تقریظ حضرت آیت اللہ العظمى مکارم شیرازى مدظلہ العالی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
پیش گفتارحرف اوّل

بسم اللہ الرحمن الرحیم
قرآن مجید ایک تاریخى کتاب ہے، نہ گزشتہ لوگوںکى سوانح حیات کا مجموعہ،یہ نہ علوم طبیعى نصاب ہے اور نہ زمین و آسمان کے اسرار و رموز کو بیان کرنے کى کتاب ہے بلکہ وہ ''کتاب ہدایت'' ہے_
ہاں قرآن کریم میں چونکہ گزشتہ لوگوں خصوصاً انبیائے کرام اور اقوام و ملل کے عبرت ناک واقعات بیان ہوئے ہیں جن میں سے بہت سے لوگ زمین کے ایک عظیم حصہ پر حکومت کرتے تھے،اور اب ان کا نام و نشان تک نہیں رہا، اور کائنات کے پُر اسرار مخلوقات میں''
توحید خدا'' اور'' معرفت اللہ''کے بہترین درس چھپے ہوئے ہیںلہذا قرآن کریم نے اپنے مخصوص انداز میں انھیں بیان کیا ہے اور انسانى ہدایت کے لئے موثر اور کامیاب نمونے بیان کئے ہیں_
قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان نکات کو بیان کرتے ہوئے قرآنى آیات کا لب و لہجہ اس انداز کا ہے جس سے نہ صرف یہ کہ ان واقعات کى تازگى ختم نہیں ہوتى بلکہ مرور زمان کے باوجود اس کے معنى و مفاہیم میں ترو تازگى اور سبق آموزى پیدا ہوجاتى ہے، اس طرح ہر پیرو جوان اور عوام الناس و دانشور اپنے لحاظ سے اس نورہدایت سے فیضیاب ہوتے ہیں_
یہ صرف ایک دعوى ہى نہیں ہے بلکہ آپ حضرات بھى قرآن سے نزدیک ہوسکتے ہیں، اور اس حقیقت کا تجربہ کرسکتے ہیں، اس کا ایک واضح نمونہ ''کتاب ہذا قصص قرآن'' ہے، جس میں انبیاء علیہم السلام کے واقعات، گزشتہ اقوام ملل کى داستانیں جو حجة الاسلام عالى جناب سید حسین حسینى نے ''تفسیر نمونہ'' سے انتخاب کى ہیں، اور کافى زحمت کرکے اپنے بہترین سلیقہ کو بروئے کار لائے ہیں،جس سے ہر پڑھنے والے کو ہدایت و روشنى ملتى ہے اور اس کى زندگى کو ''سعادت و فلاح و بہبودی'' کا راستہ دکھاتى ہے_
آخر میں ہم مولاناموصوف کى زحمتوں کى قدر دانى کرتے ہوئے ان کے شکر گزار ہیں اورسبھى کو کتاب ہذا کے مطالعہ کى سفارش کرتے ہیں خداوندعالم موصوف کى اس کاوش اور ہم سب کى جد و جہد کو قبول فرمائے_

ناصر مکارم شیرازی
حوزہ علمیہ قم
ذى الحجہ 1421ھ

پیش گفتارحرف اوّل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma