سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر باقی رہنے کے لئے مسائل پر عمل کرنے کی شرط کا ضروری ہونا [میت کی تقلید پر باقی]

سوال: کیا مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر بھی باقی رہنے کے لئے اس کے فتووں پر عمل کرنے کی شرط کا ہونا ضروری ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جی ہاں، البتہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ مردہ مجتہد کے اعلم ہونے کا معیار ، مقلِد کی نظر میں ہوتا ہے ، زندہ مجتہد یا دوسروں کی نظر میں اعلم ہونا معیار نہیں ہے ۔

ممیز بچہ کا ایسے مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا جس کی اس نے بالغ ہونے سے پہلے اس کی زندگی میں تقلید کی تھی [میت کی تقلید پر باقی]

سوال: ایک ممیز بچہ نے تقلید کے لئے ایک مجتہد کا انتخاب کیا تھا ،لیکن اس کے بالغ ہونے سے پہلے وہ مجتہد مرگیا ،کیا بالغ ہونے کے بعد وہ اس کی تقلید پر باقی رہ سکتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر بچہ ایسا ممیز ہو جس کی عبادتیں صحیح ہیں تو باقی رہ سکتا ہے ۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا [مشاغل]

سوال: آج کے زمانہ میں کفار کے ساتھ خرید و فروخت ، رفت و آمد اور ہلینڈ جیسے ملکوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے کفر و طاغوت کی مدد ہوتی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر جائز کام انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا [مغرب میں رہنے والے]

کل صفحات : 103