سوره صافات / آیه 139 - 148

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 19
یونس امتحان کی بھٹی میں اس قوم کی تباہ سرزمین تمہارے سامنے ہے

۱۴۱۔وَ إِنَّ یُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلینَ ۔
۱۴۲۔إِذْ اٴَبَقَ إِلَی الْفُلْکِ الْمَشْحُونِ ۔
۱۴۳۔ فَساہَمَ فَکانَ مِنَ الْمُدْحَضین۔
۱۴۲۔ فَالْتَقَمَہُ الْحُوتُ وَ ہُوَ مُلیمٌ ۔
۱۴۳۔فَلَوْ لا اٴَنَّہُ کانَ مِنَ الْمُسَبِّحینَ ۔
۱۴۴۔لَلَبِثَ فی بَطْنِہِ إِلی یَوْمِ یُبْعَثُونَ ۔
۱۴۵۔فَنَبَذْناہُ بِالْعَراء ِ وَ ہُوَ سَقیمٌ ۔
۱۴۶۔ وَ اٴَنْبَتْنا عَلَیْہِ شَجَرَةً مِنْ یَقْطینٍ ۔
۱۴۷۔ وَ اٴَرْسَلْناہُ إِلی مِائَةِ اٴَلْفٍ اٴَوْ یَزیدُونَ ۔
۱۴۸۔ فَآمَنُوا فَمَتَّعْناہُمْ إِلی حینٍ ۔

تر جمہ

۱۳۹۔اور یونس ہمار ے رسولوں میں سے تھا ۔
۱۴۰۔وہ وقت یاد کر و جب وہ (لوگوں اوروزن سے ) لدی کشتی کی طرف نکل گیا ۔
۱۴۱۔اوران کے ساتھ قُرعہ ڈالااور ( قرعہ انہیں کے نام کانکلااور وہ ) مغلوب ہوگیا ۔
۱۴۲۔( انہو ںنے اسے دریامیںپھینک دیا) اورا یک بہت بڑی مچھلی نے اسے نگل لیا، اس حال میں کہ وہ ملامت کامستحق تھا ۔
۱۴۳۔اوراگروہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا ۔
۱۴۴۔تو قیامت کے دن تک مچھلی کے پیت میں ہی رہتا ۔
۱۴۵۔ ( بہرحا ل ہم نے اسے رہائی بخشی اور ) اسے ایک خشک زمین میں جوگھاس اور سبز ے سے خالی تھی ،پھینک دیا اس حالت میں کہ وہ بیمار تھا ۔
۱۴۶۔ اور ہم نے کدو کی بیل اس کے اوپر اگادی ( تاکہ وہ اس کے چوڑ ے اور مرطوب پتوں کے سایے میں آ رام پائے ) ۔
۱۴۷۔اور ہم نے اسے ایک لاکھ افراد یا اس سے زیادہ جمعیّت کی طر ف بھیجا ۔
۱۴۸۔تو وہ ایمان لے آئے اور ہم نے انہیں ایک مدّت معلوم تک زندگی کی نعمات سے بہرہ مندکیا ۔
یونس امتحان کی بھٹی میں اس قوم کی تباہ سرزمین تمہارے سامنے ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma