ایک عارف بوڑھے کی شہادت
FehrestMozoei
البحث 
خیثمہ بوڑھے تھے مگر صاحب معرفت تھے ان کے بیٹے بدر کی لڑائی میں شہادت کے درجہ پر فائز ہو چکے تھے لشکر اسلام کی احد کی طرف روانگی سے قبل انہوں نے رسول خدا سے عرض کیا: کل رات خواب میں میں نے اپنے بیٹے کو دیکھا، کہ وہ بہشت کے باغوں میں چلا جا رہا ہے۔ بہشت کے درختوں کے نیچے اس کی نہروں کے کنارے ٹہل رہا ہے، میرے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ بابا جان! ہمارے پاس آجایئے کہ ہم نے خدا کے وعدہ کو سچا پایا۔ اے اللہ کے رسول میں اس بات کا مشتاق ہوں کہ اپنے بیٹے کے پاس پہنچ جاؤں اے پیغمبر خدا میری داڑھی سفید ہے، میری ہڈیاں کمزور ہو چکی ہیں میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ خدا مجھے شہادت نصیب کرے۔ پیغمبر نے فرمایا: خدایا اس شخص کی آرزو پوری کر دے۔ چنانچہ وہ احد کی جنگ میں شہید ہوگیا۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma
آبی
سبز تیره
سبز روشن
قهوه ای