سوره لقمان / آیه 20 - 24

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 17
قابلِ اطمینان سہارا: 3۔ معاشرتی آداب
۲۰ اٴَلَمْ تَرَوْا اٴَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَکُمْ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَمَا فِی الْاٴَرْضِ وَاٴَسْبَغَ عَلَیْکُمْ نِعَمَہُ ظَاھِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یُجَادِلُ فِی اللهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَلَاھُدًی وَلَاکِتَابٍ مُنِیرٍ
۲۱ وَإِذَا قِیلَ لَھُمْ اتَّبِعُوا مَا اٴَنزَلَ اللهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْہِ آبَائَنَا اٴَوَلَوْ کَانَ الشَّیْطَانُ یَدْعُوھُمْ إِلَی عَذَابِ السَّعِیرِ
۲۲ وَمَنْ یُسْلِمْ وَجْھَہُ إِلَی اللهِ وَھُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَی وَإِلَی اللهِ عَاقِبَةُ الْاٴُمُورِ
۲۳ وَمَنْ کَفَرَ فَلَایَحْزُنْکَ کُفْرُہُ إِلَیْنَا مَرْجِعُھُمْ فَنُنَبِّئُھُمْ بِمَا عَمِلُوا إِنَّ اللهَ عَلِیمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
۲۴ نُمَتِّعُھُمْ قَلِیلًا ثُمَّ نَضْطَرُّھُمْ إِلَی عَذَابٍ غَلِیظٍ

ترجمہ

۲۰۔کیا تونے دیکھا نہیں خدا نے ان چیزوں کو جو آسمانوں اور زمین میں ہیں تمارے لیے مسخرکیاہے اور اپنی نعمتوں کو چاہے وہ ظاہری ہوں یاباطنی، تم پر بچھادیا ہے اور زیادہ کردیا ہے، لیکن بعض لوگ بغیر کسی علم ودانش اور ہدایت اور واضح کتاب کے خدا کے بارے میں لڑائی جھگڑا کر تے ہیں۔
۲۱۔ جس وقت ان سے کہا جائے جو کچھ خدا نے نازل کیا ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں نہیں ! ہم تو اس چیز کی پیروی کریں گے کہ جس پر اپنے آباء (واجداد) کو پایا ہے، کیا اگر شیطان انھیں بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب کی طرف بھی دعوت دے (پھربھی پیروی کریں گے؟) ۔
۲۲۔ جو شخص اپنی روح کو خدا کے سپرد کردے جبکہ وہ نیکوکار ہو اس نے محکم دستہ (اور وسیلہ) کو پکڑاہے (اور قابل اطمینان سہارے کا سہارا لیا ہے) اور تمام کاموں کی عاقبت خدا کی طرف ہے۔ اور ہم انھیں ان اعمال سے جو انہوں نے انجام دیئے ہیں (اور ان کے برے نتائج سے) آگاہ کریں گے۔ بیشک خدا دلوں کے راز سے بھی خوب واقف ہے۔
۲۴۔ ہم تھوڑے سے دنیاوی فائدے کو ان کے اختیار میں دے دیں گے پھرانھیں عذاب شدیدکے برداشت کرنے پر مجبور کریں گے۔
قابلِ اطمینان سہارا: 3۔ معاشرتی آداب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma