الله کی ایک اور نشانی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 14
سوره مؤمنون / آیه 51 - 54سوره مؤمنون / آیه 50
انبیاء کے حالات کی تفصیل کے آخری حصّے میں مختصرسا اشارہ حضرت عیسیٰعلیہ السلام اور ان کی والدہ ماجدہ حضرت مریمعلیہ السلام کی طرف کرتے ہوئے ارشاد ہوتا ہے: ”ہم نے عیسیٰعلیہ السلام اور ان کی والدہ ماجدہ حضرت مریمعلیہ السلام اپنی عظمت وقدرت کی نشانی قرار دیا (وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَاٴُمَّہُ آیَةً) ۔
لفظ ”عیسیٰ“ کی بجائے ”ابن مریم“ کہہ کر اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی جارہی ہے کہ آپعلیہ السلام بغیر باپ کے الله خاص حُکم سے پیدا ہوئے ہیں، اور یوں پیدا ہونا بجائے خود الله کی قدرت کاملہ کی ایک بڑی نشانی تھی ۔ مزید برآن چونکہ اس محیر العقول پیدائش کا تعلق ایک طرف حضرت عیسیٰ سے ہے اور دوسری طرف جناب مریم سے، لہٰذا دونوں کوالگ الگ نشانی اور آیت شمار کیا گیا ہے، البتہ دو مختلف زاویوں سے یہ ایک ہی حقیقت ہے (یعنی بچے کا بغیر باپ کے پیدا ہوجانا اور ایک عورت کا بغیر کسی مرد سے ملاپ کے حاملہ ہوجانا) اس کے بعد ان کو عطاء کی گئی چند عظیم نعمتوں اور آسائشوں کا تذکرہ کیا گیا ہے: ہم نے ان دونوں کو ایک بلند پُرسکون اور جاری پانی والی جگہ دی“ (وَآوَیْنَاھُمَا إِلَی رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِینٍ) ۔
”ربوہ“ ، ”ربا“ کے مادہ سے ہے اور اس کا معنیٰ زیادہ ہونا اور افزائش ہے اور یہاں بلند اور اونچی جگہ کے معنی میں استعمال ہوا ہے ۔
”معین“ ، ”معن“ (بروزن ”شاٴن“ سے ہے اوراس کا مطلب جاری پانی ہے، اس لئے جاری پانی کو ”ماء معین“ کہتے ہیں، بعض نے اس لفظ کو ”عین“ سے ماخوذ مانا ہے یعنی وہ پانی جو ظاہر ہو اور آنکھوں سے دیکھا جاسکے (1) ۔
بہرحال یہ اس پُرسکون اور پُر آزمائش مقام کی طرف ایک مجمل سا اشارہ ہے جو الله نے ان دونوں ماں بیٹے کو عطا کیا تھا تاکہ دشمن کی آنکھوں سے اوجھل اطمینان سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، البتہ یہ مقام جغرافیائی لحاظ سے کہاں واقع ہے اس بارے میں خاصا اختلاف پایا جاتا ہے ۔
۱۔ بعض مفسرین کے خیال کے مطابق شامات کا ایک شہر ”ناصرہ“ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے ولادت ہے، ان کے بقول جب عیسیٰعلیہ السلام پیدا ہوئے تو بعض دشمنوں کو ان کی ولادت اور آئندہ پروگرام کے متعلق اجمالی سی معلومات ملیں اور وہ انھیں نقصان پہنچانے کے درپے ہوئے، مگر الله نے انھیں ایک محفوظ اور پُرآسائش مقام پر پہنچادیا اور انھیں محفوظ رکھا ۔
۲۔ دوسروں کے خیال میں یہ مصر کا کوئی علاقہ ہے، کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی والدہ ماجدہ نے دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لئے ان دونوں علاقوں میں کچھ مدّت تک قیام کیا تھا ۔
۳۔ بعض کے خیال میں یہ دمشق کا علاقہ ہے ۔
۴۔ بعض کے خیال میں یہ ”رملہ“ (بیت المقدس کے شمال میں ایک شہر ہے) کا علاقہ ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی والدہ ماجدہ نے ان دونوں علاقوں میں کچھ عرصہ قیام کیا تھا ۔
۵۔ یہ خیال بھی ہے کہ مذکورہ جُملے سے مراد بیت المقدس کے گرد ونواح میں وہ جنگل ہو، جہاں آپعلیہ السلام کی ولادت ہوئی، جہاں ماں بیٹے کے لئے خوشگوار پانی جاری کیا گیا اور تازہ کھجوروں سے ان کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا اور اس جگہ کو ان کے لئے ہر طرح سے محفوظ بھی بنایا گیا ۔
بہرحال یہ آیت اس امر کی واضح دلیل ہے کہ الله اپنے پیغمبروں اور ان کے اصحاب وانصار کا ہمیشہ حامی وناصر رہا ہے اور آیت ببانگ دہل کہہ رہی ہے کہ اگر ساری دنیا کا اسلحہ کسی کو تباہ کرنے کے لئے جمع کرلیا جائے ،لیکن الله نہ چاہے تو اس کا بال بھی بیکار نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس کی تنہائی اور یار و انصار کی کمی اس کی شکست کا سبب بن سکتی ہے ۔
1۔ پہلی صورت میں ”معین“ کا میم جزوِ لفظ ہے اور ”فعیل“ کے وزن پر ہے، دوسری صورت میں ”میم“ زائدہ ہوگی اور مفعول کے وزن پر ”مبیع“ کی طرح ہوگی ۔ 
سوره مؤمنون / آیه 51 - 54سوره مؤمنون / آیه 50
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma