سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 

خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس میں داخل ہونے کی اجازت [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

سوال: جناب عالی کی نظر میں کسی کے خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس کی تعریف کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: کسی کے خصوصی مسائل سے مراد وہ امور ہیں جو کسی کے ذاتی مسائل اور اسرار سمجھے جاتے ہوں ۔

حکومت کا رعایا کے خصوصی مسائل میں دخالت کرنا [اسلامی حکومت]

سوال: کیا قانون اساسی اور عقلی اعتبار سے حکومت کو اپنی رعایا کے خصوصی اور ذاتی مسائل میں دخالت کرنا کا حق حاصل ہے ؟
جواب دیدیا گیا: حکومت کسی شخص کی ذاتی اور خصوصی زندگی میں ضرورت کے بغیر دخالت نہیں کرتی ۔

پلیس کا لوگوں کے خصوصی مسائل کے بارے میں تجسس کرنا [اسلامی حکومت]

سوال: ١۔ کیا پولیس کا لوگوں کے خصوصی جشن میں دخالت کرنا صحیح ہے اور شراب وغیرہ کی وجہ سے لوگوں کو پکڑنا صحیح ہے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچ جائے ، مثلا کوئی شخص پلیس کے خوف سے فرار کرتے ہوئے زینہ سے گر کر مرجائے ؟ ٢۔ زنا کا حکم اس وقت جاری ہوتا ہے جب چار عادل شخص گواہی دیںلہذا پولیس کسی کے ذاتی مسائل میں کیوں دخالت کرتی ہے شاید انہوں نے متعہ کر رکھا ہو یا عقد پڑھ رکھا ہو ، کیا ہر انسان کی عزت کو خاک میں ملا دیا جائے ؟
جواب دیدیا گیا: ١ و ٢ لوگوں کے خصوصی مسائل کے بارے میں تجسس کرنا جائز نہیں ہے ، لیکن اگر وہ فساد کا مرکز ہو یا ضرورت اس بات کا اقتضاء کرتی ہو ۔

جس قالین کو بنانے میں کئی سال لگے ہوں [کار و بار کا نفع]

سوال: ایسی قالین کے خمس کا حساب کس طرح کیا جائے گا جس کو بنانے میں کئی سال لگ گئے ہوں ؟
جواب دیدیا گیا: قالین بننے کے بعد جب اس کو بیچنے کے لئے تیار کرلیں اوراس پر ایک سال گزر جائے اور اس کا پیسہ استعمال نہ ہو تو خمس دینا ہوگا ۔

خمس دیتے وقت خریدنے کی قیمت اور اس روز کی قیمت میں اختلاف [کار و بار کا نفع]

سوال: ایسی چیز میں خمس کا واجب ہونا جس کے خریدنے کی قیمت اور اس روز کی قیمت میں اختلاف ہو تو معیار و ملاک کونسی قیمت ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اس دن کی قیمت کوشمار کیا جائے گا ۔

جس شخص میں خمس ادا کرنے کی قدرت پائی جاتی ہے اس کے ساتھ کم کی مصالحت [خمس کے مختلف مسائل]

سوال: اگر خمس کسی کے ذمہ ہو اور وہ فورا ادا بھی کرسکتا ہو تو کیا خمس کم لینے کی مصالحت کی جاسکتی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر حاکم شرع اسی کام میں مصلحت سمجھتا ہو تو یہ کام انجام دے سکتا ہے ۔

لمبے بالوں پر مسح کرنے کا طریقہ [سر کا مسح کرنا]

سوال: میرے لئے سر کا مسح کرنا مشکل ہے کیونکہ میرے بہت لمبے بال ہیں اور میری مانگ بھی سر کے بیچ سے نہیں نکلتی ،ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لمبے بالوں میں سر کا مسح کس طرح کیا جائے ؟
جواب دیدیا گیا: بالوں کو ہٹا کر بالوں کی جڑوں پر مسح کریں ۔

مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر سر اور پیر کا دوبارہ مسح کرنا [پیروں کا مسح کرنا]

سوال: مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر عمدا یا سہوا سر اور پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے کیا وضو باطل ہوجاتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: سر کا مسح کرنے میں اشکال ہے لیکن پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا ۔

مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر سر اور پیر کا دوبارہ مسح کرنا [سر کا مسح کرنا]

سوال: مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر عمدا یا سہوا سر اور پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے کیا وضو باطل ہوجاتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: سر کا مسح کرنے میں اشکال ہے لیکن پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا ۔

معصومین (علیہم السلام) کے زمانہ میں تقلید [تقلید کے معنی]

سوال: کیا صدر اسلام میں بھی تقلید ہوتی تھی ؟
جواب دیدیا گیا: رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے زمانہ میں بھی آج کے لحاظ سے بہت معمولی طور پر تقلید ہوتی تھی اور ائمہ (علیہم السلا) کے بعض اصحاب بھی تقلید کرتے تھے اور ان کے بہت سے اصحاب اپنے محلہ کے علماء کی تقلید کرتے تھے ۔

فقہی سوال کرنے والے سے اس کے مرجع تقلید کے متعلق سوال کرنا [فتوی جاننے کا طریقه]

سوال: جو لوگ ہم علماء سے فقہی سوال کرتے ہیں تو کیا ہمیں ان سے ان کے مرجع تقلید کے بارے میں سوال کرنا چاہئے اور اگر ہمیں معلوم نہ ہو کہ کس کی تقلید کرتے ہیں اور ہم آپ کا مسئلہ بتادیں اور وہ عمل کرلے تو کیا ہم اس کے مقروض ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: کوئی حرج نہیں ہے ۔

غلط بتائے ہوئے مسئلہ پر عمل کرنا [فتوی جاننے کا طریقه]

سوال: اگر کسی سے کوئی مسئلہ معلوم کریں اور یہ نہ معلوم ہو کہ جو جواب دیا گیا ہے وہ مجتہد کے فتوے کے مطابق ہے ، لیکن جواب دینے والا ہمیں اطمینان دلائے کہ اس کا جواب مجتہد کے فتوی کے مطابق ہے ، مثلا وہ کہے کسی خاص سفر میں ہماری نماز اور روزہ قصر ہے لیکن مجتہد کا فتوی قصر کا نہیں تھا اور ہمیں مجتہد کا فتوی بعد میں معلوم ہوا لہذا اگر ہم نے مسئلہ بیان کرنیوالے کے جواب پر عمل کیا ہے تو ہمارا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: احتیاط یہ ہے کہ ان اعمال کی قضا کریں ۔

تقلید کے بغیر عمل کرنے کے عمال کی کیفیت کا معلوم نہ ہونا [تقلید کے بغیر عمل]

سوال: اگر مکلف کو معلوم ہوجائے کہ اس نے ایک مدت تک بغیر تقلید کے عمل کیا ہے اوراس کی مقدار معلوم ہو لیکن کیفیت نہ معلوم ہو تو گزشتہ اعمال کا حکم کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر اس کے گزشتہ اعمال اس مجتہد کے فتووں کے مطابق ہیں جن کی اب تقلید کرتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

مرجع تقلید کا بیہوش ہوجانا [مجتهد کے شرایط]

سوال: اگر مرجع تقلید بیہوش ہوجائے تو جو لوگ ان کی تقلید کرتے ہیں ان کے لئے کیا حکم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: مرجع تقلید اور مُقلَد کی حالت میں وقتی بیہوشی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔

ان دونوں میں کیا فرق ہے ؟جس شخص نے تحقیق کے بغیر تقلید کی ہو اور جو یہ نہ جانتا ہو کہ اس نے صحیح تقلید کی ہے [تقلید کے بغیر عمل]

سوال: توضیح المسائل کے ١٤ ویں مسئلہ میں فرمایا ہے کہ اگر کافی تحقیق کے بغیر تقلید کرے تو اگر اس کے اعمال مجتہد اعلم کے فتووں کے مطابق ہوں تو صحیح ہے ورنہ دوبارہ انجام دے ، جبکہ ١٨ ویں مسئلہ میں فرمایا ہے اگر ایک مدت تک تقلید کی ہو لیکن یہ نہ معلوم ہو کہ اس کی تقلید صحیح ہے یا نہیں توگزشتہ اعمال کے متعلق کوئی حرج نہیں ہے ،لیکن موجودہ اور آئندہ اعمال میں صحیح تقلید کرے ، ١٨ ویں مسئلہ میں صحیح تقلید سے کیا مراد ہے ؟
جواب دیدیا گیا: مراد یہ ہے کہ جو اعمال گزر گئے ہیں وہ صحیح ہیں اگر چہ ان کے متعلق شک تھا کیونکہ عمل کرنے کے بعد شک کرنا صحیح نہیں ہے اور قاعدہ فراغ جاری ہوجاتا ہے ، لیکن ١٤ ویں مسئلہ میں بالکل تقلید نہیں کی ہے ۔

توضیح المسائل کے چند مسائل میں احتیاط کا حکم [فقهی اصطلاحیں]

سوال: مسئلہ نمبر ٥٣٨ ، ٤٥٢ ، ١١٨ و ٣٨٠ میں احتیاط سے مراد کونسی احتیاط ہے ؟
جواب دیدیا گیا: مسئلہ نمبر ٤٥٢ میں احتیاط واجب ہے اور باقی مسائل میں احتیاط مستحب ہے .

حکم اور فتوی کا فرق [حکم اورفتوے میں فرق]

سوال: حکم اور فتوی میں کیا فرق ہے ؟
جواب دیدیا گیا: فتوی یہ ہے کہ شرعی دلیلوں میں سے کسی چیز کو تکلیف کے سلسلہ میں استفادہ کرے اور حاکم کا حکم یہ ہے کہ بعض اہم مصادیق کو مشخص کرے اور لوگوں کو اس مصداق پر عمل کے لئے مجبور کرے جیسے میرزاقمی کا تنباکو کو حرام قرار دینے کا حکم لگانا ۔

مساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف تقلید بدلنا [تقلید بدلنا]

سوال: مساوی مجتہد سے دوسرے مساوی مجتہد کی طرف تقلید کو تبدیل کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جن مسائل میں عمل کرلیا ہے ان مسائل میں دوسرے مجتہد کی تقلید نہیں کرسکتے ۔

قصد رجا اور قربت مطلقہ کا فرق [نیت]

سوال: قصد قربت مطلقہ اور قصد رجاء میں کیا فرق ہے ؟
جواب دیدیا گیا: قربت مطلقہ میں حکم ہے لیکن قصد رجاء میں حکم مشکوک ہے ۔

ایسے مجتہد کی تقلید کرنا جو لڑکی کے بالغ ہونے کی عمر ١٣ سال جانتا ہو [مجاز وغیر مجاز تقلید]

سوال: ایک لڑکی ایسے مجتہد کی تقلید کرتی ہے جو روزے کو ١٣ سال کی عمر سے واجب جانتے ہیں اب وہ چاہتی ہے کہ آپ کی تقلید کرے ،لہذا ان نماز اور روزوں کا کیا حکم ہے جو اس نے ٩ سال کی عمر سے ١٣ سال کی عمر تک انجام نہیں دئیے ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: اگر واقعا اس نے صحیح عمل کیا ہے تو گزشتہ اعمال کے متعلق کوئی وظیفہ نہیں ہے ۔

ایک مسئلہ میں تقلید بدلنا [تقلید بدلنا]

سوال: کیا ایک یا دو مسائل میں تقلید کو بدل سکتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جن مسائل میں پہلے مجتہد کے فتووں پر عمل نہیں کیا ہے ان فتووں میں دوسرے جائز التقلید مجتہد کی تقلید کرسکتا ہے ۔

مساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف عدول کرنا [میت کی تقلید پر باقی]

سوال: مساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف عدول کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی ان پر باقی رہے اور باقی مسائل میں زندہ مجتہد کی تقلید کرے ۔

کن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پرباقی رہ سکتے ہیں [میت کی تقلید پر باقی]

سوال: مقلدین کن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہ سکتے ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: جن مسائل میں مردہ مجتہد کی زندگی میں عمل کیا تھا ، ان پر باقی رہ سکتے ہیں اور باقی مسائل میں ہمارے فتوے پر عمل کریں ، پس جن مسائل پر پہلی مرتبہ عمل کرتے ہیں مثلا پہلی مرتبہ حج یا عمرہ پر جاتے ہیں تو ان مسائل میں ہمارے فتوی پر عمل کریں ۔

تقلید میں تبعیض اور میت کی تقلید پر باقی رہنا [میت کی تقلید پر باقی]

سوال: جن کی میں تقلید کرتا تھا وہ تقلید میں تبعیض کو احتیاط کے خلاف جانتے تھے اور جو مجتہد جائز جانتے تھے ان کی تقلید کرتا تھا اور میت کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کرتا تھا اور مردہ مجتہد ، اعلم کی تقلید کو واجب نہیں سمجھتے تھے اور میں نے تبعیض کے مسئلہ میں دوسرے کی اور غیر اعلم کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کی ہے اور کئی مجتہد کی ایک ساتھ تقلید کی ہے ، کیا میری تمام تقلیدیں صحیح ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: اگر تیسرا مجتہد اجازت دیدے کہ جن مسائل پر مردہ مجتہد کی زندگی میں عمل نہیں کیا تھا ، ان پر بھی باقی رہ سکتے ہوں تو مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن ہمارے عقیدہ کے مطابق احتیاط یہ ہے کہ جن فتووں پر عمل نہیں کیا ہے ،ان پر باقی نہ رہیں ۔

تقلید میں تبعیض اور میت کی تقلید پر باقی رہنا [چند مجتهد کی تقلید]

سوال: جن کی میں تقلید کرتا تھا وہ تقلید میں تبعیض کو احتیاط کے خلاف جانتے تھے اور جو مجتہد جائز جانتے تھے ان کی تقلید کرتا تھا اور میت کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کرتا تھا اور مردہ مجتہد ، اعلم کی تقلید کو واجب نہیں سمجھتے تھے اور میں نے تبعیض کے مسئلہ میں دوسرے کی اور غیر اعلم کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کی ہے اور کئی مجتہد کی ایک ساتھ تقلید کی ہے ، کیا میری تمام تقلیدیں صحیح ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: اگر تیسرا مجتہد اجازت دیدے کہ جن مسائل پر مردہ مجتہد کی زندگی میں عمل نہیں کیا تھا ، ان پر بھی باقی رہ سکتے ہوں تو مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن ہمارے عقیدہ کے مطابق احتیاط یہ ہے کہ جن فتووں پر عمل نہیں کیا ہے ،ان پر باقی نہ رہیں ۔

طواف کے جن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی ان مسائل میں زندہ مجتہد کے فتوی پر عمل کرنا [طواف کے احکام]

سوال: طواف کے مسئلہ میں اگر مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی تو اب آپ کے فتووں پر عمل کرسکتے ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: طواف کے مسئلہ میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

احتیاط واجب میں جس مجتہد کی طرف رجوع کیا تھا اگر وہ مجتہد مرجائے [میت کی تقلید پر باقی]

سوال: اگر کسی شخص نے ان مسائل میں جن میں احتیاط واجب ہے کسی دوسرے مرجع کی تقلید کی ہو اور اب وہ مجتہد مرجائے تو کیا یہ شخص اس پر باقی رہ سکتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر عمل کیا ہے تو باقی رہ سکتا ہے ۔

جن مسائل پر عمل کیا ہے ان مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا [میت کی تقلید پر باقی]

سوال: جن لوگوں نے مردہ مجتہد کی زندگی میں اس کی تقلید کی ہے تو اگر میت کی تقلید پر باقی رہنا چاہے تو کیا جن فقہی ابواب میں عمل کیا تھا انہی میں باقی رہ سکتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: نہیں ، بلکہ جن مسائل پر کیا تھا صرف ان پر باقی رہ سکتا ہے،نہ ان مسائل کے جزئیات پر ، یا اس باب کے تمام مسائل پر۔

مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر باقی رہنے کے لئے مسائل پر عمل کرنے کی شرط کا ضروری ہونا [میت کی تقلید پر باقی]

سوال: کیا مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر بھی باقی رہنے کے لئے اس کے فتووں پر عمل کرنے کی شرط کا ہونا ضروری ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جی ہاں، البتہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ مردہ مجتہد کے اعلم ہونے کا معیار ، مقلِد کی نظر میں ہوتا ہے ، زندہ مجتہد یا دوسروں کی نظر میں اعلم ہونا معیار نہیں ہے ۔
کل صفحات : 103