مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدهاپربازدیدها

زوجہ کے لئے کام کاج کا سامان فراہم کرنا

میں نے اپنی زوجہ کے لئے، سلائی کا کام کرنے کے لئے ضروری انتظامات کئے، مشین خرید کر دی، جگہ، لائٹ اور ضروری سامان فراہم کیا ہے کیا اس سلائی کی آمدنی میں، میں بھی شریک ہوں؟ نیز کیا وہ میری اجازت کے بغیر یہ کام کرسکتی ہے؟

اگر آپ نے وہ سب چیزیں اپنی زوجہ کو بخش دی ہیں تو اس صورت میں آپ کو اس کی آمدنی میں کوئی حق نہیں ہے اور اگر نہیں بخشی ہیں تب طے شدہ معاہدے کے مطابق عمل کرنا ہوگا اور وہ آپ کا حصّہ ادا کرے گی ۔

دسته‌ها: شرکت

زمین کی باقی ماندہ قیمت کو موجودہ قیمت کے حساب سے ادا کرنا

ایک شخص نے ایک لاکھ تیس ہزار تومان کی قیمت پر ایک زمین فروخت کی اور خریدار نے فقط پچاس ہزار تومان زمین کے مالک کو دئے ہیں اب چودہ سال گذر جانے کے بعد جب زمین مہنگی ہوگئی ہے خریدار نے مالک ہونے کا دعوی کیا ہے حالانکہ معاملہ کے پہلے ہی دن سے ۸۰ ہزار تومان جو زمین کی مالیت کی اصل قیمت تھی اس نے فروخت کرنے والے شخص کو دی ہی نہیں تھی، نتیجہ میں بیچنے والا مدعی ہے کہ قیمت کی ادائیگی میں تاخیر بلکہ قیمت ادا نہ کرنے کی وجہ سے اسے معاملہ کو فسخ کرنے کا اختیار حاصل ہے لہذا وہ زمین اس کی ملکیت میں واپس آگئی ہے اور زمین خود اسی ( بیچنے والے شخص ) کی ہے اور خریدار مدعی ہے کہ وہ زمین ( کامل ) اس کی ملکیت ہے اس صورت میں مسئلہ کا کیا حکم ہے ؟

تاخیر کی صورت میں معاملہ کو فسخ کرنے کا اختیا رحاصل ہونا ، اس طرح کے مسائل سے ، مربوط نہیں ہے اور زمین ، خریدار کی ہے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ اس مدت میں زمین کی قیمتوں میں بہت زیادہ فرق ہونے کی وجہ ، اسی(۸۰) ہزار تومان کے بدلے آج کی قیمت کے مطابق حساب کرے یا پھر فروخت کرنے والے (مالک ) کو راضی کرے۔

دسته‌ها: خرید وفروخت

بلوغ اور رُشد کا آپس میں رابطہ

بلوغ اور رُشد کے رابطے کے بارے میں فرمائیں:الف) کیا بلوغ اور رُشد (عقلی بلوغ) ان دونوں صفتوں کے درمیان کوئی ملازمہ (ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہونا) پایا جاتا ہے ؟ب) پہلے جواب کے منفی ہونے کی صورت میں، کیا بالغ ہونے کی عمر رُشد کی علامت ہوسکتی ہے ؟ج) بلوغ کے رُشد سے جدا ہونے اور بالغ ہونے کے بعد رُشد کے ثابت کرنے کے ضروری ہونے کی صورت میں کیا فقط مالی امور میں رشد کا ثابت کرنا لازم ہے یا مالی امور کے علاوہ غیر مالی امور میں بھی رشد کو ثابت کرنا چاہیے ؟د) اگر آپ مالی امور میں، رُشد کولازم جانتے ہیں تو اس صورت میں کیا ہر مال میں تصرف کرنے کے لئے، رشد کا ثابت کرنا لازم ہے یا اس کا لازم ہونا اس مال سے مخصوص ہے جو دوسروں کے اختیار میں ہوتا ہے ؟

الف سے دال تک: بلوغ اور رشد ایک دوسرے کے لازم وملزوم نہیں ہیں اور اکثر اوقات رشد، بلوغ کے بعد ہوتا ہے نیز رشد کے مراتب اور درجات ہیں؛ جیسے مالی امور میں رشد، (کبھی کم مال کے لئے رشید وعاقل ہوتا ہے اور کبھی زیادہ مال کے لئے) شادی کے امور میں رشد اور اسی طرح رشد کے دیگر مراتب ہیں اور جب تک ہر مرحلہ میں کافی مقدار میں عقلی رشد نہ ہو، اس وقت تک اس کے تصرفات نافذ نہیں ہیں، نہ شریعت میں اور نہ عقلاء کے یہاں ۔

دسته‌ها: حجر

نقد قیمت سے زیادہ قیمت پر ادھار میں فروخت کرنا

اگر کسی چیز کی قیمت معین ہے ادھار کی صورت میں کیا اس چیز کی معین قیمت سے زیادہ میں فروخت کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب۔عام طور سے جنس(چیز)کی قیمت میں نقد اور ادھار کی صورت فروخت کرنے میںفرق ہوتا ہے اس فرق میں شرعاً کوئی اشکال نہیں ہے اور رومال اور ماچس یا اسی طرح کی دوسری چیزوں کو اس کے ساتھ ملاکر بیچنا لازم نہیں ہے

دسته‌ها: بیع سلف

گاڑی میں حصّہ دار بننا

ایک شخص نے مجھے کچھ رقم دی تاکہ اپنی رقم جو میرے پاس موجود ہے ۔، کے ساتھ ملا کر ایک گاڑی خریدوں ، ہر مہینے کچھ معین رقم اس کی رقم کے منافع کے اعتبار سے اس کو ادا کرتا رہوں ، کیا یہ کام جائز ہے ؟ اور جائز نہ ہونے کی صورت میں اس کو شرعی راستہ اور طریقہ کیا ہے ؟

معاملہ کوشرعی صورت دینے کے لئے اس طریقہ پر عمل کرناضروری ہے کہ مذکورہ رقم کے برابر اس کو گاڑی میں حصہ دار بنا لیں ، اس کے بعد اس کے حصہ کی گاڑی کو معین قیمت و رقم پر کرایہ پر لے لے اور دونون کے لئے اس مدت میں معاملہ کو فسخ کرنے کا حق حاصل ہو ، چنانچہ معاملہ مذکورہ اسی طریقہ پر کیا جائے تو صحیح ہے۔

دسته‌ها: شرکت کے احکام
پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی