پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں واقع ہونے والی دہشت گردانہ حملہ کی مذمت میں حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا پیغام

پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں واقع ہونے والی دہشت گردانہ حملہ کی مذمت میں حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا پیغام


افسوس کی بات ہے کہ پوری دنیا کے سامنے سلسلہ وار قتل عام ہو رہا ہے لیکن بین الاقوامی حکومتیں اور ادارے اس کی مذمت نہیں کررہے ہیں اور ان جرایم کو مہار کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہے ہیں ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

ایک بار پھر پاکستانی شیعہ مسجد پر دہشت گردوں کے حملہ میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازی شہید ہوگئے اوراہل تشیع و آزاد منش لوگوں کو سوگوار بنا دیا ۔

افسوس کی بات ہے کہ پوری دنیا کے سامنے سلسلہ وار قتل عام ہو رہا ہے لیکن بین الاقوامی حکومتیں اور ادارے اس کی مذمت نہیں کررہے ہیں اور ان جرایم کو مہار کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہے ہیں ۔یقینا اس عمل کے جاری رہنے کی وجہ سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔

میں اس دلسوز سانحہ پر ولی اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء اور تمام مسلمانوں بالخصوص متاثرین کے اہل خانہ اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔اور میں اللہ تعالی سے اس ناخوشگوار سانحہ کے تمام شہداء کے لئے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔

واللہ المستعان علی ما تصفون والعاقبة للمتقین

قم ۔ ناصر مکارم شیرازی

 

captcha