فاسداوراسراف کرنے والوں کى اطاعت نہ کرو

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
قوم صالح کى ہٹ دھرمیحضرت صالح علیہ السلام

حضرت صالح علیہ السلام اس تنقید کے بعد انھیں متبنہ کرتے ہو ئے کہتے ہیں : '' حکم خدا کى مخالفت سے ڈرو اور میرى اطاعت کرو ،اور مسرفین کا حکم نہ مانو، وہى جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے_'' (1) ''یہ دھیان میںرہے کہ خدانے قوم ''عاد'' کے بعد تمہیں ان کا جانشین اور خلیفہ قرار دیا ہے اور زمین میں تمہیں جگہ دى ہے '' (2)
یعنى ایک طرف تو تم کواللہ کى نعمتوں کا خیال رہناچاہیئے، دوسرے یہ بھى یاد رہے کہ تم سے پہلے جو قوم تھى وہ اپنى سرکشى اور طغیانى کے باعث عذاب الہى سے تباہ وبرباد ہوچکى ہے_
پھر اس کے بعد انہیں عطا کى گئی کچھ نعمتوں کا ذکر کیاگیا ہے ،ارشاد ہوتا ہے: '' تم ایک ایسى سرزمین میں زندگى بسر کرتے ہو جس میں ہموار میدان بھى ہیں جن کے اوپر تم عالیشان قصر اور آرام دہ مکانات بناسکتے ہو ، نیز اس میں پہاڑى علاقے بھى ہیں جن کے دامن میں تم مضبوط مکانات تراش سکتے ہو (جو سخت موسم ، اورسردیوںکے زمانے میں) تمہارے کام آسکتے ہیں ''_(3)
اس تعبیر سے یہ پتہ چلتاہے کہ وہ لوگ (قوم عاد )سردى اور گرمى میں اپنى سکونت کى جگہ بدل دیتے تھے فصل بہار اور گرمیوں میں وسیع اور پربرکت میدانوںمیں زراعت کرتے تھے اور پرندے اور چوپائے پالنے میں مشغول رہا کرتے تھے اس وجہ سے وہ وہاں خوبصورت اور آرام دہ مکانات بناتے تھے جو انہوں نے پہاڑوں پر تراش کربنائے تھے اور یہ مکانات انہیں سیلابوں اور طوفانوں سے محفوظ رکھتے تھے یہاں وہ اطمینان سے سردى کے دن گزار دیتے تھے_ آخر میں فرمایا گیا ہے :
'' خداوندکریم کى ان سب نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فسادنہ کرو اور کفران نعمت نہ کرو''_ (4)


(1) سورہ شعراء آیات 150 تا 152
(2) سورہ اعراف آیت 74 (3)سورہ اعراف آیت 74
(4)سورہ اعراف آیت74

 

 

قوم صالح کى ہٹ دھرمیحضرت صالح علیہ السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma