ السلام) اور امام حسن (علیہ السلام ) کی حکومت کا زمانہ

امام حسین اور امیر المومنین کی خلافت کا زمانہ

امام حسین (علیہ السلام) اور خلفائے ثلاثہ

CommentList
*متن
*حفاظتی کوڈ غلط ہے. http://makarem.ir
قارئین کی تعداد : 2213