٣۔ سکون کے دو اہم وسیلے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 22
زیربحث آ یت کے ذیل میں ہم نے دوجُملے پڑھے ہیں، جن میں سے ہرایک سکینہ اور مؤ منین کے آرام واطمینان کے عوامل کو بیان کرتاہے ،: پہلا تو وَ لِلَّہِ جُنُودُ السَّماواتِ وَ الْأَرْض ( آسمانوں اور زمین کالشکر خداکے لیے ہے اوراس کے حکم کے ماتحت ہے ) کاجُملہ ہے .اوراس کے بعد دوسرا وَ کانَ اللَّہُ عَلیماً حَکیماً ( خدا علیم و حکیم ہے ) کاجملہ ہے ۔
پہلا جُملہ انسان سے کہتاہے کہ اگر توخدا کے ساتھ ہوتوزمین وآسمان کی ساری قوتیں تیرے ساتھ ہیں،اور دوسراجُملہ اس سے یہ کہتاہے کہ خدا تیر ے احتیاجات،مشکلات اورمصیبتوں کوبھی جانتاہے اورتیر ی جدّوجہد تیر ی کوششوں اور اطاعت و بندگی سے بھی باخبرہے اوران دونوں اصولوں کے ہوتے ہُوئے کیسے ممکن ہے کہ انسان کوسکون قلب اوراطمینان خاطر حاصل نہ ہو ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma