٢:مداھنہ اور سازگاری

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
وہ واضح اختلافات پر جوراہِ حق کے راہر وںاور سیاسی بازی گروں کے درمیان موجود ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ کہ دوسراگروہ کسِی خاص اصول پر ثابت قدم نہیں رہتا ، بلکہ وہ ہمیشہ اس بات کے لیے تیار ہتے ہیں کہ ان امتیازات کے مقابلہ میں جوان کوحاصل ہیں کچھ اور امتیاز ات حاصل کر یں اوراپنے اصول سے کچھ منافع کی خاطر صرفِ نظر کرلیں ان کے اہداف و عقاید ان کیلئے کوئی مقدّس چیز نہیں ہیں ، اور وہ ہمیشہ ان کی قیمت پر معاملہ کرتے رہتے ہیں . یہ ٹھیک اوپر والی آ یت کامضمون ہے جوکہتی ہے : (وَدُّوا لَوْ تُدْہِنُ فَیُدْہِنُونَ)وہ دوست رکھتے ہیں کہ تجھے بھی اپنے جتھے میں کھینچ لیں اور جس طرح وہ مداہنت اور معاملہ کرتے ہیں ، تو بھی کرے ۔
لیکن پہلاگروہ ہرگز مُعاملہ گر نہی ہوتا، وہ اپنے مقدّس اہداف کوکسِی بھی قیمت پر اپنے ہاتھ سے نہیں دیتے اوراس پر معاملہ نہیں کرتے .مداہنت و موافقت اور اس قسم کے سیاسی لین دین ان میں نہیں ہوتے . یہ ایک بہترین نشانی ہے جِس سے پیشہ ور سیاست بازوں کو پہچاناجاسکتا ہے اور انہیں مرادنِ خدا سے الگ کیا جاسکتاہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma