۱۔ فرشتوں کانزول کب ؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره فصلت/ آیه 1- 5
ان آیات اورمختصر لیکن پُر معنی تعبیرات میں نہایت باریک اور بہت سے نکات پو شیدہ ہیں۔

آیا بااستقامت موٴ منین پرفرشتوں کانزول مرنے اوراس دنیا سے اُس جہاں کی طرف انتقال کے موقع پرہوتا ہے ، جیساکہ کچھ مفسرین نے یہ احتمال ذکر کیاہے یامندرجہ ذیل تین مواقع پرفر شتے ان کے پاس آئیں گے :
(۱) موت کے وقت
(۲) قبر میں تد فین کے وقت
(۳) قیامت کے دن دوبارہ اٹھنے کے وقت
یا کیایہ خوشخبر یاں ان کے لیے مستقل اور ہمیشہ کے لیے ہوتی ہیں کہ فرشتے روحانی طورپر ان حقائق کو ہمیشہ کے کانوں میں بیان کرتے رہتے ہیں ہرچند کہ بوقت مرگ یاقبر میں دفن کرتے وقت یاعرصہ محشر میں فرشتوں کی یہ صداز یادہ واضح صورت میں سنی جاسکے گے ؟
چونکہ آیت میں کسی قسم کی کوئی قید وشرط نہیں ہے لہذا آخری معنی کے ساتھ زیادہ ہم آہنگ ہے . خاص طوپر جب کہ فرشتے چوتھی خوشخبری میں کہتے ہیں کہ ” ہم تمہاری دنیاوی زندگی میں بھی دوست ہیں اور آخرت میں بھی “ اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس خوشخبر ی کو فرشتوں سے اس وقت سنتے ہیں جب وہ دنیا میں زندہ ہوتے ہیں لیکن یہ بشار ت زبان اور الفاظ کے ساتھ نہیں ہوتی بلکہ موٴ منین اپنے دل کے کانوں کے ذریعے سنتے ہیں جب وہ دنیامیں زندہ ہوتے ہیں لیکن یہ بشارت زبان اورالفاظ کے ساتھ نہیں ہوتی بلکہ موٴ منین اپنے دل کے کانوں کے ذریعے سنتے ہیں اور مشکلات ومصائب میں دل کی گہرا ئیوں کے “ ساتھ اس کااحساس کرتے ہیں اور قلبی سکون محسوس کرتے ہیں۔
یہ ٹھیک ہے کہ متعدد روایات میں اس آیت کی تفسیر موت کے وقت کے ساتھ کی گئی ہے لیکن بعض دوسری روایات میں وسیع معنی کے ساتھ بھی اس کی تفسیر وار د ہوئی ہے جس میں دنیا وی زندگی بھی شامل ہے ( 1)۔ 
ان تمام روایات کوملا کر یہی نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ موت کی حالت کا خصوصی ذکر اس وسیع مفہوم کاایک واضح مصداق . اورہم جانتے ہیں کہ جو بھی روایات تفسیر کے طورپر وارد ہو ئی ہیں غالب طورپر واضح مصداقوں کی صورت میں ہیں۔
بہر حال یہ خدا کے فرشتوں کی خوشخبریاں ہی توہیں جو بااستقامت موٴ منین کے قلب وروح میں جلوہ فگن ہوتی ہیں اور زندگی کے تیزوتند طوفا نوں میں انہیں طاقت بخشتی ہیں اورلغزش کے مقامات پرانہیں ثابت قدم رکھتی ہیں۔
 1۔ تفسیر نوار لثقلین کی جلد ۴، ص ۵۴۶،۵۴۷روایات نمبر ۳۸ ، ۴۰،۴۵ ، اور ۴۶ کوملاحظہ کیاجائے۔
سوره فصلت/ آیه 1- 5
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma