مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدهاپربازدیدها

عزاخانوں میں گناہ آلود پروگراموں کا انجام دینا

ہمارے شہر میں شادی کے جشن ، ختنہ کی تقریب اور بہت سے ذاتی پروگرام، عزاخانوں میں کیے جاتے ہیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ بہت سے کام ان پروگراموں میں خلاف شرع انجام دیے جاتے ہیں،جیسے:۱۔ جو افراد یہاں پر حاضر ہوتے ہیں وہ آنے سے تھوڑا پہلے شراب پیتے ہیں!۲۔ فیلم بنوانے کے لئے دولھا جوتوں کے ساتھ عزاخانے کے فرش پر چلتا ہے اور اس طرح اہل بیت عصمت وطہارت ٪ کی حرمت کو پامال کرتا ہے۔۳۔ پوری رات اور کبھی کبھی دن میں بھی عورت اور مرد کی آواز خصوصاً جوانوں کی آواز، گاڑیوں کا شور ،اطراف میں رہنے والے افراد کے آرام میں خلل ڈالتا ہے، یہ مذکورہ امور اس بات کا سبب بنے کہ بعض لوگوں نے اپنی شخصی جائے سکونت کو فروخت کردیا اور کبھی ایسا بھی ہوا کہ بعض لوگ ائمہ اطہار سے بد بین ہوگئے، لہٰذا حضور کی نظر ائمہ اطہار کے گھروں کو اس طرح استعمال کرنے کے سلسلے میں کیا ہے؟

جواب: گناہوں سے آلودہ محافل کابرپا کرنا کسی بھی مکان (جگہ) میں جائز نہیں ہے؛ اور وہ مکان جو اہل بیت ٪ سے منسوب ہوگئے ہیں وہاں پر گناہ دوبرابر ہوجاتا ہے، اس کام سے منع کیا جائے، اگر کمیٹی کے افراد ان کاموں کی موافقت کریں تو ان کو معزول کردیا جائے، لیکن عزاخانے کے وسائل کا ذاتی استعمال اس صورت میں جائز ہے جب واقفین نے وقف کے وقت اس کو وقف عام کیا ہواور ہمسایوں کے لئے مزاحمت ایجاد کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

ماز کے دوران تیمم کرنا

جو شخص ایسے مرض میں مبتلا ہے کہ ریح خارج ہونے سے خود کو نہیں روک سکتا ، اور وضوء کرنا بھی اس کے لئے مضر ہے کیا ایسے شخص کے لئے ضروری ہے کہ ایسی جگہ ( مثال کے طور پر پتھر ) پر نماز پڑھے کہ اگر ریح خارج ہو جائے تو تیمم کرے اور نماز کو جاری رکھے یعنی اسی نماز کو کامل کرے ؟

جواب: اگر نماز کے درمیان اس کے لئے دوبارہ تیمم کرنا میسر اور آسان ہو ، بغیر اس کے کہ نماز باطل ہو تو تیمم کرنا ضروری ہے ، البتہ اگر بار بار تیمم کرنا اس کے لئے ضرر و حرج کا باعث ہو تو اس صورت میں واجب نہیں ہے ۔

دسته‌ها: تیمم کے احکام

حاملہ کے لیے ہائی پاور دوا تجویز کرنا

ایسے مریض جو درد سے شدید بے چین اور پریشان رہتے ہیں لیکن اگر انہیں قوی سکون آور دوا دی جائے تو آرام ملتا ہے مگر ساتھ ہی اس بات کا قوی احتمال ہوتا ہے کہ وہ آئندہ حاملہ کو پیش آنے والے عوارض یا دوسرے عوارض کا شکار ہو سکتے ہیں تو اس طرح کے موارد میں ڈاکٹر کا کیا فریضہ بنتا ہے؟

جواب: اگر ایسا ضرر ہے، جو درد سے نجات دلانے کے لیے دی جانے والی دوا کے مقابلہ میں عقلاء کے نزدیک قابل قبول ہوتا ہے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر ضرر ایسا ہو جو اس کی جان کو خطرہ میں ڈال رہا ہو تو جائز نہیں ہے اور اگر مریضہ کو ضرر نہ پہچا کر شکم میں موجود بچے کو نقصان پہچا رہی ہو تو بھی جائز نہیں ہے ۔

جس شخص نے عمرہ تمتع کی تقصیر انجام نہیں دی ہے

ایک شخص کو حج کے احرام کے بعد ، عرفات میں جاکر یقین ہو گیا کہ اس نے عمرہ میں تقصیر نہیں کی ہے ، یہ شخص کیا کرے ؟

جواب:۔ جب کوئی شخص تقصیر کو بھول جائے اور حج کے اعمال انجام دینے چلا جائے ( یعنی احرام باندھے اور عرفات میں چلا جائے ) اس کا عمرہ اور حج صحیح ہے اور اس پر کوئی چیز ( یعنی کفارہ ) نہیں ہے لیکن بہتر ہے کہ کفارہ کے عنوان سے ایک بھیڑ بکری ذبح کرے ۔

دسته‌ها: تقصیر

ہمسر (شوہر وبیوی) پر ناجائز تعلقات کا الزام لگانا

اگر کوئی شخص اپنی زوجہ پر ناجائز تعلقات کا الزام لگائے اور عدالت میں اس الزام کو ثابت نہ کرسکے ؟الف)کیااس شخص کے لئے دوبارہ اپنی زوجہ کے ساتھ زندگی بسر کرناممکن ہے ؟ب)کیا شرعی لحاظ سے زوجہ کے اوپر واجب ہے کہ اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی زندگی جاری رکھے ؟ج) خصوصاً اس مورد میں کیا زوجہ طلاق کا تقاضا کرسکتی ہے اور اپنے حقوق، مہر، جہیز اور دولت وثروت کو حاصل کرسکتی ہے ؟

جواب:الف۔اگر مشاہدہ کا دعویٰ نکرے تو کوئی خاص رسم کیےٴ بغیر اس کے ساتھ ازدواجی زندگی کو جاری رکھ سکتا ہے، لیکن اس پر جو الزام لگا یا ہے اس سلسلہ میں زوجہ حاکم شرع کے یہاںحد قذف (الزام لگانے کی سزا) کا تقاضا کر سکتی ہے (اس کی سزا اسّی کوڑے ہیں) مگر یہ کہ زوجہ اس کو معاف کردے .جواب: ب:۔جی ہاں لازم ہے ( ازدواجی) زندگی جاری رکھے .جواب:ج۔اگر شوہر طلاق دینے پر راضی ہو جائے تو کوئی اشکال نہیں ہے .

وقف ہونے کے ثابت ہونے کے راستے وطریقے

کسی موقوفہ کا وقف ہونا کس طرح سے ثابت ہوتا ہے، نیز کیا وقف کرنے والے کے دماغی توازن پر مبنی دعویٰ کی سنوائی ہوگی اور کیا وقف کا صیغہ عربی میں پڑھنا چاہیے؟

جواب: چنانچہ گواہ، وقف کی گواہی دیں، یا اسی مقام پر اس چیز کا وقف ہونا مشہور ہوگیا ہو تو اس پر وقف کا حکم جاری ہوگا اور وقف کرنے کے لئے صیغہ وقف میں عربی شرط نہیں ہے بلکہ ہر زبان میں جائز ہے، یہاں تک کہ اگر صیغہٴ وقف بھی نہ پڑھے بلکہ وقف کو ان لوگوں کے حوالہ کردے جن کے لئے وقف کیا ہے، تب بھی کافی ہے اور دماغی توازن کا دعویٰ کسی گواہ یا دلیل کے بغیر، قبول نہیں کیا جائے گا۔

دسته‌ها: وقف کے شرایط

ایسا وقف جس کا متولّی مرگیا ہو

بحرین کے ایک عالم دین نے، پچاس سال پہلے عزاداری کے لئے ایک جگہ وقف کی تھی تاکہ اس کی آمدنی سے عزاداری کی جائے، اپنی زندگی میں وہ خود متولی تھے اور ان کے انتقال کے بعد، بحرین کے ادارہ اوقاف سے کچھ لوگوں کو متولی کے عنوان سے معیّن کیا گیا ہے اُن متولّیوں کا دعویٰ ہے کہ انھیں مجتہدین کی جانب سے بھی اجازت ہے حالانکہ مشہور یہ ہے کہ وہ لوگ قابل اعتماد نہیں ہیں، اس تمہید کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہمارے دوسوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:الف) کیا یہ وقف اپنے وقف ہونے کی حالت پر باقی ہے اور ان کو حاکم شرع کے زیر نظر رہنا چاہیے یا مجہول المالک (جس کے مالک کا پتہ نہ ہو) کے حکم میں تبدیل ہوجائے گا چونکہ ان کے موجودہ متولی غیر شرعی ہیں؟

جواب: الف) اس طرح کے مسائل سے وقف ختم نہیں ہوتا بلکہ حاکم شرع سے اجازت لینا چاہیے۔ب) اگر وقف کی حالت پر باقی رہیں تو اس صورت میں ان کی آمدنی کو، وقف شدہ چیزوںکے علاوہ دوسری جگہوں پر جیسے امام باڑے کی دوبارہ تعمیر یا امام باڑے سے متعلق کوئی عمارت بنانے کے لئے استعمال کرنا تاکہ امام باڑے کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے، کیاایسا کرنا جائز ہے؟جواب: ب)موقوفہ کی آمدنی کو وقف کے مطابق خرچ کرنا چاہیے، جیسا کہ یہی دستور روایات میں وارد ہوا ہے اور وقف کے قریب کی مخالفت کرنا جائز نہیں ہے، مگر یہ کہ اس مورد میں مصرف کرنا ممکن نہ ہو تو اس صورت میں جو مصرف وقف کے مصرف ہیں، ان میں استعمال کرنا چاہیے۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

حج کے تمام ہونے کے بعد، مطلع ہونا کہ وضوء کے لئے مانع موجود تھا

ایسی خاتون جس کے ناخون اور انگلیوں کی پشت پر پالش چسپاں ہے اور اسی حالت میں حج کے اعمال انجام دےتی اور یہ نہیں جانتی کہ یہ رنگ ، وضو اور غسل کے لئے مانع ہوتا ہے کیا اس کے اعمال صحیح ہیں اور اگر حج کے اعمال بجالانے کے بعد متوجہ ہو جائے تو اس کا کیاوظیفہ ہے ؟

جواب:۔ اس کا طواف اور نماز صحیح نہیں ہے لہٰذا ان دو اعمال کو دوبارہ انجام دے اور احتیاط واجب کی بنابر سعی اور تقصیر کو بھی دوبارہ انجام دے ان کے علاوہ اس کے باقی اعمال صحیح ہیں اور اگر خود انجام نہیں دے سکتی تو کسی کو نائب بنالے۔

دسته‌ها: مختلف مسائل

جاسوس کی سزا

جو جاسوس، اسلامی ممالک کی فوجی یا غیر فوجی معلومات، جان بوجھ کر دشمن کے حوالے کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں انھوں نے کبھی کبھی دوسرے ملکوں میں، ٹریننگ بھی حاصل کی ہے اور معلومات دینے کے بدلے رقم دریافت کرتے ہیں، یا انعام واجرت کے بعد یہ کام انجام دیتے ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟ نیز کیا یہ لوگ محارب ہیں؟

جاسوس کو محارب کا عنوان دینا مشکل ہے، اس لئے کہ اس کی تعریف کے متعلق روایات اور فتووں میں کچھ امور کا تذکرہ ہوا ہے، جو جاسوس پر صادق نہیں آتے، البتہ جاسوسی کے بعض موارد پائے جاتے ہیں جو محاربہ سے بھی شدید تر اور بڑھکر ہیں، بہر حال بطور کلی، جاسوسی کو اسی کے مضمون کے لحاظ سے تقسیم کرنا چاہیے، اگر ایسی معلومات اور خبروں سے متعلق ہو جو اسلامی احکام کی بنیاد یا اسلامی حکومت کو ہلاکے رکھ دے یا اس جاسوسی کے ذریعہ مسلمانوں کی جان خطرے میں پڑجائے، تب تو یقینا اس کے اوپر سزائے موت کا حکم لگے گا، اسی طرح اگر اس جاسوس کی دی گئی معلومات، وسیع پیمانے پر فساد کا باعث ہوجائے اور ”مفسد فی الارض“ کا عنوان یقینی طور پر اس کے اوپر صادق آجائے، تب بھی اس کو سزائے موت دی جائے گی، لیکن اگر چھوٹی چیزوں کے بارے میں جاسوسی کی ہو جس سے مذکورہ مسائل ومشکلات نہ ہوں، جیسے غیر مہم اور بے خطر معلومات، غیروں کے حوالہ دینا، اس صورت میں اس کے اوپر تعزیرات کا قانون جاری ہوگا اور تعزیر (سزا) کی مقدار اس کی جاسوسی کی مقدار کے مطابق ہوگی ۔

دسته‌ها: تعزیرات
پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی