معظم لہ کی طرف سے زکات فطرہ اور ماه مبارک رمضان کے روزوں کے کفاره کی قیمت کا اعلان

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 
makarem news

معظم لہ کے دفتر کی طرف سے اعلان :

معظم لہ کی طرف سے زکات فطرہ اور ماه مبارک رمضان کے روزوں کے کفاره کی قیمت کا اعلان

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے فتو ی کی بنیاد پر اس سال زکات فطرہ ان لوگوں کے لئے جو زیادہ گہیوں کا استعمال کرتے ہیں ، ٥٠ روپیہ معین کی گئی ہے اور جو لوگ چاول کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان کے لئے ١٥٠ روپیہ معین کی گئی ہے ۔

makarem news

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) کی طرف سے زکات فطرہ اور ماه مبارک رمضان کے روزوں کے کفاره کی قیمت کو معین کرکے ان کے دفاتر میں بهیج دیا گیا ۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے فتو ی کی بنیاد پر اس سال زکات فطرہ ان لوگوں کے لئے جو زیادہ گہیوں کا استعمال کرتے ہیں ، ٥٠ روپیہ معین کی گئی ہے اور جو لوگ چاول کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان کے لئے ١٥٠ روپیہ معین کی گئی ہے ۔

کسی عذر کی وجہ سے روزے نہ رکھنے پر ہر روزکا کفارہ سات سو پچاس گرام گہیوں ہے جس کو روٹی کی صورت میں ادا کیا جائے ۔اور اس کی قیمت تقریبا ٥٠ روپے ہندی ہوتے ہیں ۔اسی طرح جان بوجھ کر روزہ نہ رکھنے کا کفارہ تقریبا تین ہزار روپے ہندی ہوتے ہیں ۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کی توضیح المسائل کے مسئلہ نمبر ١٤٩٢ کی بنیاد پر ان تمام لوگوں پر واجب ہے جو شب عید فطر کے غروب سے پہلے بالغ، عاقل اور غنی ہوں ، یعنی اپنی طرف سے اور ان لوگوں کی طرف سے جو اس کے یہاں کھانا کھاتے ہیں ، ہر ایک آدمی کی طرف سے تین کیلو وہ چیز فقیر کو دے جو وہاں کے لوگوں کی غذا ہو ، چاہے وہ گہیوں ہوں یا جو ، یا کھجور یا چاول یا مکئی۔ اور اگر ان کے بدلے ان کی قیمت ادا کردے تو کافی ہے۔

ایک رات کے مہمان کا فطرہ :  مہمان کا فطرہ میزبان پر نہیں ہے ، لیکن اگر وہ کئی دن تک اس طرح سے ان کے گھر مہمان ہو کہ اس کو ان کے یہاں کھانا کھانے والا کہا جائے تو پھر میزبان کو فطرہ دینا ہوگا ۔

احتیاط واجب یہ ہے کہ زکات فطرہ فقط فقراء اور ضرورت مندوں کو دیا جائے اور اس کو دوسری جگہ پر خرچ کرنے میں اشکال ہے ۔

 


تاریخ انتشار: « 2017/6/26 »

منسلک صفحات

معظم لہ کی طرف سے زکات فطرہ اور ماه مبارک رمضان کے روزوں کے کفاره کی قیمت کا اعلان

ایران میں ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ

ایک فلم کے متعلق استفتاء کا جواب

امام علی نقی (علیہ السلام) کی شان میں توہین کرنے والوں کے متعلق استفتاء

CommentList
*متن
*حفاظتی کوڈ غلط ہے. http://makarem.ir
قارئین کی تعداد : 959