حضرت نوح علیہ السلام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
950/سال تبلیغ 7/مومن حضرت ادریس علیہ السلام

قرآن مجید،بہت سى آیات میں نوح کے بارے میں گفتگو کرتا ہے اور مجمو عى طور پر قرآن کى انتیس سورتوں میں اس عظیم پیغمبر کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے ،ان کانا م43/ مرتبہ قرآن میں آیا ہے _
قرآن مجید نے ان کى زندگى کے مختلف حصوں کى باریک بینى کے ساتھ تفصیل بیان کى ہے ایسے جوزیادہ تر تعلیم وتربیت اور پندو نصیحت کے پہلوئوں سے متعلق ہیں _
مورخین ومفسرین نے لکھا ہے کہ نوح کا نام ''
عبد الغفار ''یا عبد الملک''یا''عبدالاعلى '' تھااور ''نوح'' کا لقب انھیں اس لئے دیا گیا ہے ، کیونکہ وہ سالہا سال اپنے اوپر یا اپنى قوم پر نوحہ گریہ کرتے رہے _آپ کے والد کا نام ''لمک ''یا'' لامک ''تھا اور آپ کى عمر کى مدت میں اختلاف ہے ،بعض روایات میں 1490 /اور بعض میں 2500 /سال بیان کى گئی ہے ، اور ان کى قوم کے بارے میں بھى طولانى عمریں تقریبََا300/ سال تک لکھى گئی ہیں ،جوبات مسلم ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے بہت طولانى عمر پائی ہے، اورقرآن کى صراحت کے مطابق آپ50 9/ سال اپنى قوم کے درمیان رہے ( اور تبلیغ میں مشغول رہے)_
نوح کے تین بیٹے تھے ''
حام''''سام'' یافث ''اور مو رخین کا نظریہ یہ ہے کہ کرئہ زمین کى اس وقت کى تمام نسل انسانى کى بازگشت انھیں تینوں فرزندوں کى طرف ہے ایک گروہ ''حامی'' نسل ہے جو افریقہ کے علاقہ میں رہتے ہیں دوسرا گروہ ''سامى ''نسل ہے جوشرق اوسط اور مشرق قریب کے علاقوں میں رہتے ہیں اور ''یافث '' کى نسل کو چین کے ساکنین سمجھتے ہیں _

 

950/سال تبلیغ 7/مومن حضرت ادریس علیہ السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma