ابراہیم علیہ السلام سب کے لئے نمونہ ہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
شائستہ اولادحضرت ابراہیم علیہ السلام کے پانچ برجستہ صفات

قرآن مجید بہت سے موارد میں اپنى تعلیمات کى تکمیل کے لئے ایسے نمونے جو جہان انسانیت میں موجود ہیں،گواہ کے طور پر پیش کرتا ہے_ اس لئے قرآن میں بھى دشمنان خدا سے دوستى کرنے سے سختى کے ساتھ منع کرنے کے بعد،ابراہیم علیہ السلام اور ان کے طریقہ کارمیں ایک ایسے عظیم پیشوا کے عنوان سے جو تمام اقوام کے لئے اور خاص طور پر قوم عرب کے لئے احترام کى نظروں سے دیکھے جاتے تھے،گفتگو کرتے ہوئے فرماتا ہے:''تمھارے لئے ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کى زندگى میں بہترین نمونہ ہے_''(1)
ابراہیم علیہ السلام پیغمبروں کے بزرگ تھے_ ان کى زندگى سرتا سر خدا کى عبودیت،جہاد فى سبیل اللہ اور اس کى پاک ذات کے عشق کے لئے ایک سبق تھی_وہ ابراہیم علیہ السلام کہ امت اسلامى ان کى بابرکت دعا کا نتیجہ ہے اور ان کے رکھے ہوئے نام پر فخر کرتى ہے;وہ تمہارے لئے اس سلسلہ میں ایک اچھا نمونہ بن سکتے ہیں_
'
'والذین معہ''(جو لوگ ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ تھے)کى تعبیر سے مراد وہ مو منین ہیں جو اس راہ میں ان کے پیرو اور ساتھى رہے_اگر چہ وہ قلیل تعداد میں تھے_ باقى رہا یہ احتمال کہ اس سے مراد وہ پیغمبر ہیں جو آپ کے ساتھ ہم آواز تھے یا ان کے زمانے کے پیغمبر،جیسا کہ بعض نے احتمال دیا ہے_تا ہم یہ بہت بعید نظر آتا ہے_خصوصاًجبکہ مناسب یہ ہے کہ قرآن یہاں پیغمبر اسلام(ص) کو ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ اور مسلمانوں کو ان کے اصحاب اور انصار سے تشبیہ دے_
یہ تواریخ میں بھى آیا ہے کہ بابل میں ایک گروہ ایسا تھا،جو ابراہیم علیہ السلام کے معجزات دیکھنے کے بعدا ن پر ایمان لے آیا تھااور شام کى طرف ہجرت میں وہ آپ کے ساتھ تھا،اس سے پتہ چلتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کے کچھ وفادار یاروانصار بھى تھے_


(1)سورہ ممتحنہ آیت 4

 

 

شائستہ اولادحضرت ابراہیم علیہ السلام کے پانچ برجستہ صفات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma